30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تَیَمُّم اور نماز کا طریقہ نیز سنتیں سکھائی جاتی ہیں اور عاشقانِ رسول کو با جماعت نماز کی ادائیگی، دعوتِ اسلامیکے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت، درسِ فیضان سنت دینے یا سننے کی ترغیب دی جاتی ہے۔([1])
سوال قرآنِ پاک کے کتنے اور کونسے مشہور نام ہیں؟
جواب قرآنِ عظیم کے کثیر اَسماء ہیں جو کہ اس کتاب کی عظمت و شرف کی دلیل ہیں، ان میں سے چھ مشہوراسماء یہ ہیں : (1)قرآن(2)بُرہان(3)فُرقان(4) کتاب (5)مُصحف(6)نور۔([2])
سوال قرآن پاک کی تلاوت کی کوئی فضیلت بیان کریں؟
جواب حضور نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّفرماتا ہے: جس کو قرآن نے میرے ذکر اور مجھ سے سوال کرنے سے مشغول رکھا، اُسے میں اُس سے بہتر دوں گا جو مانگنے والوں کو دیتا ہوں۔ اور کلامُ ﷲکی فضیلت دوسرے کلاموں پر ویسی ہی ہے جیسی اللہ (عَزَّ وَجَلَّ)کی فضیلت اسکی مخلوق پر ہے۔([3])
سوال قرآن کے ایک حرف کی تلاوت کے بدلے کتنی نیکیاں ملتی ہیں؟
جواب جس نے قرآن مجید سے ایک حرف پڑھا اس کیلئے دس نیکیاں ہیں ۔([4])
سوال وہ کونسا خوش نصیب ہے جو اپنے گھر کے دس افراد کی شفاعت کرے گا؟
جواب جس نے قرآن پڑھا اور اس کو یاد کرلیا، اس کے حلال کو حلال سمجھا اور حرام کو حرام جانا۔ اس کے گھر والوں میں سے دس شخصوں کے بارے میںﷲتعالٰی اس کی شفاعت قبول فرمائے گاجن پر جہنم واجب ہوچکا تھا۔([5])
سوال حدیثِ پاک میں کس سینے کو ویران مکان کی طرح قرار دیا گیا ہے؟
جواب سر کار مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جس کے سینے میں کچھ قرآ ن نہیں وہ ویران مکان کی طرح ہے۔([6])
سوال زبان آسانی سے نہ چلنے کے باعث رُک رُک کر تکلیف کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے کو کتنا اجر ملتا ہے؟
جواب ایسے شخص کو دوگنا ثواب ملتا ہے۔([7])
سوال امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے تیار کردہ مصاحف (یعنی قرآن پاک )کی تعداد کتنی تھی ؟
جواب امامِ اہلسنت، اعلیٰ حضرت شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنّانْ فتاویٰ رضویہ، جلد۲۶، صفحہ۴۴۹پرنقل فرماتےہیں کہ حضرت عثمان نےسات مصحف تحریر فرمائے۔ ایک مکہ مکرمہ، ایک شام، ایک یمن، ایک بحرین، ایک بصرہ اورایک کوفہ میں بھیج دیا جبکہ ایک مدینہ منورہ میں رکھ لیا۔([8])
سوال قرآ نِ کریم میں کتنے نبیوں اور رسولوں کے نام موجود ہیں ؟
جواب قرآنِ کریم میں 26نبیوں اور رسولوں کے نام موجود ہیں ۔([9])
سوال قرآنِ پاک میں کس واقعے کواحسنُ القَصَص کہاگیا؟
جواب سورۂ یوسف میں حضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام کے واقعے کواحسنُ القَصَص (سب سے اچھا بیان) کہاگیا۔([10])
سوال قرآنِ پاک میں مبارک درخت کس درخت کو کہا گیا ہے؟
جواب زیتون کے درخت کو۔([11])
سوال ان سواریوں کی تعداد اور نام بتائیں جن کی صراحت قرآنِ پاک میں خاص طور پرموجود ہے؟
جواب وہ چارہیں: (1) اُونٹ([12])(2) گھوڑا (3)خچر اور (4)گدھا۔([13])
سوال قرآن کریم میں کن لوگوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنی عجیب نشانی فرمایا ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع