دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

سوال      جہنم کی وہ کون سی وادی ہے جس سے خود جہنم بھی پناہ مانگتا ہے ؟

جواب     اس وادی کا نام ”وَیل“ہے اورجان بوجھ کر نماز قَضا کرنے والے اُس کے مُسْتَحق ہیں ۔([1])

سوال      دوزخ میں کتنی وادیاں ہیں ؟

جواب     حدیث شریف میں ہے: دوزخ میں 70ہزار وادیاں ہیں، ہر وادی میں 70ہزار گھاٹیاں، ہر گھاٹی میں70ہزار بِل ہیں اور ہر بِل میں سانپ ہے جو جہنمیوں کےچہروں کو کھاتا ہے۔([2])

سوال      دوزخ کی آگ کس رنگ کی ہے؟

جواب   حضوراکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: دوزخ کی آگ کو ہزار سال جَلایا گیا یہاں تک کہ سفید ہو گئی، پھر ہزار سا ل جلایا گیا تو سرخ ہو گئی،  پھر ہزار سال جلایا گیا حتّٰی کہ سیاہ ہو گئی، اب یہ تاریک رات کی طرح سیاہ (کالی) ہے۔([3])

سوال   کون سی چیز سب سے زیادہ لوگوں کو دوزخ میں داخل کرے گی؟

جواب   (۱)منہ  اور  (۲) شَرم گاہ۔([4])

سوال   جہنم کی آگ دنیا کی آگ سے کتنی زیادہ شدید ہے؟

جواب   دنیا کی آگ  جہنم کی آگ  کے ستّر جُزوں میں سے ایک ہے ۔([5])

عالَمِ بَرْزَخْ

سوال   بَرْزَخْ کسے کہتے ہیں؟

جواب   دنیا اور آخرت کے درمیان ایک اور عالَم ہے جسے عالَمِ برزخ کہتے ہیں۔([6])

سوال   عالَمِ برزخ میں کب تک رہنا ہوگا؟

جواب   مرنے کے بعد اور قیامت سے پہلے تمام اِنس و جِن کو حسبِ مَراتب اُس میں رہنا ہوتاہے۔([7])

سوال   کیا روح و جسم دونوں مرجاتے ہیں؟

جواب   موت کے معنی صرف روح کا جسم سے جدا ہوجانا ہیں،  یہ مراد نہیں کہ روح مر جاتی ہے، روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔([8])

سوال   بَرْزَخی زندگی کی کَیفِیَّت کیسی ہوتی ہے ؟

جواب   برزخ میں کسی کو آرام ہے اور کسی کو تکلیف۔راحت و لذّت،  کُلْفَت و اَذِیَّت (دُکھ و مصیبت)،   سُرُوْر و غم  سب حالتیں برزخ میں ہیں۔([9])

سوال   قبرکے عذاب واِنعام کا انکار کرنے والے کا کیا حکم ہے ؟

جواب   ایسا شخص گمراہ ہے ۔([10])

سوال   کیا مرنے کے بعد بھی روح کا تَعَلُّق انسان کے بدن کے ساتھ باقی رہتا ہے؟

جواب   جی ہاں! اگرچہ روح بدن سے جُدا ہوگئی مگر بدن پر جوگزرے گی رُوح ضرور اُس سے آگاہ ہوگی۔([11])

سوال   برزخ میں مسلمان کی روح کہاں  رہتی  ہے؟

جواب   مسلمان کی روح  حسبِ مرتبہ مختلف مقاموں میں رہتی ہے۔([12])

سوال   برزخ میں کافرکی روح کہاں رہتی ہے؟

جواب     کافروں کی خبیث روحیں بعض کی اُن کے مَرْگَھٹ یا قبر پر رہتی ہیں،  بعض کی چاہِ بَرْہُوت میں کہ یمن میں ایک نالہ ہے، بعض کی پہلی،  دوسری،  ساتویں             زمین تک،  بعض کی اُس کے بھی نیچے سِجّین میں،  اور



3   بہارِ شریعت، حصہ۳، ۱/۴۳۴۔

4   الترغیب والترھیب، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، الترہیب من النار، فصل فی اودیتھا وجبالھا، ۴/۲۵۴، حدیث: ۴۰۔

1    ابن ماجہ، کتاب  الزھد، باب صفةالنار، ۴/۵۲۹، الحدیث: ۴۳۲۰۔

2   ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی حسن الخلق، ۳/۴۰۴، حدیث: ۲۰۱۱۔

3   ابن ماجہ، کتاب  الزھد، باب صفۃ النار، ۴/۵۲۸، حدیث:۴۳۱۸۔

4   تفسیرطبری، پ۱۸، المؤمنون، تحت الآیة:۱۰۰ ، ۹/۲۴۴۔

5   بہارِ شریعت، حصہ ۱، ۱/۹۸۔

1   شرح الصدور ، باب فضل الموت، ص۱۲، باب مقر الارواح، ص۳۲۴ ۔ فتاویٰ رضویہ، ۹/ ۶۵۷۔

2   بہارِ شریعت، حصہ ۱، ۱/۱۰۰ ، ملخصاً۔

3   بہارِ شریعت، حصہ ۱، ۱/۱۱۳۔

4   منح الروض الازھر، ص۱۸۲-۱۸۳۔ شرح عقائد نسفیة، ص۲۴۱۔

5   بہارِ شریعت، حصہ ۱، ۱/۱۰۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن