30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب حضرتِ رِضوان عَلَیْہِ السَّلَام ۔([1])
سوال اللہتعالٰی کی طرف سے جنّتیوں پر سب سے اعلیٰ اِنعام کیا ہوگا؟
جواب جنتیوں کیلئے سب سے بڑا انعام یہ ہے کہ انہیں دیدارِ الٰہی نصیب ہوگا۔([2])
سوال جنَّت میں کس کس قسم کی نہریں بہتی ہیں؟
جواب پانی، شہد، دودھ اور شرابِ طَہور کی ۔([3])
سوال جنت کے دروازے کتنے وسیع ہوں گے؟
جواب جنت کے دروازے اتنے وسیع ہوں گے کہ ایک بازو سے دوسرے تک تیز گھوڑے کی ستّر بَرس کی راہ ہو گی۔([4])
سوال حوضِ کوثر کیا ہے؟
جواب یہ حضور ساقیٔ کوثرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا وہ حوض ہے جس سے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میدانِ محشر میں اپنی اُمت کو سیراب فرمائیں گے۔([5])
سوال جنتی جنّت میں کتنی عمر کے دکھائی دیں گے؟
جواب تیس (30)یا تینتیس (33)سال کے۔ ([6])
سوال دوزخ کیا ہے؟
جواب دوزخ ایک مکان ہے جو اللہ قَہّاروجَبّارکے جَلال وقَہر کا مَظْہَر ہے۔
سوال دوزخ کے بارے میں ہمارا کیا عقیدہ ہے؟
جواب دوزخ حق ہے([7]) اس کا انکار کرنے والا کافر ہے([8])اوریہ پیدا ہوچکی ہے۔([9])
سوال دوزخ کی گہرائی کتنی ہے؟
جواب دوزخ کی گہرائی کواللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی جانتا ہے ، حدیث شریف میں ہے: اگرایک بہت بڑاپتھر جہنّم کے کنارے سے پھینکا جائے اور وہ اس میں 70سال تک گرتا رہے تب بھی اس کی تہ تک نہ پہنچے گا۔([10])
سوال دوزخ پر مُقَرّر نگران فرشتوں کی تعداد بتائیں؟
جواب اِن کی تعداداُنیس(19)ہے، ایک حضرت مالک عَلَیْہِ السَّلَام اور اٹھارہ (18)اُن کے ساتھی۔([11])
سوال قیامت کے روز جہنّم کو کس حال میں لایا جائے گا؟
جواب قیامت کے روز جہنّم کو اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کی ستّر(70) لگامیں ہوں گی اور ہر لگام کو70 ہزار فرشتے کھینچ رہے ہوں گے۔([12])
سوال جہنّم کی سختیاں کیسی ہیں ؟
جواب حدیثِ پاک میں ہے: اگر جہنم کو سوئی کے ناکے کے برابر کھول دیا جائے تو تمام زمین والے اس کی گرمی سے مرجائیں، یہ دنیا کی آگ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دُعا کرتی ہے کہ اسے جہنم میں پھر نہ لے جائے۔([13])
سوال جہنم کا سب سے کم درجے کا عذاب کیا ہوگا؟
جواب جس کو سب سے کم درجے کا عذاب ہوگا، اسے آگ کی جوتیاں پہنا دی جائیں گی، جس سے اُس کا دماغ ایسا کَھولے گا جیسے تانبے کی پتیلی کَھولتی ہے، وہ سمجھے گا کہ سب سے زیادہ عذاب اس پر ہو رہا ہے حالانکہ یہ سب سے ہلکا ہوگا۔([14])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع