30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب جی ہاں ، ایک روایت میں ’’ تکبر ‘‘ کو علم کی آفت قرار دیا گیا ہے۔([1])
سوال اللہ عَزَّ وَجَلَّ کےمقابلے میں تکبر کرنے والے فرعون کا کیا انجام ہوا؟
جواب اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اُسے اور اس کی قوم کو دریائے قُلزم میں غَرق کردیا اور پھر مرے ہوئے بیل کی طرح دریا کے کنارے پر پھینک دیا تاکہ وہ بعد والو ں کے لیے نشانِ عبرت بن جائے۔([2])
سوال بندوں کے مقابلے میں تکبر سے کیا مراد ہے؟
جواب اس سے مراد یہ ہے کہ اپنے آپ کو بہتر اور دوسرے کو حقیر جان کر اُس پر بڑائی چاہنا اور مساوات(یعنی باہم برابری)کو ناپسند کرنا۔([3])
سوال حَسَب و نسب تکبّر کا سبب کس طرح بنتا ہے؟
جواب اِس طرح کہ اعلیٰ نسب اِنسان اپنےخاندان کے بل بوتے پر اَکڑتا اور دوسروں کو حقیر جانتا ہے۔([4])
سوال وہ کونسے لوگ ہیں جو بغیرحساب کے جہنم میں داخل ہوں گے ؟
جواب (۱)اُمراء ظلم کی وجہ سے (۲)عَرَب عَصَبِیَّت کی وجہ سے (۳)رئیس اور سردار تکبّر کی وجہ سے (۴)تجارت کرنے والے جھوٹ کی وجہ سے (۵)اہلِ علم حسد کی وجہ سے(۶) مالدار بخل کی وجہ سے۔([5])
سوال پائینچےٹخنوں سے نیچے رکھنا کس صورت میں حرام ہے؟
جواب امامِ اہلسنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: پائچوں کا کَعْبَیْن (یعنی ٹخنوں) سے نیچا ہونا اگر براہِ عُجب وتکبر(یعنی خودپسندی اور تکبر کی وجہ سے)ہے تو قطعاً ممنوع و حرام ہے۔([6])
سوال کیا تھوڑے سے تکبر کی بھی معافی نہیں ؟
جواب حضور نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جس کے دل میں ذرہ برابر تکبّر ہوگاوہ جنّت میں نہیں جائے گا۔([7])
سوال کیا اچھے کپڑے اور اچھے جوتے پسند ہونا بھی تکبر ہے؟
جواب کسی نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی : کسی کو یہ پسند ہوتاہے کہ کپڑے اچھے ہوں، جوتے اچھے ہوں تو کیا یہ بھی تکبّر ہے؟ تو حضور جانِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اللہ تعالٰی جمیل ہے جمال کودوست رکھتاہے اورتکبر حق سے سرکشی کرنے اور لوگوں کو حقیر جاننے کا نام ہے۔([8])
سوال رِیاکاری کسے کہتے ہیں؟
جواب اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رضا کے علاوہ کسی اور نیّت یا اِرادے سے عبادت کرنا ریا کاری ہے۔مثلاً لوگوں پر اپنی عبادت گزاری کی دھاک بٹھانا مقصود ہو کہ لوگ اس کی تعریف کریں، اسے عزت دیں اور اس کی خدمت میں مال پیش کریں۔([9])
سوال حدیثِ پاک میں کس برائی کو شرکِ اصغرفرمایاگیاہے؟
جواب حضور نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مجھے تم پرسب سے زیادہ خوف شرکِ اصغر کاہے۔لوگوں نے عرض کی: شرکِ اصغر کیاہے؟ ارشاد فرمایا: رِیاکاری۔([10])
سوال رِیا کاری کے درجات کون کونسے ہیں ؟
جواب حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی لکھتے ہیں: رِیا کے بہت درجے ہیں، ہر درجے کا حکم علیحدہ ہے، بعض رِیا شرکِ اَصغر ہیں، بعض رِیا حرام، بعض رِیا مکروہ، بعض ثواب۔([11])
سوال ریاکاری کی اَقسام بیان کریں؟
جواب ریا کی دو قسمیں ہیں: (۱) جَلی(یعنی وہ ریاکاری جو بالکل واضح ہو)(۲) خَفی(یعنی وہ ریاکاری جو پوشیدہ ہو)۔ ([12])
سوال ریا کاری کی صورتیں اور ان کے احکام بیان کریں؟
جواب ریا کی دو صورتیں ہیں، کبھی تو اصل عبادت ہی ریا کے ساتھ کرتا ہے کہ مثلاً لوگوں کے سامنے نماز پڑھتا ہے اور کوئی دیکھنے والا نہ ہوتا تو پڑھتا ہی نہیں یہ ریائے کامل ہے کہ ایسی عبادت کا بالکل ثواب نہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اصل عبادت میں ریا نہیں، کوئی ہوتا یا نہ ہوتا بہرحال نماز پڑھتا مگر وصف میں ریا ہے کہ کوئی دیکھنے والا نہ ہوتا جب بھی پڑھتا مگر اس خوبی کے ساتھ نہ پڑھتا۔ یہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع