دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

سوال   کیا سب  اَنبیا پر ایمان لانا ضروری ہےیا کسی ایک پر ایمان لانا کافی ہے؟  

جواب     جی ہاں تمام  اَنبیا پر ایمان لانا ضروری ہے ان میں سے کسی ایک کا انکار کرنا سب کا انکار کرنا ہے۔([1])

سوال      سب سے پہلے اور آ خری پیغمبر کا نام بتائیں ؟

جواب     سب سے پہلے پیغمبر حضرت سَیِّدُنا آ دم عَلَیْہِ السَّلَام  ہیں اور سب سے آ خری پیغمبر حضرت سَیِّدُنا محمد مُصْطَفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں ۔([2])

سوال      انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامکو غیب کا عِلم ہونے کے بارے میں ہمارا کیا عقیدہ ہے؟

جواب     اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کو عِلمِ غیب عطا فرمایا،  زمین و آسمان کا ہر ذرّہ ہر نبی کے پیشِ نظر ہے مگراِن کو یہ علمِ غیب اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے دیے سے ہے،  لہٰذا اِن کا علم عطائی ہوااور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا علم ذاتی۔([3])

سوال      عقیدۂ ختمِ نبوت سے کیا مراد ہے؟

جواب     عقیدۂ ختم ِنبوت سے مراد یہ ماننا ہے کہ ہمارے آ قا ومولیٰ حضرت محمدمُصْطَفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ آ خری نبی ہیں ۔یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات پر سلسلۂ نُبُوَّت کو ختم فرمادیا ۔ حضور کے زمانہ میں یا اس کے بعد قیامت تک کوئی نیا نبی نہیں ہو سکتا ۔([4])

سوال      جو شخص ختمِ نبوت کو نہ مانے اس کے مُتَعَلِّق حکم کیا ہے ؟

جواب   جو شخص سَرْوَرِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے زمانہ میں یا آ پ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے بعد کسی کو نبوت ملنے کا عقیدہ رکھے یا کسی نئے نبی کے آ نے کو ممکن مانے وہ کافر ہے۔([5])

سوال   اَنْبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام   کی حیاتِ طَیّبہ کے متعلق ہمارا عقیدہ کیا ہے ؟

جواب   انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام   کی حیاتِ طَیّبہ کے متعلق ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ وہ اپنی اپنی قبروں میں اسی طرح بَحَیات ِحقیقی زندہ ہیں جیسے دنیا میں تھے، کھاتے پیتے ہیں اور جہاں چاہیں آ تے جاتے ہیں۔([6])

فِرشتے

سوال     فِرشتے  کونسی مخلوق ہیں ؟

جواب   فرشتے ایک نوری مخلوق ہیں، وہ مردہیں نہ عورت ، البتہ  وہ مختلف شکلیں اختیار کر سکتے ہیں۔([7])

سوال   فِرشتوں کے وجود کا انکارکرنایا انہیں نیکی کی قوّت کہنا کیسا؟

جواب   فِرشتوں کے وجود کا انکار کرنا یا یہ کہنا کہ فرشتہ نیکی کی قوّت کو کہتے ہیں،  اسکے سوا کچھ نہیں۔یہ دونوں باتیں کُفر ہیں۔([8])

سوال   ابلیس ذلیل و رُسوا ہونے سے پہلے کس مقام پر فائز تھا؟

جواب   ابلیس جِنّات میں سے تھا مگر بہت بڑا عابدوزاہد تھایہاں تک کہ گروہِ ملائکہ میں اُس کا شمار تھا۔([9])

سوال   اُن فِرشتوں کے نام بتائیں جو تمام ملائکہ پر فضیلت رکھتے ہیں؟

جواب   حضرتِ جبرائیل،  حضرتِ مِیکائیل، حضرتِ اِسرافیل اور حضرتِ عِزرائیل عَلَیْہِمُ السَّلَام۔([10])

سوال   انسان کے ساتھ ہر وقت رہنے والے دو فرشتوں کو کیا کہتے ہیں؟

جواب   کِراماً  کاتِبین(یعنی اعمال لکھنے والے معززفرشتے)۔ ([11])

سوال   قبر میں سوال کرنے والے فرشتوں کو کیا کہتے ہیں؟

جواب   ان فرشتوں کو ’’  مُنْکَر  نکیر ‘‘ کہتے ہیں۔([12])

سوال   سب سے آخر میں کس کو موت آئے گی؟

جواب   سب سے آخر میں حضرت مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلَام کو موت آئے گی۔([13])

 



1    تفسیر مدارک، پ۱۹، الشعراء، تحت الآیۃ:۱۰۵، ص۸۲۵۔

2    شرح عقائد نسفیہ، اول الانبیاء آدم    الخ، ص ۳۰۰۔

3   بہار شریعت، حصہ۱، ۱/۴۱-۴۵، ملخصاً۔

4    بہارِ شریعت، حصہ۱، ۱/۶۳۔

1   المعتقد المنتقد  ، ص۱۲۰۔

2   بہارِشریعت، حصہ۱، ۱/۵۸ ۔

3    منح الروض الازهر، ص۱۸۔ مسلم، کتاب الزھد، باب فی احادیث متفرقة، ص۱۵۹۷، حدیث:۲۹۹۶۔

4   بہارِ شریعت، حصہ۱،  ۱/۹۵۔

1    پ۲۹، مدثر:۳۱۔بہارِ شریعت، ۱، ۱/۵۰۔

2    تفسیر کبیر، البقرة: تحت الآیة: ۳۰، ۱/۳۸۶، ملتقطاً۔

3   پ۳۰، الانفطار:۱۱۔

4   ترمذی، کتاب الجنائز، باب ما جاء فی عذاب القبر، ۲/۳۳۷، حدیث:۱۰۷۳۔

5   شرح اصول  اعتقاد اھل السنۃ والجماعۃ، ماورد فی کتاب اللہ    الخ، ۱/۲۰۲۔ الحبائک فی اخبار الملائک، ص ۲۷۲-۲۷۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن