30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیدناصہیبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے پڑھائی۔([1])
سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
سوال حضرت سَیِّدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی کنیت و لقب کیا ہے اورآپ کب پیدا ہوئے ؟
جواب امیرالمومنین حضرت سَیِّدُنا عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی کنیت ابو عبد اللہ اور ابو عَمْرْوْ ہے اورلقب ذُو النُّورَین ہے ۔آپ واقعۂ فِیل کے چھٹے سال مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔([2])
سوال حدیث میں حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی کیا فضیلت وارد ہوئی ہے؟
جواب امیرالمومنین حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے بہت سے فضائل اَحادیثِ طیِّبہ میں وارد ہوئے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سرکارِ دوعالَم نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ ہر نبی کا ایک رفیق ہے اور
جنت میں میرا رفیق عثمان ہے۔([3])
سوال حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اسلام کب قبول فرمایا ؟
جواب امیرا لمؤمنین حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بِعْثَتِ نَبوی کے پہلے سال اسلام لائے۔آپ نے حضرت سیِّدُنا صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی دعوت پر اسلام قبول کیااور چوتھے نمبر پر اسلام لائے۔ خود ارشاد فرماتے ہیں: میں اسلام قبول کرنے والے چار اَشخاص میں سے چوتھا ہوں۔ ‘‘ ([4])
سوال دو مرتبہ جنت خریدنے کا اعزاز کن صحابی کو حاصل ہے؟
جواب حضرت سَیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ امیر المؤمنین سَیِّدُنَا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےحضور نبیٔ رحمت، مالکِ جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے دو مرتبہ جنت خریدی، ایک بار بِئرِ رُومہ خرید کر مسلمانوں کے لیے وقف کیا اور دوسری بار غزوۂ تبوک کے لیے سامانِ جہاد فراہم کیا۔ ([5])
سوال کس صحابی کے نکاح میں یکے بعد دیگرے حضورنبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دو شہزادیاں آئیں؟
جواب وہ خوش نصیب صحابی حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں کہ آپ کے نکاح میں پہلے حضرت سَیِّدَتُنا رقیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اوراُن کے انتقال کے بعد حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ کلثوم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا آئیں اور اسی وجہ سے آپ کو”ذُو النُّورَین (دونوروں والے)“ کہا جاتا ہے۔([6])جب حضرت اُمِّ کلثوم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا بھی انتقال ہوگیا توحضور تاجدارِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”اگر میری تیسری بیٹی ہوتی تو میں اس کا نکاح بھی عثمان سے کردیتا۔“([7])
سوال کس صحابی سے فرشتے بھی حیا کرتے تھے؟
جواب حدیث ِپاک میں ہے کہ (حضرت) عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے تو فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔([8])
سوال حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سخاوت کی کوئی مثال بیان کیجئے؟
جواب حضورِ اکرمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جب غَزوۂ تَبوک کی تیاری کیلئے لوگوں کو ترغیب دلائی تو سَیِّدُناعثمانرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے عرض کی: ’’ یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! پالان اور دیگر مُتَعَلّقہ سامان سمیت 100اُونٹ میرے ذِمّے ہیں۔ دوسری بار ترغیب دلانے پر 200 اور تیسری بار ترغیب دلانے پر 300اونٹوں کی ذمہ داری لی۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضور رحمتِ کَونَین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم منبر سے نیچے تشریف لائے اور دو بار ارشاد فرمایا: ’’ آج سے عثمان جو کچھ کرے اس پر مُواخذہ نہیں۔“([9])
سوال حضرتِ عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو جامعُ القرآن کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب دورِ صدیقی میں قرآنی سورتیں اگرچہ مُتَفَرّق مَواقع(جدا گانہ مقامات اورمختلف جگہوں) سے ایک مجموعہ میں مُجْتَمع ہوگئی تھیں مگر ان جمع کیے گئے مختلف صحائف کاایک مُصْحَف میں نقل ہونا، پھر اس مُصْحَف کے نسخے کو اسلامی ممالک کے بڑے بڑے شہروں میں تقسیم کرنا وغیرہ کا کام اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے امیرالمومنین جامعُ القرآن ذُو النُّورَین سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے لیااس لئے سَیِّدُنَا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کوجامع القرآن کہتے ہیں۔([10])
سوال دورِ عثمانی کے بعض کارہائے نمایاں کے متعلق بتائیے؟
جواب (۱)جمعِ قرآن(۲)مسجدِ حرام کی توسیع(۳)مسجدِ نَبوی کی توسیع اور اس میں مُنَقَّش(بیل بوٹے والے) پتھر لگانا(۴)ایران کے بہت سے شہروں کا فتح ہونا (5) روم کا وسیع رقبہ فتح کرنا(۶)پہلا بحری بیڑا تیار کرکے قبرص پر حملہ کرنا اور اسے اسلامی حکومت میں شامل کرنا۔(۷)افریقہ کی فتح اور (۸) اندلس کی فتح۔([11])
سوال آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کب خلیفہ بنے اورآپ کا دورِ خلافت کتنے عرصے رہا؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع