دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

جواب     اصحابِ کہف کو۔([1])

آیات اور سورتوں کی معلومات

سوال      قرآ نِ پاک کی کون سی آیات سب سے پہلے نازل ہوئیں ؟

جواب     سب سے پہلے سورۃ العلق کی ابتدائی پانچ آیات نازل ہوئیں۔([2])

سوال      قرآنِ پاک کی کونسی آ یت سب سے آ خر میں نازل ہوئی ؟

جواب     سب سے آ خر میں سورۃُ البقرہ کی یہ آ یتِ مبارکہ نازل ہوئی: ) وَ اتَّقُوْا یَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِیْهِ اِلَى اللّٰهِۗ-ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ۠(۲۸۱)( (پ۳،  البقرة: ۲۸۱)ترجمۂ کنز الایمان: اور ڈرو اس دن سے جس میں اللہ کی طرف پھرو گے اور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھردی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔([3])

سوال      سورۂ  رحمٰن  میں)فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۱۳)( کتنی مرتبہ آیا ہے ؟

جواب     اکتیس(31)بارآیا ہے۔

سوال      کس آیت  میں امتِ مُحمدِیَّہ کو سب سے بہتر اُمت فرمایا گیا ہے؟

جواب)كُنْتُمْ  خَیْرَ  اُمَّةٍ  اُخْرِجَتْ  لِلنَّاسِ   تَاْمُرُوْنَ  بِالْمَعْرُوْفِ  وَ  تَنْهَوْنَ  عَنِ  الْمُنْكَرِ  وَ  تُؤْمِنُوْنَ  بِاللّٰهِؕ-(  (پ۴،  آل عمرٰن: ۱۱۰)         ترجمۂ کنزالایمان: تم بہتر ہواُن سب اُمتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں  بھلائی کا حکم دیتے ہو اور بُرائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ۔

سوال      وہ کونسی سورت ہے جو ایک ہی رات میں مکمل نازل ہوئی تھی؟

جواب     سورۂ اَنعام جو مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی۔([4])

سوال      وہ کونسی پہلی سورت ہے جس کا رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اعلانفرمایا اور حرم شریف میں مشرکین کے رُوبرو پڑھی؟

جواب   سورۃُ النّجم۔([5])

سوال   وہ کون سی سورت ہے جس کی ہر آیت میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا نام آیا  ہے؟

جواب   سورۃُ المُجادلہ ۔

سوال   کس سورت  کو ایک بار پڑھنے سے دس مرتبہ قرآن ِ پاک پڑھنے کا ثواب  ملتا ہے ؟

جواب   سورۂ یٰسین شریف۔([6])

سوال   کس سورت کی  تلاوت کرنے کی فضیلت چوتھائی قرآن کے برابر ہے؟

جواب   حدیثِ پاک میں ہے: جس نے سورت قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکَافِرُوْنپڑھی تو گویا کہ اس نے قرآنِ مجید کے چوتھائی حصے کی تلاوت کی۔([7])

سوال   رات کے وقت سورۂ ملک کی تلاوت کی کیا فضیلت ہے؟

جواب   حدیثِ مبارکہ کا خلاصہ ہے کہ جب بندہ قبر میں جائے گا تو عذاب اس کے قدموں ،  سینے،  پیٹ  یاپھر اس کے سر کی طرف سے آئے گا تو یہ سب اَعضاء کہیں گے تیرے لئے  ہماری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۂ ملک پڑھا کرتاتھا ۔ ([8])

سوال   حدیثِ پاک میں  کس سورت کوہر مرض کے لئے شفا  کہا گیا ہے؟

جواب   سوۂ فاتحہ، حدیثِ پاک میں  ہے: سورۂ فاتحہ ہر مرض کے لئے شفا ہے ۔ ([9])

سوال   ہر بری چیز سے حفاظت کیلئے کونسی سورتوں کی تعلیم فرمائی گئی ہے؟

جواب   نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: صبح شام تین تین بار قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد ،  قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَقاور قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاس پڑھو! ان کی تلاوت کرنا تمہیں ہر بری چیز سے بچائے گا۔([10])

انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   

سوال   حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی چارخاص فضیلتیں بتائیے؟

 



6   پ۱۵، الکھف: ۹۔

1   بخاری، کتاب التفسیر، باب سورة اقرأ باسم ربك الذى خلق، ۳/ ۳۸۴ ، حدیث: ۴۹۵۳۔

2   تفسیر خازن، پ ۳، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۲۸۱، ۱/۲۱۹۔

3   تفسیر خازن، سورة الانعام، ۲/ ۲۔

1   تفسیر قرطبی، سورة النجم ، ۹/ ۶۱۔

2   ترمذی، ابواب فضائل القراٰن، باب ماجاء فی فضل یٰس، ۴/ ۴۰۶، حدیث:۲۸۹۶۔

3   معجم صغیر ، باب الالف، من اسمہ احمد ، ص ۶۱، الجزء الاول ، حدیث: ۱۶۵۔

4   مستدرک حاکم ، کتاب التفسیر ، المانعۃ من عذاب القبر سورۃ الملک ، ۳ / ۳۲۲، حدیث:  ۳۸۹۲۔

1   دارمی، كتاب فضائل القران، باب فضل فاتحۃ الکتاب، ۲/ ۵۳۸ ، حدیث: ۳۳۷۰۔

2   نسائی ، کتاب الاستعاذۃ، باب، ص ۸۶۲، حدیث: ۵۴۳۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن