30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مہارت حاصل ہو ، احکام کی تمام آیتوں اور حدیثوں پر اس کی نظر ہو۔([1])
سوال عالِم کسے کہتے ہیں ؟
جواب عالِم کی تعریف یہ ہے کہ عقائد سے پورے طور پر آگاہ ہو اور مستقل ہو اور اپنی ضروریات(حاجت کے مسائل) کو کتاب سے نکال سکے بغیر کسی کی مدد کے۔([2])
سوال قرآنِ کریم میں عالِم کی شان کس طرح بیان ہوئی ؟
جواب قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر علم والوں کی شان وعظمت کو بیان کیا گیا ہے۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالٰی ہے: (یَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْۙ-وَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ) (پ۲۸، المجادلۃ: ۱۱) ترجمۂ کنزالایمان: اللہ تمہارے ایمان والوں کے اور ان کے جن کو علم دیا گیادرجے بلند فرمائے گا۔
سوال حدیث شریف میں عالم کا کیا مرتبہ بیان کیا گیا ہے ؟
جواب احادیثِ کریمہ میں علماء کے کثیر فضائل ومَراتب بیان ہوئے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ حضور نبیِّ مکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ جس کے ساتھ بھلائی کا اراد ہ فرماتا ہے اُسے دین کی سمجھ عطا فرمادیتا ہے اور بے شک میں تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ عطافرماتا ہے۔([3])
سوال فقہ کے مشہور مذاہب کتنے ہیں اوراِن کے پیشواؤں کے نام کیا ہیں؟
جواب فقہ کےمشہورمذاہب چارہیں: (۱)حنفی(۲)شافعی(۳)مالکی(۴)حنبلی۔فقہحنفی کے پیشواامام الائمہ کاشِف الغُمّہ امام اعظم حضرت سیدناابوحنیفہ نعمان بن ثابت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہیں ۔فقہ شافعی کے پیشوا عارفباللہ حضرت سیدنا امام محمد بن ادریس شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہیں ۔فقہ مالکی کے پیشوا عالِمِ مدینہ امام دارالہجرت حضرت سیدنا امام مالک بن انس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہیں اور فقہ حنبلی کے پیشوا امامُ المُحدِّثین حضرت سیدنا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہیں ۔
سوال دنیا میں کس فقہی مذہب کے پیروکار سب سے زیادہ ہیں؟
جواب دنیا میں حنفی مذہب کے پیروکارسب سے زیادہ ہیں۔([4])
سوال امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکب پیدا ہوئے اور وصال مبارک کب ہوا ؟
جواب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا سنِ ولادت 70ہجری جبکہ سنِ وفات 150 ہجری ہے۔ ([5])
سوال امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا سنِ ولادت اورسنِ وفات کیا ہے؟
جواب آپ کا سنِ ولادت 150 ہجری جبکہ سنِ وفات 204ہجری ہے ۔([6])
سوال امام احمدبن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت اور وفات کب ہوئی ؟
جواب آپ کا سنِ ولادت 164ہجری جبکہ سنِ وفات241ہجری ہے ۔ ([7])
سوال امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا سن ولادت و وفات کیا ہے ؟
جواب آپ کا سنِ ولادت 93ہجری جبکہ سنِ وفات 179ہجری ہے ۔([8])
سوال حضرت سیِّدُنا امام ابو یوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا نام کیا ہے؟
جواب آپ کا اسمِ گرامی یعقوب بن ابراہیم ہے۔([9])
سوال امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیپر فقہ میں سب سے زیادہ احسان کس کا ہے؟
جواب حضرت سیِّدُنا امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: فقہ میں مجھ پر سب سے زیادہ احسان امام محمدبن حسن شیبانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا ہے۔([10])
اولياءو صالحين رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالیٰ
سوال ولیوں کےسردار سے مشہورہستی کا نام کیا ہے اوران کا مزار کہاں ہے ؟
جواب وہ مقدَّس ہستی محبوبِ سبحانی، قطبِ ربّانی ، غوثِ صمدانی حضورِ غوثِ پاک ابومحمد عبدالقادرجیلانی قدس قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی ہیں اور آپ کا مزارِپُراَنوارعراق کے شہر بغداد میں ہے۔([11])
سوال حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت اور وصال کب ہوا ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع