30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب (۱)اللہتعالٰی نے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اپنے دستِ قدرت سے تخلیق فرمایا(۲)ان میں اپنی طرف کی خاص معززروح پھونکی (۳)فرشتوں کو ان کے حضور سجدہ کرنے کا حکم دیا (۴) انہیں دنیا کی تمام چیزوں کے نام سکھائے۔([1])
سوال حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی عمر مبارک کتنی تھی؟
جواب حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی عمرشریف ایک ہزارسال تھی۔([2])
سوال حضرت ادریس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا نام کیا ہے؟
جواب آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا نام اَخْنُوخْ ہے اور کتبِ الٰہیہ کی کثرتِ درس کے باعث آپ کا نام ادریس ہوا ۔([3])
سوال حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کتنے سال تک قوم کو تبلیغ فرماتے رہے؟
جواب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ساڑھے نو سو سال تک اپنی قوم کو دعوت و تبلیغ فرماتے رہے۔([4])
سوال سرمبارک کٹ جانے کے باوجود کونسے نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حق بیان کرتے رہے؟
جواب حضرت یحییٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ۔([5])
سوال سب سے پہلے زرہ کس نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بنائی؟
جواب حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے۔([6])
سوال حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی وفات کا کس طرح پتہ چلا؟
جواب آپ عَلَیْہِ السَّلَام حسبِ عادت نماز کے لئے اپنے عصا پر تکیہ لگا کر کھڑے ہوئےاور اسی حالت میں آپ کی وفات ہوگئی۔آپ کی وفات کے پورے ایک سال بعد تک جِنّات آپ کی وفات پرمطلع نہ ہوئے اور اپنی خدمتوں میں مشغول رہے یہاں تک کہ بحکمِ الٰہی دیمک نے آپ کا عصا کھا لیا اور آپ کا جسمِ مبارک جو لاٹھی کے سہارے سے قائم تھا زمین پر آیا ، اس وقت جِنّات کو آپ کی وفات کا علم ہوا ۔([7])
سوال وہ کونسے میزبان ہیں جوبغیر مہمان کےکھانا تناوُل نہیں فرماتے تھے؟
جواب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام۔([8])
سوال ’’ اُولُو الْعَزم ‘‘ رُسُل عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کونسے ہیں؟
جواب وہ پانچ ہیں: (۱)حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام(۲) حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام (۳) حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام (۴)حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اور(۵)پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔([9]) سب میں افضل ہمارے آقا و مولیٰ سیّدالمرسلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں، حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد سب سے بڑا مرتبہ حضرت ابراہیم خلیلُ اﷲ عَلَیْہِ السَّلَام کا ہے، پھر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام، پھر حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اور حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام کا، یہ پانچوں حضرات باقی تمام اَنبیا و مُرسَلینِ اِنس و مَلَک و جن و جمیع مخلوقاتِ الٰہی سے افضل ہیں۔([10])
سوال کس نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا سے ان کے بھائی کو نبوت ملی ۔
جواب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے دعا کی کہ یارب میرے گھر والوں میں سے میرے بھائی ہارون کو میرا وزیر بنا اللہ تعالٰی نے اپنے کرم سے یہ دعا قبول فرمائی اور حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو آپ کی دعا سے نبی کیا۔([11])
سوال وہ کونسے نبی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہیں جنہوں نے ماں کی گود میں اپنے نبی ہونے کی خبر دی؟
جواب حضرت عیسیٰعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ۔([12])
سوال حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کےکچھ معجزات بتائیں ؟
جواب مردے زندہ کرنا ، اندھے اور بَرص والے کو اچھا کرنا ، پرند پیدا کرنا ، غیب کی خبر دینا وغیرہ۔ ([13])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع