دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

سوال   دنیا میں سب سے پہلے چھینک کس کو آئی ؟

جواب   حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو پیدا ہوتے ہی سب سے پہلے چھینک آئی۔([1])

سوال   چھینک آنے کے بعد حمد کرنے کا کیا حکم ہے؟  

جواب   چھینک آنے کے بعد حمد کرنا سنت ہے۔([2])

سوال   چھینک کا جواب دینے کا کیا حکم ہے ؟

جواب   چھینک کا جواب دینا واجب ہے  جبکہ چھینکنے والا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہے اور اس کا  جواب بھی فوراً دینا ہوتا ہے اور اتنا آواز میں  جواب دے کہ وہ سن لے واجب ہے جس طرح سلام کے جواب میں ہے یہاں بھی ہے۔([3])

سوال   ایک مجلس میں اگر کئی بار چھینک آجائے  تو کیا ہر مرتبہ جواب دینا ہوتا ہے ؟

جواب   ایک مجلس میں اگر کسی کو  کئی بار چھینک آئے  تو صرف تین مرتبہ جواب دینا ہے، ایک مرتبہ واجب ،  دوبارہ مُستحب ہے، اس کے بعد اختیار ہے جواب دے یا نہ دے۔([4])

سوال   چھینکنے والے سے پہلے سننے والااَلْحَمْدُ لِلّٰہکہہ دے تو کیا فضیلت ہے؟

جواب   حدیثِ پاک میں آیا ہے کہ ایساشخص دانتوں اور کانوں کے درداوربدہضمی سے محفوظ رہے گا اورایک حدیث میں ہے کہ کمر کے درد سے محفوظ رہے گا۔([5])

سوال             چھینکتے وقت کیا کرنا چاہئے؟

جواب   چھینک کے وقت سرجھکالے اور مونھ چھپالے اور آواز کو پَست کرے،  چھینک کی آواز بلند کرنا حماقت ہے۔([6])

سوال   جہاں ایک سے زائد افراد ہوں تو کتنے لوگ چھینک کا جواب دیں؟

جواب   چھینک کا جواب بعض حاضرین نے دیدیا تو سب کی طرف سے ہوگیا اور بہتر یہ ہے کہ سب حاضرین جواب دیں۔([7])

سوال   جماہی شیطان کو کیوں پسند ہے؟

جواب   کیونکہ جماہی کی وجہ سے عبادات میں چستی نہیں رہتی اور غفلت آتی ہےاسی لیے شیطان کو یہ پسند ہے۔([8])

سوال   جب کسی کو جماہی آئے تو اسے کیا  کرنا چاہیئے؟

جواب   منہ پر ہاتھ رکھ لینا چاہیئے ، حدیثِ پاک میں ہے : جب کسی کو جماہی آئے تو منہ پر ہاتھ رکھ لے  کیونکہ  شیطان منہ میں گھس جاتا ہے۔([9])

سوال   جماہی کو روکنے کا طریقہ بیان  کیجیئے ؟

جواب   جماہی آئے تو منہ بند کيے رہے اور نہ رُکے تو ہونٹ دانت کے نیچے دبائے۔ جماہی روکنے کا مجرب طریقہ یہ ہے کہ دل میں خیال کرے کہ انبیاء عَلَیْہِمُ السَّلَام کو جماہی نہیں آتی تھی۔([10])

سوال   اگر نماز میں کسی کو جماہی آئے  اور ہاتھ کے ذریعے روکے  بغیر  کوئی چارۂ کار نہ رہے تو کیا کرے؟

جواب   قیام میں داہنے ہاتھ کی پُشت سے مونھ ڈھانک لے اور غیرِ قیام میں بائیں کی پُشت سے یا دونوں میں آستین سے۔([11])

زیارتِ قبور

سوال   عزیزواَقارب کی قبروں پر جانے کے لئے بہتر اَیّام کون سے ہیں؟

جواب   جمعہ یا جمعرات یا ہفتہ یا پیر کے دن مناسب ہے،  سب ميں افضل روزِ جمعہ وقتِ صبح ہے۔([12])

سوال   قبروالوں کو سلام کرنے کا کیا طریقہ ہے  ؟

جواب   قبر والوں کے چہروں کی طرف منہ کر کے اس طرح سلام کہئے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ القُبُوْرِ یَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَا وَنَحْنُ بِالْاَثَرْ۔([13])

 



1   ترمذی، ابواب تفسیر القرآن، باب :۱، ۵/ ۲۴۱، حدیث: ۳۳۷۹۔

2   حاشیۃ طحطاوی، مقدمۃ، ص ۷، ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص ۳۱۹۔

3   بہارِ شریعت، حصہ۱۶، ۳/۴۷۶۔ ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحة، فصل في البیع، ۹/ ۶۸۳۔

4   فتاویٰ بزازية، کتاب الکراھية، نوع في السلام، ۶/۳۵۵۔

5   معجم اوسط، ۶/ ۲۲۴، حدیث:۷۱۴۱۔المقاصد الحسنة، حرف المیم، ص۴۲۰، حدیث:۱۱۳۰۔

1   بہار شریعت، حصہ ۱۶، ۳/۴۷۸۔

2   بہارِ شریعت، حصہ ۱۶، ۳/۴۷۷۔

3   مرقاۃ المفاتیح، کتاب الآداب، باب العطاس والتثاؤب، ۸/۴۹۴، تحت الحدیث:۴۷۳۲۔

4   مسلم، کتاب الزھد، باب تشمیت العاطس...الخ، ص۱۵۹۷، حدیث: ۲۹۹۵۔

1   بہارِ شریعت، حصہ ۳، ۱/٥٣٨۔

2   بہارِ شریعت، حصہ ۳، ۱/٥٣٨۔

3   بہارِ شریعت، حصہ۴ ، ۱/۸۴۸۔

4   ترمذی، کتاب الجنائز، باب ما یقول الرجل اذا دخل المقابر، ۲/۳۲۹:حدیث:۱۰۵۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن