30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
افضل۔([1])تکبیر ِتشریق یہ ہے: اَللہُ اَکْبَرْ اَللہُ اَکْبَرْ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرْ اَللہُ اَکْبَرْ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔([2])
سوال عید کے دن کی مُسْتَحب چیزیں کیا ہیں ؟
جواب غسل کرنا، مسواک کرنا، اچھے کپڑے پہننا، خوشبو لگانا، عیدگاہ جلد چلے جانا، عیدگاہ پیدل جانا وغیرہ۔([3])
سوال نمازِ عید کے بعد مُصافحہ ومُعانقہ کرنا کیسا ہے؟
جواب صدرُالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : بعدنمازِ عید مصافحہ و معانقہ کرنا جیسا عموماً مسلمانوں میں رائج ہےبہتر ہے کہ اس میں اظہارِ مَسَرَّت ہے۔([4])
سوال حدیثِ پاک میں بیمار اور بیماری کی کیا فضیلت آئی ہے ؟
جواب حضورنبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمايا: ”مومن جب بیمار ہو پھر اچھا ہو جائے، اس کی بیماری گناہوں سے کَفّارہ ہو جاتی ہے اور آئندہ کے ليے نصیحت جبکہ منافق کے بیمار ہوکراچھا ہونے کی مثال اونٹ کی ہے کہ مالک نے اسے باندھا پھر کھول دیا تو نہ اسے یہ معلوم کہ کیوں باندھا، نہ یہ کہ کیوں کھولا؟ ایک شخص نے عرض کی: یارسولَ اللہ(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)! بیماری کیا چیز ہے، میں تو کبھی بیمار نہ ہوا؟ فرمایا: ہمارے پاس سے اٹھ جا کہ تو ہم میں سے نہیں۔([5])
سوال حقیقی بیماری کونسی ہے ؟
جواب صدرُ الشَّریعہ مفتی امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: حقیقی بیماری اَمراضِ روحانیہ ہیں کہ یہ البتہ بہت خوف کی چیز ہے اور اسی کو مرض سمجھنا چاہئے ۔([6])
سوال عیادت کے وقت مریض سے کیا کلمات کہنا سنت ہے؟
جواب لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہُ تَعَالٰییعنی کوئی حرج کی بات نہیں، اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے چاہا تو یہ مرض گناہوں سے پاک کرنے والا ہے۔([7])
سوال مریض کے پاس بیٹھ کر کس طرح کی بات کرنی چاہیے ؟
جواب حضورنبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ” جب مریض کے پاس جاؤ تواُسے زندگی کی اُمید دلاؤ، یہ تقدیر تو نہیں بدلے گا مگراُس کے دل کو خوش کرے گا۔“ ([8])
سوال مریض کی دعا کس کی دعا کے مانند ہے ؟
جواب مریض کی دعا کو ملائکہ کی دعا کی مانند کہا گیا ہے۔([9])
سوال مریض کی عیادت کرنے والے کو آسمان سے کیا ندا کی جاتی ہے ؟
جواب حدیث شریف میں ہے: جوشخصاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے مریض کی عیادت یا اپنے بھائی سے ملاقات کرنے جاتا ہے آسمان سے مُنادی نِدا کرتا ہے: تُو اچھا ہے اور تیرا چلنا اچھا اور جنت کی ایک منزل کو تُو نے ٹھکانا بنایا۔([10])
سوال مصیبتوں سے تنگ آکر موت کی تَمَنّا کرنا کیسا ہے ؟
جواب حضور نبیٔ کریم، رؤوف رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی مصیبت وتکلیف پہنچنے پرموت کی آرزو نہ کرے اگر ناچار کرنی ہی ہے تو یوں کہے: ”الٰہی مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرے ليے خیر ہو اور موت دے جب موت میرے ليے بہتر ہو۔([11])
سوال کیا معمولی بیماری میں بھی بیمار پُرسی کی جائے؟
جواب معمولی بیماری میں بھی بیمار پُرسی کرنا سنت ہے جیسے آنکھ یا کان یا ڈاڑھ کا درد کہ یہ اگرچہ خطرناک نہیں مگر بیماری تو ہیں۔([12])
سوال تلقین کس وقت کرنی چاہئے ، نیز تلقین کرنے کا طریقہ بیان کریں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع