30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِخلاص(10)سورۃُ الْفَلق اورسورۃُ النّاس۔([1])
سوال کیا انسانوں کی طرح جِنّات پر شَرعی اَحکام لاگو ہوتے ہیں؟
جواب جی ہاں! جِنّات بھی شریعتِ مُطَہَّرَہ کے پابند ہیں۔مسلمان جِنّات نماز پڑھتے ، روزہ رکھتے، حج کرتے ، تلاوتِ قراٰن کرتے اورانسانوں سے دینی عُلوم اور روایتِ حدیث حاصل کرتے ہیں اگرچہ انسانوں کو پتا نہ چلے ۔([2])
سوال اِمامُ الْاَئِمَہ ، امامِ اعظم ابوحنیفہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے وِصال پرجِنّات کیا کہہ رہے تھے؟
جواب جِنّات ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے: فقیہ(قراٰن وسنت سے اَحکام نکالنے اوراُنہیں واضح کرنے والا عالِم )چلا گیا تو اب تمہارے لئے کوئی فقیہ نہ رہا لہٰذا اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرو اور ان کے پیروکار اور جانشین بنو۔([3])
سوال کیا جِنّات نے بھی سرکارِدوعالَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت کی خوشی منائی تھی؟
جواب جی ہاں! جب حضورنبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ولادتِ باسعادت ہوئی تو جَبلِ اَبی قُبَیس اور حَجُون کے پہاڑپر جن نے قسم کھا کریہ ندا کی: ’’ انسانوں میں سے کسی عورت نے ایسا بچہ نہیں جَنا جیسا فخر و صفات والا بچہ حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے جَنا ہے۔ ‘‘ ([4])
سوال مدینۂ مُنَوَّ رہ میں نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تشریف آوری کی خبر سب سے پہلے کس نے دی تھی؟
جواب یہ خبر مدینہ منورہ میں سب سے پہلےایک جِنّ نے دی تھی۔([5])
سوال وہ کونسی مسجد ہے جس کی تعمیر جِنّات سے کروائی گئی؟
جواب: بَیتُ الْمقدس ۔([6])
سوال جنَّت کیا ہے اور یہ اللہ تعالٰی نے کس کے لیے بنائی ہے؟
جواب جنَّت ایک مکان ہے جسے اللہتعالٰی نے ایمان والوں کیلئے بنایا ہے ، اس میں وہ نعمتیں مُہیا کی ہیں جن کو نہ آنکھوں نے دیکھا، نہ کانوں نے سنا، نہ کسی آدمی کے دل پر ان کا خطرہ گزرا۔([7])
سوال جنَّت کتنی وسیع ہے ؟
جواب جنَّت کی وُسْعَت کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اُس کے بتائے سے رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جانیں، مختصر یہ کہ اس میں سو(100)درجے ہیں۔([8])
سوال جنت کے دو دَرَجوں کے درمیان كتنی مُسافت ہے ؟
جواب جنت کےہر دو درجوں کے درمیان کی مسافت زمین و آسمان کے درمیان کے فاصلے کے برابر ہے ۔([9])
سوال جنت کا ایک درجہ اپنے اندر كتنی وُسعت رکھتا ہے ؟
جواب حدیثِ پاک میں ہے کہ اگر تمام عالَم ایک درجے میں جمع ہوں تو وہ سب کے لئے وسیع ہے۔([10])
سوال جنّتوں کی تعداد اور نام بتائیں؟
جواب جنتیں آٹھ(8)ہیں: (۱)دَارُالْجَلَال(۲)دَارُالْقَرَار(۳)دَارُالسَّلام(۴)جنّتِ عَدْن(۵)جنّتُ المأویٰ(۶)جنّتُ الخُلد(۷)جنّتُ الفِردَوس(۸)جنّتُ النَّعیم۔([11])
سوال جنت کے کتنے دروازے ہیں؟
جواب جنت کے طبقے بہت ہیں ہر طبقہ کا علیحدہ دروازہ ہے، خود جنت ہی کے بہت دروازے ہیں۔([12])
سوال داروغۂ جنّت کا نام بتائیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع