30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضوررحمتِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایسی چھت پرسونے سے منع فرمایا جس پرمنڈیر(دیوار کی آڑ) نہ ہو۔([1])
سوال قیلولہ کرناکس کے لیے مستحب ہے؟
جواب صدرُالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں: غالبًایہ ان لوگوں کے لیے ہوگاجوشب بیداری کرتےہیں، رات میں نمازیں پڑھتے، ذکرِالٰہی کرتے ہیں یا کُتب بینی میں مشغول رہتے ہیں کہ شب بیداری میں جو تکان ہوا قیلولہ سے دفع ہوجائے گا۔([2])
سوال کس طرح لیٹنا جہنمیوں کا طریقہ ہے؟
جواب حدیث شریف میں ہے: پیٹ کے بل لیٹنا جہنمیوں کا طریقہ ہے۔([3])
سوال سونے كامستحب طریقہ بیان کیجئے ؟
جواب سونے میں مستحب یہ ہے کہ باطہارت سوئے اور کچھ دیر دہنی کروٹ پر دہنے ہاتھ کو رخسار کے نیچے رکھ کر قبلہ رو سوئے پھر اس کے بعد بائیں کروٹ پر۔([4])
سوال سوتے وقت کیا دُعا پڑھنی چاہیئے؟
جواب اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوْتُ وَاَحْيَا۔ ([5])
سوال جاگنے کے بعد کیا دعا پڑھنی چاہیئے ؟
جواب اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّـذِیْۤ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْر۔([6])
سوال صبح اٹھ کر کس بات کا پکا ارادہ کرنا چاہیئے ؟
جواب صبح اٹھنے، دعا پڑھنے اور یادِ خدا کرنے کے بعد اس بات کا پکا ارادہ کرے کہ تقویٰ و پرہیزگاری کرے گا کسی کو ستائے گا نہیں۔([7])
سوال کون کون سے اوقات میں سونا مکروہ ہے ؟
جواب دن کے ابتدائی حصے میں سونا یا مغرب اور عشاء کے درمیان سونا مکروہ ہے۔([8])
سوال عصر کے بعد سونے والے کو حدیث پاک میں کیا تنبیہ کی گئی ہے ؟
جواب حدیثِ پاک میں ہے: جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل چلی جائے تو وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔([9])
سوال کیانمازِ عشاء کے بعد باتیں کرسکتے ہیں ؟
جواب بعد نمازِ عشاءعلمی گفتگو، مسئلہ پوچھنایا جواب دینایا مسئلہ کی تحقیق وتفتیش کرنا ایسی گفتگو سونے سے افضل ہے جبکہ جھوٹے قصے کہانی کہنا ، مسخرہ پن اور ہنسی مذاق کی باتیں مکروہ ہیں البتہ میاں بیوی کا باہم یا مہمان سے اُنسیت کے لیے کلام کرنا جائز ہے اس قسم کی باتیں کرے تو آخر میں ذِکرِ الٰہی کرے اور تسبیح و استغفار پر کلام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔([10])
سوال راہ چلنے کے آداب بیان کیجیئے؟
جواب راہ چلنے میں تمام تَر اُمور کو ملحوظ رکھنا ہوتا ہے، بیچ راہ میں چلنے سے بچنا چاہیے، پریشان نظری(اِدھر اُدھر دیکھنے )سے بچتے ہوئے ، نگاہیں نیچی کئے پُر وقار طریقے سے چلنا چاہئے، نیز راستے میں خلافِ تہذیب اور ناپسندیدہ کام کرنے سے بھی بچنا چاہیے۔([11])
سوال وہ کون سا عمل ہے جس سے مسلمانوں میں باہمی محبت پیدا ہوتی ہے ؟
جواب وہ سلام ہے ۔پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اسے کرو تو آپس میں محبت کرنے لگو! وہ یہ ہے کہ آپس میں سلام پھیلاؤ۔([12])
سوال سلام کرنے میں کیا نیت ہونی چاہئے؟
جواب سلام کرتے وقت دل میں یہ نیت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگاہوں اس کا مال اور عزت وآبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں ان میں سے کسی چیز میں دخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں ۔([13])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع