30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: علمِ نافع کی آرزو کرو اور بےفائدہ علم سے پناہ مانگو۔([1])
سوال عالِم کی عابد پر فضیلت کے بارے میں کوئی روایت بیان کریں؟
جواب نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: عالِم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے جیسی میری فضیلت تمہارے ادنیٰ شخص پرہے۔([2])
سوال کونساعلم مرنے کے بعد فائدہ دیتا ہے؟
جواب حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جب آدمی مرجاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ مُنْقَطع ہوجاتا ہے لیکن تین عمل منقطع نہیں ہوتے صدقۂ جاریہ، علمِ نافع اور نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرتی ہے۔([3])
سوال عالِم کی زیارت کرنے کی کیا فضیلت ہے؟
جواب حضور نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: عالِم کی زیارت کرنا، اس کے پاس بیٹھنا، اس سے باتیں کرنا اوراس کے ساتھ کھانا عبادت ہے۔([4])
سوال حدیث شریف میں والدین سے حُسنِ سلوک کی اہمیت کیا بیان ہوئی ہے؟
جواب مروی ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! والدین کا اولاد پر کیا حق ہے؟ حضور تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : وہ دونوں تیری جنت ودوزخ ہیں۔ ([5])یعنی ان کو راضی رکھنے سے جنت ملے گی اور ناراض رکھنے سے دوزخ کے مستحق ہوگے۔([6])
سوال باپ کی نافرمانی کرنےکی کیا وعید ہے ؟
جواب باپ کی نافرمانی کرنا ایسا ہے جیسا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی کرنا۔حدیث پاک میں ہے: ”مَعْصِیَۃُ اللہِ مَعْصِیَۃُ الوَالِدِیعنی باپ کی نافرمانی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی ہے۔“([7])
سوال اولاد پر ماں باپ میں سےکس کا حق زیادہ ہے ؟
جواب اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: باپ کا حق نہایت عظیم ہے اور ماں کا حق اس سے بھی عظیم۔ماں باپ کے حق کے حوالے سے علمائے کرام نے یوں تقسیم بیان فرمائی ہے کہ”خدمت میں ماں کو ترجیح حاصل ہے اور تعظیم میں باپ کو۔“([8])
سوال ماں باپ میں اگر جھگڑا ہو تو اولاد کس کا ساتھ دے؟
جواب ماں باپ میں اگر لڑائی ہو تو نہ ماں کا ساتھ دے نہ باپ کا، ان دونوں میں سے جو معصیت(یعنی گناہ وخطاء) پر ہواسے سمجھائے اگر وہ مان لیں تو ٹھیک ورنہ سکوت(یعنی خاموشی اختیار) کرے اور ان کے لیے دعا کرے۔([9])
سوال والدین کے وصال کے بعد اولاد پر اُن کے کیا حقوق ہیں؟
جواب (۱)سب سے پہلا حق ان کا غسل وکفن اور نمازِ جنازہ ودفن ہے (۲) اُن کے لیے ہمیشہ دعاواستغفار کرنا (۳)صدقہ وخیرات واَعمالِ صالحہ کا ثواب انہیں پہنچاتے رہنا (۴) ان پر کسی کا قرض ہو تو ادا میں انتہائی جلدی کرنا اور اس کام کو اپنے دین ودنیا کیلئے باعثِ سعادت سمجھنا (۵) اُن کا کوئی فرض رہ گیا ہو توبقدرِاستطاعت اس کی ادائیگی کی کوشش کرنا (۶) اُن کی طرف سے کی گئی ایسی وصیت جوشرعاًجائزہواوراسے پورا کرنا اس پر لازم نہ ہو اگرچہ اس پر گراں ہو پھر بھی اسے پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرنا (۷)اگر کوئی شرعی ممانعت نہ ہو توان کے انتقال کے بعد بھی ان کی مرضی اور خوشی کا خیال رکھنا (۸) ہر جمعہ کو ان کی قبر پرجاکر اتنی آواز سے 8 شریف کی تلاوت کرنا کہ وہ سنیں پھر انہیں ایصالِ ثواب کرنا جمعہ کے علاوہ بھی جب ان کی قبر کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کرنا اور ان کے لئےفاتحہ خوانی کرنا (۹)اُن کے رشتہ داروں کے ساتھ عمر بھر نیک سلوک کرتے رہنا (۱۰) اُن کے دوستوں کے ساتھ دوستی نباہنا اور ان کے ساتھ ہمیشہ عزت وتکریم سے پیش آنا (۱۱) کسی کے والدین کو بُرا کہہ کر جواباًاُنہیں بُرانہ کہلاوانا (۱۲) سب سے اہم حق جس کی ہر ایک کوہمیشہ سختی کے ساتھ تاکید ہے وہ یہ ہے کہ کبھی کوئی گناہ کرکے انہیں قبر میں ایذا نہ پہنچانا کیونکہ والدین کو اس کے تمام اعمال کی خبر پہنچتی ہے۔([10])
سوال والدین سے لڑنے ، انہیں مارنے اور بُرا بھلا کہنے والے کا کیا حکم ہے ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع