دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

فضیلت کے علاوہ  ترجیح نہ دے (۴) بہلانے کیلئے جھوٹا وعدہ نہ کرے اور(۵)وہ بیمار ہوں توان کا  علاج کروائے۔([1])

سوال   اولاد کوکتنی عمر میں نماز کا حکم دیا جائے؟

جواب   حضور رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اپنی اولاد کو نماز کا حکم دو جب وہ سات سال کے ہوں اورانہیں  نماز پر مارو جب وہ دس سال کے ہوں۔ ([2])

سوال   کتنی عمر میں بچوں کے بستر الگ کردینے  کا حکم ہے ؟

جواب   حدیثِ پاک میں ہے: دس سال کی عمر میں بچوں کے بستر الگ کردو۔([3])

سوال   بچوں کو خوش کرنے کی کیا فضیلت ہے؟

جواب   جنابِ صادق و امین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: بے شک جنت میں ایک گھر ہے جسےدارُ الفَرح (خوشی کا گھر) کہا جاتا ہے۔اس میں وہی لوگ داخل ہوں گے جو بچوں کو خوش کرتے ہیں۔([4])

سوال   اپنے بچے کو قرآن پاک سکھانے کی کیا فضیلت ہے؟

جواب   حضورِپاک، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جس شخص نے دنیا میں اپنے بچے کو قرآنِ کریم پڑھنا سکھایابروزِ قیامت اُسے جنت میں ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کے سبب اہل ِ جنت جان لیں گے کہ اس شخص نے دنیا میں اپنے بیٹے کو قرآن کریم کی تعلیم دی تھی۔([5])

سوال   اولاد کو ادب سکھانے کی کیا فضیلت ہے؟

جواب   تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: انسان کا اپنے بچے کو ادب سکھانا ایک صاع (تقریباً چار کلو اورسو گرام)صدقہ کرنے سے بہتر ہے۔ ([6])

سوال   بیٹے کے نکاح میں تاخیر کرنے پرکیا وعیدآئی ہے؟

جواب   حضور نبیٔ مُحترم، رسولِ مُحْتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا: اگر بالغ ہونے کے بعد نکاح نہ کیا اورلڑکا گناہ میں مبتلاہوا تو اس کا گناہ والد کے سر ہوگا ۔([7])

سوال   اپنی بیٹی کا نکاح فاسق سے کرنا کیسا ہے؟

جواب   حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: جس نے اپنی بيٹی کا نکاح کسی فاسق سے کيا ا س نے قطعِ رحمی کی۔([8])

غیبت

سوال   غیبت کی تعریف کیا ہے ؟

جواب   صدرُالشریعہ  حضرت مفتی امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے غیبت کی تعریف یہ فرمائی ہے کہ ’’ کسی شخص کے پوشیدہ عیب کو اس کی برائی کرنے کے طور پر ذکر کرنا۔ ‘‘ ([9])

سوال   قرآنِ کریم  میں غیبت  سے کس طرح روکا گیا ہے ؟

جواب   اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے: (وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕ-اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُؕ-) (پ۲۶،  الحجرات: ۱۲)ترجمۂ کنزالایمان: اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو۔کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مَرے بھائی کا گوشت کھائےتو یہ تمہیں گوارا نہ ہوگا۔

سوال   شبِ معراج پیٹھ پیچھے برائی کرنے والوں کا کیا عذاب دکھایا گیا؟

جواب   شب اِسرا کے دولہا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں : معراج کی رات میرا گزر ایسی عورتوں اور مَردوں کے پاس سے ہواجو اپنی چھاتیوں کے ساتھ لٹک رہے تھے۔میں نے کہا: جبرائیل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ عرض کی: یہ منہ پر عیب لگانے والے اور پیٹھ پیچھے برائی کرنے والے لوگ ہیں ۔([10])

سوال   غیبت اور بہتان میں کیا فرق ہے؟

جواب   حضور تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: (غیبت یہ ہے کہ)تم اپنے بھائی کا اِس طرح ذکر کرو جسے وہ ناپسند کرتاہے۔عرض کی گئی: اگر وہ بات اس میں موجود ہو تو؟ ارشادفرمایا: جو بات تم کہہ رہے ہو اگر وہ اُس میں موجود ہو تو تم نے اس کی غیبت کی اور اگر اس میں نہ ہو تو تم نے اُس پر بہتان باندھا۔([11])

 



2   اولاد کے حقوق، ص۱۹-۲۰، ملخصاً۔

3   ابوداود، کتاب الصلاۃ ، باب متی یؤ مر الغلام بالصلاۃ، ۱/۲۰۸، حدیث: ۴۹۴۔

4   ابوداود، کتاب الصلاۃ ، باب متی یؤ مر الغلام بالصلاۃ، ۱/۲۰۸، حدیث: ۴۹۵۔

1   جامع صغیر ، حرف الہمزۃ، ص۱۴۰، حدیث: ۲۳۲۱۔

2   معجم اوسط، باب الالف، باب من اسمہ احمد، ۱/۴۰، حدیث: ۹۶۔

3   ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی ادب الولد، ۳/۳۸۲، حدیث: ۱۹۵۸۔

4   شعب الایمان، الستون من شعب الایمان    الخ ، ۶/۴۰۱، حدیث: ۸۶۶۶۔

1   الکامل لابن عدی، الحسن بن محمد ابو محمد البلخی    الخ، ۳/۱۶۵ ۔

2   بہارشریعت، حصہ۱۶، ۳/ ۵۳۲۔

3   شعب الایمان، باب فی تحریم اعراض الناس، ۵/ ۳۰۹، حدیث: ۶۷۵۰۔

1   مسلم، کتاب البر والصلة، باب تحریم الغیبة، ص۱۳۹۷، حدیث: ۲۵۸۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن