دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

سوال   کونسا دوزخی ہے  جسے جہنم  میں مُردار کھانا پڑے گا؟

جواب   حدیث ِپاک کے مطابق غیبت کرنے والے کو جہنم میں مُردار کھاناپڑے گا۔([1])

سوال   غیبت کرنے والا قیامت میں کس شکل میں اُٹھے گا؟

جواب   غیبت کرنے والا روزِ محشرکتے کی شکل میں اُٹھایا جائے گا۔([2])

سوال   لوگوں کی عزت خراب کرنے والوں کی کیا سزا ہے؟

جواب   حضور نبیٔ غیب داں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شبِ معراج ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جو اپنے چہروں اور سینوں کو تانبے کے ناخنوں سے نوچ رہے تھے،  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سے پوچھا: یہ کون  لوگ ہیں؟ عرض کی : یہ لوگوں کا گوشت کھاتے(یعنی غیبت کرتے)تھے اور اُن کی عزّت خراب کرتے تھے۔([3])

سوال      کسی  مسلمان کی بے عزّتی کرنا کیسا؟

جواب     حدیثِ پاک میں  ہے: حضور نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں: بے شک کسی مسلمان کی ناحق بے عزتی کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔([4])

سوال      حدیث شریف میں کامل مسلمان  کسے فرمایا گیا ہے؟

جواب     حضور تاجدار دوجہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔([5])

سوال      کونسے تین لوگوں کی دعا قبول نہیں ہوتی؟

جواب     حضرت سَیِّدنا فقیہ ابُو اللَّیث سمرقندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : تین لوگوں کی دعا قبول نہیں ہوتی: (۱) حرام کھانے والا(۲)بکثرت غیبت کرنے والا اور (۳) مسلمانوں سے حسد رکھنے والا۔([6])

سوال      کیا غیبت کی کوئی جائز صورت بھی ہے؟

جواب     جی ہاں ! غیبت کی مُباح(جائز) صورت یہ ہے کہ فاسقِ مُعْلِن(عَلانیہ گناہ کرنے والا) یا بدمذہب(بُرے عقائد رکھنے والے) کی برائی بیان کرےجبکہ لوگوں کو اس کے شر سے بچانا مقصود ہو تو ثواب ملنے کی امید ہے۔ ([7])

سوال      کیا غیبت سے بچنے کاکوئی وظیفہ بھی ہے؟

جواب   جی ہاں ! وہ آسان ترین وِرد یہ ہے: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدْ۔([8])

بدشگونی

سوال   شگون کی اقسام بتائیے اور ان کی وضاحت کیجئے ؟

جواب شگون کی دو قسمیں ہیں: (۱)اچھاشگون (۲)برا شگون ۔ اچھا یہ ہے کہ جس کام کا ارادہ کیا ہو اس کے بارے میں کوئی اچھا کلام سن کر دلیل پکڑنا ، اگر برا کلام ہو تو بدشگونی ہے ۔حکم شرع یہ ہے کہ انسان اچھا شگون لے کر خوش ہو اور اپنا کام خوشی خوشی مکمل کرے اوربُرا کلام سن کراس کی طرف توجہ نہ کرے اور نہ ہی اس کے سبب اپنے کام سے رکے۔([9])

سوال   کسی کام سے نکلتے وقت  حضورنبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو کیا سننا پسند تھا؟

جواب   کسی کام سے نکلتے وقت حضور نبیِّ محترم ، رسول محتشم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ”یاراشدُ(اے ہدایت یافتہ )، یانجیح(اےکامیاب)“سننا پسند تھا۔([10])

سوال   کسی شے کو منحوس جاننے کے بارے میں اسلام کیافرماتا ہے؟

جواب   کسی شخص ، جگہ ، چیز یا وقت کومنحوس جاننے کا اسلام میں کوئی تصور نہیں یہ محض وہمی خیالات ہوتے ہیں۔([11])

سوال   اچھا شگون لینے اور بدشگونی کا شریعت میں کیا حکم ہے؟

جواب   مفسر شہیر حکیمُ الاُمت مفتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اسلام میں نیک فال لینا جائز ہے۔ بدفالی بدشگونی لینا حرام ہے۔([12])

سوال   نجومیوں،  کاہنوں سے قسمت کا حال معلوم کرنا کیسا؟

جواب کاہنوں اور جوتشیوں سے ہاتھ دکھاکر تقدیر کا بھلا بُرا دریافت کرنا اگر بطورِ اعتقاد ہو یعنی جو یہ بتائیں حق ہے تو کفرِ خالص ہے اور اگر بطورِ اعتقاد وتَیَقُّن(یعنی بطورِیقین) نہ ہو مگر میل ورغبت کے ساتھ ہو تو



2   مسند احمد، مسند عبد اللہ  بن عباس، ۱/ ۵۵۳، حدیث: ۲۳۲۴۔

3   التوبیخ والتنبیہ، باب البھتان وماجاء فیہ، ص۲۳۷، حدیث: ۲۱۶۔

4   ابو داود، کتاب الادب، باب فی الغیبة، ۴/ ۳۵۳، حدیث: ۴۸۷۸۔

1   ابو داود، کتاب الادب، باب فی الغیبة، ۴/ ۳۵۳، حدیث: ۴۸۷۷۔

2   بخاری، کتاب الایمان، باب المسلم من سلم المسلمون...الخ، ۱/ ۱۵، حدیث: ۱۰۔

3   تنبیہ الغافلین، باب الحسد، ص۹۵۔

4   تنبیہ الغافلین، باب الغیبة، ص۹۰۔

1   القول البدیع، الباب الثانی فی ثواب الصلوة...الخ، ص۲۷۸۔

2   تفسیر قرطبی، پ۲۶، الاحقاف، ۸/۱۳۲، تحت الایۃ:۴۔

3   ترمذی، کتاب السیر، باب ماجاء فی الطیرة، ۳/ ۲۲۸، حدیث: ۱۶۲۲۔

4   بد شگونی ، ص ۸۔

1   تفسیرنعیمی، ۹/۱۱۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن