دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

جواب   (۱)جہاں بٹھایا جائے وہیں بیٹھے(۲)جو کچھ اس کے سامنے پیش کیا جائے اس پر خوش ہو(۳)صاحبِ خانہ کی اجازت کے بغیر وہاں سے نہ اٹھےاور (۴)جب وہاں سے جائے تو اس کے لیے دعاکرے۔([1])

سوال         اگر ہماری مہمان نوازی نہ کرنے والا ہمارے ہاں آئے تو ہم کیا کریں؟

جواب   ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےعرض کی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!  یہ فرمائیے کہ میں ایک شخص کے یہاں گیا، اس نے میری مہمانی نہیں کی،  اب وہ میرے یہاں آئے تو میں اس کی مہمانی کروں یا بدلا دوں؟ ارشاد فرمایا: ’’ بلکہ تم اس کی مہمانی کرو۔ ‘‘ ([2])

سوال         کیامہمان  میزبان کے گناہ معاف ہونے کا سبب بھی بنتا ہے؟

جواب   جی ہاں ، حضور نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جب کوئی مہمان کسی کے یہاں آتا ہےتو اپنا رزق لے کر آتا ہے اور جب اس کے یہاں سے جاتا ہے تو صاحبِ خانہ کے گناہ بخشے جانے کا سبب ہوتا ہے۔([3])

سوال         مہمان کو رخصت کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

جواب   حضورنبیٔ پاک،  صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : سنت یہ ہے کہ مہمان کو دروازے تک رخصت کرنے جائے۔([4])

سوال         جس کو دعوتِ ولیمہ دی گئی اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب   دعوتِ ولیمہ کا قبول کرنا سنت مُؤکَّدَہ ہے جبکہ وہاں کوئی گناہ مثلاً گانے باجے کا کام اور کوئی اور شرعی رکاوٹ نہ ہو،  قبول کرنے کا معنی وہاں جانا ہے،  کھانے نہ کھانے میں اختیار ہے۔([5])

سوال         سب سے براکھانا کونسا ہے؟

جواب   حضور نبیٔ رحمت،  شفیعِ امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: سب سے برا کھانا ولیمے کا وہ کھانا ہے جس میں مالدار لوگ بلائے جائیں اور غریب محتاج لوگوں کو نہ پوچھا جائے۔([6])

سوال         دعوتِ ولیمہ کتنے دن ہو سکتی ہے؟

جواب   دعوت ولیمہ پہلے دن یا اس کے بعد دوسرے دن بس ان ہی دو دن تک ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد کی تو وہ سنت نہیں بلکہ رِیا وسُمْعَہ (یعنی لوگوں کو دکھانا سنانا ہے)۔([7])

سوال         حضرت صفیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے ولیمہ میں کیا کھلایا گیا تھا؟

جواب     آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے ولیمے میں ستو اور کھجوریں تھیں۔([8])

سوال             بِن بلائے دعوت میں جانے والے کے لیے کیا وعید ہے؟

 جواب    ایسے شخص کے متعلق حضور نبیٔ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکایہ  فرمان ہے: جو بغیر بلائے گیا وہ چور ہو کر گھسا اور غارت گری(یعنی لوٹ مار) کر کے نکلا۔ ([9])

سوال             دعوت میں بوڑھے اور جوان دونوں ہوں تو پہلے کس کے ہاتھ دُھلائے جائیں ؟  

جواب     کھانے سے قبل جوانوں کے ہاتھ پہلے دھلائے جائیں اور کھانے کے بعد پہلے بوڑھوں کے ہاتھ دھلائے جائیں، اس کے بعد جوانوں کے۔([10])

سوال        کس صورت میں میزبان کومہمانوں کے ساتھ کھانے پر بیٹھنا چاہئے؟

جواب     اگر مہمان تھوڑے ہوں تو میزبان ان کے ساتھ کھانے پر بیٹھ جائے کہ یہی تقاضائے مُروت ہے اور بہت سے مہمان ہوں تو ان کے ساتھ نہ بیٹھے بلکہ ان کی خدمت اور کھلانے میں مشغول ہو۔([11])

لباس انگوٹھی اور زیور

سوال                 کتنا لباس فرض ہے؟

جواب     اتنا لباس جس سے سَتْرِ عورت([12]) ہوجائے اور گرمی سردی کی تکلیف سے بچے فرض ہے۔([13])

سوال             ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانے کی کیا وعید ہے؟  

 



2   بہارِ شریعت، حصہ ۱۶، ۳/۳۹۴۔

3   ترمذی، کتاب البروالصلۃ، باب ماجاء فی الاحسان والعفو، ۳/۴۰۵، حدیث: ۲۰۱۳۔

4    کشف الخفاء، حرف الضاد المعجمۃ، ۲/۳۳، حدیث:۱۶۴۱۔

1   ابن ماجہ، کتاب الاطعمۃ، باب الضیافۃ، ۴/۵۲، حدیث:۳۳۵۸۔

2   فتاوی رضویہ، ۲۱/۶۵۵ماخوذا۔

3   بخاری، کتاب النکاح، باب من ترک الدعوۃ۔۔۔الخ، ۳/۴۵۵، حدیث:۵۱۷۷۔

4   بہارِ شریعت، حصّہ۱۶، ۳/۳۷۶۔

1   ترمذی، کتاب النکاح، باب ماجاء فی الولیمۃ، ۲/۳۴۹، حدیث:۱۰۹۷۔

2   ابو داود، کتاب الاطعمۃ، باب ماجاء فی اجابۃ الدعوۃ، ۳/ ۴۷۹، حدیث:۳۷۴۱۔

3   بہارِ شریعت، حصہ۱۶،  ۳/۳۷۶۔

4   بہارِ شریعت، حصّہ۱۶، ۳/۳۹۴۔

5   بدن کا جوحصہ  چھپانا فرض ہے اُسے چھپانے کو”سَتْرِعورت“ کہتے ہیں ، مرد کے لیےاس کی مقدارناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک ہے جبکہ عورت  کے لیے سارا بدن چھپانا ضروری ہے سوائے منہ کی ٹکلی ، دونوں ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں کے نیز سرکے لٹکتے بالوں، گردن اور کلائیوں کا چھپانا بھی فرض ہے۔(بہار شریعت، حصہ ۳، ۱/ ۴۸۱ملخصا)

1   بہارِ شریعت، حصّہ۱۶، ۳/۴۰۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن