30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب حدیث مبارکہ میں ہے کہ حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: ”جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہتعالٰی اُ س پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔“([1])
سوال درود پاک نہ پڑھنے والے کیلئے کیا وعید آئی ہے؟
جواب حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جس کے سامنے میرا ذکر ہوااور اُس نے مجھ پر درود پاک نہ پڑھاتو وہ سب سے بڑا بخیل ہے۔([2])
سوال صبح وشام کتنے کتنے ہزارفرشتے دربارِ رسالت میں حاضر ہوکر درودوسلام پیش کرتے ہیں؟
جواب رحمتِ دو عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دربار میں 70ہزار فرشتے صبح اترتے ہیں اور شام تک رہتے ہیں یونہی 70 ہزار شام میں اترتے ہیں جو اگلی صبح تک رہتے ہیں اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں درود وسلام کے نذرانے پیش کرتے رہتے ہیں۔([3])
سوال نبیٔ پاک ، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نامِ نامی اسمِ گرامی کے ساتھ درود وسلام لکھنے کی کیافضیلت ہے؟
جواب جس نے کتاب میں حضورِاکرم، شفیعِ مُعَظَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پردرود پاک لکھاجب تک آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کامبارک نام کتاب میں رہے گا فرشتے اس کے لیے استغفارکرتے اورصبح وشام اُس پر درود بھیجتے رہیں گے۔([4])
سوال اگر نامِ اقد س لیا یا سنا مگر اس وقت درود نہ پڑھا تو اب کیا کرے؟
جواب اگر اس وقت نہ پڑھا تو کسی اور وقت میں اس کے بدلے کا پڑھ لے۔([5])
سوال آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نامِ مبارک کے ساتھ پورا درود لکھنے کی بجائے صرف ”صلعم“لکھنا کیسا؟
جواب یہ سخت ناجائزوحرام ہے۔([6])
سوال درود پاک کا اختصار (Shortcut)ایجاد کرنے والے کے ساتھ کیا کیا گیا؟
جواب درود شریف کا اختصار ایجادکرنے والے شخص کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تھا۔([7])
سوال کس درود شریف کی برکت سے رحمت کے 70 دروازے کھلتے ہیں؟
جواب جو شخص یہ درود پاک”صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد“پڑھتا ہے اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔([8])
سوال وہ کونسا درود شریف ہے جس کے پڑھنے سے کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں ؟
جواب اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَاوَمَوْلَانَامُحَمَّدٍوَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلَّم۔ ([9])
سوال وہ کونسا درود شریف ہے جسے ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ درود شریف پڑھنے کا ثواب حاصل ہوتا ہے ؟
جو اب اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَ مَا فِیْ عِلْمِ اللہِ صَلَاۃً دَائِمَۃً بِدَوَامِ مُلْکِ اللہ۔([10])
سوال وہ کونسا درود شریف ہے جس کے پڑھنے سے سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قرب نصیب ہوتا ہے ؟
جواب اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی لَہُ۔([11])
سوال تصوف وطریقت کسے کہتے ہیں ؟
جواب تَصَوُّف و طریقت یہ ہے کہ بندہ نفس کی بجائے رب عَزَّ وَجَلَّ کے لیے زندہ ہواور اپنے تمام اوقات میں روح و قلب کے ساتھاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف متوجہ رہے۔([12])
سوال صوفیا کا کیا مرتبہ و مقام ہے ؟
جواب امام ابو القاسم قُشیری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں: اللہ تعالٰی نے اس گروہ کو اپنے ہاں نمایاں حیثیت دی ہے، انہیں اپنے رسولوں اور نبیوں کے علاوہ تمام مخلوق پر برتری دے رکھی ہے، پوری امت میں سے صرف ان کے ہاں نورِ اسلام اُترتا رہتا ہے۔([13])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع