30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب دنیا کی زندگی میں اللہ تعالٰی کا دیدار امامُ الْاَنْبیاحضرت محمدمُصْطَفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے لئے خاص ہے۔([1])
سوال آخرت میں کسے اللہ تعالٰی کا دیدار نصیب ہوگا؟
جواب آخرت میں ہرسُنّی مسلمان کو اللہتعالٰی کا دیدار نصیب ہوگا۔([2])
سوال کیا اللہ تعالٰی کی ذات وصِفات کے سوا کوئی چیز قدیم ہے؟
جواب جی نہیں بلکہ اللہ تعالٰی کی ذات وصفات کے سوا سب چیزیں حادث ہیں یعنی پہلے نہ تھیں پھر موجود ہوئیں۔([3])
سوال تقدیر کا مطلب کیا ہے ؟
جواب ہر بھلائی، بُرائی اُس نے اپنے علمِ اَزَلی کے موافق مُقَدّر فرما دی ہے جیسا ہونے والا تھا اورجو جیسا کرنے والا تھا اپنے علم سے جانا اور وہی لکھ لیا۔ تو یہ نہیں کہ جیسااُس نے لکھ دیا ویسا ہم کو کرنا پڑتا ہے بلکہ جیسا ہم کرنے والے تھے ویسا اُس نے لکھ دیا۔ زید کے ذمّہ برائی لکھی اس لیے کہ زید برائی کرنے والا تھا اگر زید بھلائی کرنے والا ہوتا وہ اُس کے لیے بھلائی لکھتا تو اُس کے علم یا اُس کے لکھ دینے نےکسی کو مجبور نہیں کر دیا۔([4])
سوال کوئی برائی سَرزَد ہوجانے پر اسے تقدیر کی طرف منسوب کرنا کیسا ہے؟
جواب بُرا کام کرکے تقدیرکی طرف نسبت کرنا اور مَشِیَّتِ الٰہی کے حوالہ کرنا بہت بُری بات ہے بلکہ حکم یہ ہے کہ جو اچھا کام کرے اسے مِنجانِبِ ﷲ کہے اور جو برائی سَر زَد ہو اُس کو شامتِ نفس تصوُّر کرے۔([5])
سوال نبی کسے کہتے ہیں ؟
جواب جس انسان کو اللہ عَزَّ وَجَلَّنے ہِدایت کے لیے وحی بھیجی ہو اسے نبی کہتے ہیں ۔([6])
سوال رسول کسے کہتے ہیں ؟
جواب اَنبیائے کرام میں سے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے کوئی نئی آ سمانی کتاب اور نئی شریعت لے کر آ ئیں وہ رسول کہلاتے ہیں ۔([7])
سوال وحی کسے کہتے ہیں؟
جواب وحی اس کلام کو کہتے ہیں جو کسی نبی پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے نازل ہوا ہو۔([8])
سوال وحی کی کتنی اَقسام ہیں ؟
جواب اَنبیا کے حق میں وحی تین قسم پر ہے:
(۱)بِالواسطہ: فرشتے کی وَساطَت سے کلامِ رَبّانی نبی کے پاس آئے جیسے جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کا وحی لانا ۔
(۲)بِلاواسطہ: فرشتے کی وساطت کے بغیر بَنَفسِ نفیس کلامِ رَبّانی کو سننا جیسے معراج کی رات حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سنا اورکوہِ طور پر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے سنا۔
(۳) اَنبیائے کرام کے قُلوب میں معانی کا اِلْقا کیا جائے (دلوں میں بات ڈال دی جائے)۔([9])
سوال کیا غیر نبی کے پاس وحی آسکتی ہے؟
جواب وحیٔ نُبُوَّت غیر نبی کے پاس نہیں آتی، جو اس کا قائل ہو وہ کافر ہے۔([10])
سوال کیا اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام سے گناہ ممکن ہیں؟
جواب جی نہیں، وہ معصوم ہوتے ہیں ان سے کسی بھی طرح کا کوئی بھی گناہ ممکن نہیں۔([11])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع