دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

دوسری قسم پہلی سے کم درجہ کی ہے اس میں اصل نماز کا ثواب ہے اور خوبی کے ساتھ ادا کرنے کا جو ثواب ہے وہ یہاں نہیں کہ یہ ریا سے ہے اخلاص سے نہیں۔([1])

سوال   قیامت کے دن رِیاکار کو کن ناموں سے پکارا جائے گا؟

جواب   حضور نبی غیب دان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: روزِ قیامت ریا کاروں کوتمام لوگوں کے سامنے ان چارناموں سے پکارا جائے گا: اے کافر!  اے بدکار! اے دھوکے باز! اے خسارہ پانے والے۔([2])

سوال   جہنم کی جس وادی  سے جہنم بھی 400مرتبہ روزانہ پناہ مانگتا ہے اُس میں کون جائے گا؟

جواب                یہ وادی اِس اُمت میں سے قرآنِ کریم کے ریاکار حافظ، غیرُاللہ کے لیے صدقہ کرنے والے ریاکار، بیتُ اللہ کے ریاکار حاجی اور راہِ خدا میں نکلنے والے ریاکار  کے لیے بنائی گئی ہے۔([3])

سوال      رِیاکار کو  کس بڑی نعمت سے محرومی کی وعید  سنائی گئی ہے؟

جواب     رِیاکار کو  جنت سے محرومی کی وعید  سنائی گئی ہے، حدیثِ پاک میں ہے: اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے ہر  ’’ رِیاکار ‘‘ پر جنت کو حرام کردیا ہے۔([4])

سوال      کیا ذرہ بھر ریاکاری بھی نقصان دِہ ہے؟

جواب     اللہتعالٰی اُس عمل کو قبول نہیں فرماتا جس  میں ایک ذرّہ برابر بھی رِیاکاری ہو۔([5])

سوال      چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ خفیف  عمل کونسا ہوتا ہے؟

جواب     ریاکاری۔([6])

سوال      دکھاوے کےلیے عمل کرنے والوں سے بروزِ قیامت کیا ارشاد ہوگا؟

جواب     حدیث شریف میں ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قیامت میں جب لوگوں  کو جمع فرمائے گا تو ایک منادی ندا کرے گا: جس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لیے کیے گئے عمل میں کسی کو شریک کیا (یعنی ریاکاری کی)تووہ اپنا ثواب اسی غیراللہ سے لے۔([7])

سوال   ریاکاری کے خوف سے کسی نیک کام کو چھوڑدینا کیسا ہے؟

جواب   ریاکاری کے خوف سے اس کام کو چھوڑدینایہ بہت غلط سوچ ہے اور شیطان کی ماننا ہے۔([8])

سیرت

سوال   حضورجانِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکس تاریخ کو دنیا میں تشریف لائے؟

جواب   ۱۲ربیع الاول۔([9]) مطابق 20اپریل  571عیسوی کو تشریف لائے۔([10])

سوال   حضور نبیِّ مکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا تعلق عرب کے کس خاندان سے تھا ؟

جواب   نبیِّ رحمت، شفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا تعلق عرب کے مشہور و معروف  اور معزّ ز و محتشم خاندانِ قریش سے تھا ۔([11])

سوال   پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پر دادا کا نام کیا ہے؟

جواب   حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پر داداجان  کا نام ہاشم ہے۔([12])

سوال   رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کس نبی کی اولادمیں سے ہیں ؟

جواب   حضورِاکرم، نبیِّ محتشمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سیِّدُنا ابراہیمخلیلُ اللہعَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد میں سے ہیں ۔([13])

سوال   حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی وفات کب ہوئی؟

جواب   حضورِ اَقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عمر شریف جب چھ برس کی تھی تو آپ کی والدہ ماجدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کاوصال ہوگیا۔([14])

 



2   رد المحتار، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البیع، ۹/۷۰۱-۷۰۲۔ بہار شریعت، حصہ ۱۶، ۳/۶۳۷، ملتقطا۔

3   الزواجر، الباب الاول، الکبیرۃ الثانیۃ، ۱/۸۵۔

1   معجم کبیر، ۱۲/۱۳۶، حدیث: ۱۲۸۰۳۔

2   جمع الجوامع، قسم الاقوال، حرف الہمزۃ، الھمزۃ مع النون، ۲/۲۴۲، حدیث: ۵۳۲۹۔

3   الترغیب والترھیب، الترھیب من الریاء۔۔۔الخ، ۱/۳۶، حدیث: ۲۷۔

4   الزواجر، الباب الاول، الکبیرۃ الثانیۃ، ۱/۹۲۔

5   ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ الکہف، ۵/۱۰۵، حدیث: ۳۱۶۵۔

1   احیاء العلوم، کتاب ذم الجاہ والریاء، الشطر الثانی، بیان ترک الطاعات خوفاً من الریاء    الخ ، ۳/۳۹۵۔

2   دلائل النبوة للبیہقی، باب الشھر الذی ولد فیه رسول اللہ، ۱/ ۹، حدیث:۴۔

3   فتاوٰی رضویہ، ۲۶/ ۴۱۴۔

4   مسلم، کتاب الفضائل، فضل نسب النبی صلی اللّٰه علیه وسلم...الخ، ص۱۲۴۹، حدیث:۲۲۷۶۔

5   بخاری، کتاب مناقب الانصار، باب مبعث النبی، ۲/ ۵۷۳ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن