30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوال اِمام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی نے تندرستی کے لیےکیا رہنمااصول بتایا ہے ؟
جواب حجۃ الاسلام امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِیفرماتے ہیں: ’’ کھانے سے پہلے بھوک لگی ہونا ضروری ہے ، جو کوئی کھانا شروع کرتے وقت بھی بھوکا ہو اور ابھی بھوک باقی ہو اور ہاتھ کھینچ لے وہ ہرگز طبیب کا محتاج نہ ہو گا ۔ ‘‘ ([1])
سوال قیامت کے دن کون لوگ بھوکے ہوں گے؟
جواب حضورنبیِّ کریم ، رءُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: دنیا میں پیٹ بھرکے کھانے والے کل آخرت میں بھوکے ہوں گے۔([2])
سوال پیٹ بھر کر کھانا کس صورت میں مستحب ہے ؟
جواب اس لیے سیر ہو کر کھانا کہ نوافل کثرت سے پڑھ سکے گا اور پڑھنے پڑھانے میں کمزوری پیدا نہ ہوگی، اچھی طرح اس کام کو انجام دے سکے گا یہ مندوب ہے۔([3])
سوال حضورنبیِّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمروزانہ کتنی بار کھاناکھاتے؟
جواب حضرت سیدنا ابوسعید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: حضورتاجدارِنبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماگر صبح کو کھانا کھالیتے تورات کو نہ کھاتے اور اگررات کو کھانا کھاتے تو صبح کو تناول نہ فرماتے۔([4])
سوال کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے کا مسنون طریقہ بیان کریں؟
جواب سنت یہ ہے کہ قبلِ طعام اور بعدِ طعام دونوں ہاتھ گٹوں تک دھوئے جائیں، بعض لوگ صرف ایک ہاتھ یا فقط انگلیاں دھولیتے ہیں بلکہ صرف چٹکی دھونے پر کفایت کرتے ہیں اس سے سنت ادا نہیں ہوتی۔([5])
سوال سب سے پہلی بدعت کونسی ظاہر ہوئی؟
جواب حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں: سلطانِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وصالِ ظاہری کے بعد سب سے پہلی بدعت([6])پیٹ بھر کر کھانے کی پیدا ہوئی جب لوگوں کے پیٹ بھر جاتے ہیں تو ان کے نفس دنیا کی طرف سرکش ہو جاتے ہیں۔ (5)
سوال برتن کھانا کھانے والے کے لئے کب استغفار کرتا ہے؟
جواب رسولُ ﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: جو کھانے کے بعد برتن کو چاٹ لے گا وہ برتن اس کے لیے استغفار کرے گا۔([7])
سوال بروزِ قیامت کس شخص پرحساب کی شدت نہ ہو گی ؟
جواب حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَروی ہے کہ رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشاد فرماتے ہیں : اُس بھوکے پرحساب کی شدّت نہ ہوگی جس نے (دنیا میں ) فاقہ اور بھوک پرصَبْر کیاہو گا۔([8])
سوال حضرتِ سیِّدُنا عمرفاروقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کتنے لقمے کھایا کرتے تھے ؟
جواب امیر المومنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سات یا نو لقموں سے زیادہ کھانا نہیں کھاتے تھے۔([9])
سوال مومن اور کافر و منافق کے کھانے میں کیا فرق ہے؟
جواب حدیثِ پاک میں ہے : مومِن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافِر یا مُنافِق سات آنتوں میں کھاتا ہے۔([10])
سوال حدیث ِپاک میں مہمان کے اِکرام کی اہمیت کس طرح بیان ہوئی ہے؟
جواب رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جوشخصاللہ عَزَّ وَجَلَّاور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ (۱)وہ مہمان کا اکرام کرے (۲) اپنے پڑوسی کو ایذا نہ دے اور(۳)وہ بھلی بات بولے یا چپ رہے۔([11])
سوال مہمان کے لیے کونسی چارباتیں ضروری ہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع