دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

جواب   جو جمعہ میں سستی سے آئے اور دیر میں پہنچے اگرچہ اس کا جمعہ تو ہوجائے گا مگر وہ ثواب نہ ملے گا جو جلدی پہنچنے والے کو ملتا ہے۔([1])

سوال   جمعہ کیلئے الگ جوڑا  رکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب   مُسْتَحب ہے کہ جمعہ کا جوڑا الگ رکھے جو بوقتِ نماز پہن لیا کرے اور بعد میں اتار دیا کرے۔امام زَینُ العابِدین تو نمازِ پَنجگانہ کے لئے الگ جوڑا رکھتے تھے۔([2])

عِیْدَیْن

سوال             عیدُالفطر اور عیدُ الاضحیٰ کن چیزوں کے شُکرانے کے طور پر منائی جاتی ہیں؟

جواب   عیدُالفطرعباداتِ رمضان کی توفیق ملنے کے شکریے کی ہے اور بقرعیدحضرت ابراہیم و اسماعیل عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی کامیابی کے شکریہ میں۔([3])

سوال                 پہلی نمازِ عید کب ادا کی گئی؟

جواب     سن۲ہجری میں جب  رمضان کے روزے فرض ہوئے، اسی سال نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پہلےنمازِعید پڑھی پھربقرعید۔([4])

سوال                 عِیْدَیْن کی نماز کا حکم بیان کریں؟

جواب     عِیْدَیْن کی نماز واجب ہے مگر سب پر نہیں بلکہ انہیں پر جن پر جمعہ واجب([5]) ہے۔([6])

سوال                 نمازِ عید میں کتنی تکبیریں زائد ہوتی ہیں؟

جواب     نمازِ عید میں چھ تکبیریں زیادہ کہی جاتی ہیں۔([7])

سوال                 نمازِ عید میں زائد تکبیریں کس  وقت کہی جاتی ہیں؟

جواب     زائدتکبیریں ہر رکعت میں تین تین ہیں،  پہلی رکعت میں  قراءت سے پہلے اور تکبیرِتحریمہ کے  بعد  اور  دوسری رکعت میں  رکوع سے پہلے  اور  قراءت کے  بعد کہی جاتی ہیں۔([8])

سوال             نمازِ عید میں تکبیرِ تحریمہ کے علاوہ ہاتھ کانوں تک کب اٹھائے جاتے ہیں؟

جواب   نمازِعید میں کہی جانے والی چھ زائدتکبیروں میں کانوں تک ہاتھ اٹھائے جاتے ہیں۔([9])

سوال             نمازِ عید میں امام کو رکوع میں پانے والا زائد تکبیریں کیسے کہے گا؟

جواب   اگر امام کو رکوع میں پایا اور غالب گمان ہے کہ تکبیریں کہہ کر امام کو رکوع  میں پالے گا تو کھڑے کھڑے تکبیریں کہے پھر رکوع میں جائے ورنہ اَللہُ اَکْبَر کہہ کر رکوع میں جائے اور رکوع میں تکبیریں کہے۔([10])

سوال             عیدکی نماز سے پہلے کچھ کھانا چاہیے یا نہیں ؟

جواب   عیدُالفطر میں نماز سے پہلے چند کھجوریں طاق عدد میں تین ، پانچ، سات یا کوئی بھی میٹھی شے کھالینا مُسْتَحب جبکہ  عیدُالْاَ ضحیٰ(بقرعید) میں نماز سے پہلے کچھ نہ  کھانا مستحب ہےاگر چہ قربانی نہ کرے۔([11])جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے کہ حضورنبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ عیدُ الفطر کے دن کچھ کھا کر نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے اور عیدُ الْاَضحیٰ کے روز نہیں کھاتے تھے جب تک نماز سے فارغ نہ ہوجاتے ۔([12])

سوال                 قربانی سے پہلے حجامت بنوانے اور ناخن تَرَشْوانے  کا کیا حکم ہے؟

جواب     قربانی کرنی ہو تو  مُسْتَحب  یہ ہے کہ پہلی سے دسویں ذی الحجہ تک نہ  حجامت بنوائے اور  نہ ناخن تَرشوائے۔([13])

سوال                 تکبیرِ تشریق  اور اس  کا حکم بیان کریں؟

جواب   نویں ذی الحجہ کی فجر سے تیرہویں کی عصر تک پانچوں وقت کی فرض نمازیں جو مسجد کی جماعتِ اُوْلیٰ کے ساتھ ادا کی گئیں اُن میں (سلام پھیرنے کے بعد فوراً) ایک بار بلند آواز سے تکبیر کہنا واجب اور تین بار



3    مراٰۃ المناجیح، ۲/ ۳۳۸۔

4    مراٰۃ المناجیح، ۲/ ۳۳۷۔

5    مراٰۃ المناجیح، ۲/۳۵۵، ملتقطاً۔

1   مراٰۃ المناجیح، ۲/۳۵۵ ملخصاً۔

2   جمعہ واجب ہونے کے لیے گیارہ شرطیں ہیں:(1)شہر میں مقیم ہونا (2)صحت یعنی مریض پر جمعہ فرض نہیں مریض سے مراد وہ ہے کہ مسجد جمعہ تک نہ جاسکتا ہو یا چلا تو جائے گا مگر مرض بڑھ جائے گا یا دیر میں اچھا ہوگا۔شیخِ فانی مریض کے حکم میں ہے۔(3)آزاد ہونا، غلام پر جمعہ فرض نہیں اور اس کا آقا منع کر سکتا ہے(4)مرد ہونا (5) بالغ ہونا (6)عاقل ہونا۔یہ دونوں شرطیں خاص جمعہ کے لیے نہیں بلکہ ہر عبادت کے وجوب میں عقل و بلوغ  شرط ہے(7)انکھیارا ہونا(8)چلنے پر قادر ہونا(9) قید میں نہ ہونا (10)بادشاہ یا چور وغیرہ کسی ظالم کا خوف نہ ہونا(11)مینہ یا آندھی یا اولے یا سردی کا نہ ہونا یعنی اس قدر کہ ان سے نقصان کا خوف صحیح ہو۔(بہار شریعت، حصہ ۴، ۱/۷۷۰-۷۷۲)

3   در مختار، کتاب الصلاۃ، باب العیدین، ۳/۵۱۔

4   در مختار، کتاب الصلاۃ، باب العيدين، ۳/۶۱۔

1   در مختار و رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب العیدین، ۳/۶۱-۶۳، ملتقطاً۔

2   در مختار، کتاب الصلاۃ، باب العیدین، ۳/۶۵، مفصلاً۔

3   رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب العیدین، ۳/۶۴۔

4   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب السابع عشر فی صلاۃ العیدین ، ۱/۱۵۰۔

5   ترمذی، کتاب العیدین، باب ما جاء فی الاکل یوم الفطر قبل الخروج، ۲/۷۰، حدیث: ۵۴۲۔

1   رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب العیدین، مطلب فی ازالۃ الشعر   الخ، ۳/۷۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن