دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

سوال             جس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں وہ کیا کرے؟

جواب   جس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں اُن کا جلد سے جلد پڑھنا واجب ہے مگر بال بچوں کی پرورش اور اپنی ضروریات کی فراہمی کے سبب تاخیرجائز ہے لہٰذا کاروبار بھی کرتا رہے اور فُرصَت کا جو وقت ملے اُس میں قضا پڑھتا رہے یہاں تک کہ پوری ہوجائیں۔([1])

سجدۂ تلاوت

سوال   آ یتِ سجدہ پڑھ کر سجدہ کرنے کی کیا فضیلت ہے؟

جواب   حضورنبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے: جب جب آدمی آیتِ سجدہ پڑھ کر سجدہ کرتا ہے ، شیطان ہٹ جاتا ہے اور رو کر کہتا ہے: ہائے میری بربادی !  ابنِ آدم کو سجدہ کا حکم ہوا اس نے سجدہ کیا اس کےلئے جنت ہے اور مجھے حکم ہوا میں نے انکار کیا میرے لئے دوزخ ہے۔([2])

سوال   قرآنِ پاک میں آیاتِ سجدہ کتنی ہیں ؟

جواب   سجدہ کی چودہ آیتیں ہیں۔([3])

سوال   سجدۂ تلاوت کا کیا طریقہ ہے؟

جواب   کھڑا ہو کر اَللہُ اَکْبَرْ کہتا ہوا سجدہ میں جائے اور کم سے کم تین بار سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہے پھر اَللہُ اَکْبَرْ کہتا ہوا کھڑا ہو جائے ، سجدۂ تلاوت کے لیے اَللہُ اَکْبَرْ کہتے وقت نہ ہاتھ اٹھانا ہے نہ اس میں تَشَہُّد ہے نہ سلام ۔([4])

سوال   كيا سجدۂ تلاوت  بھی فاسِد ہو جاتا ہے؟

جواب   جی ہاں جو چیزیں نماز کو فاسد کرتی ہیں  ان سے سجدہ بھی فاسد ہو جائے گا۔([5])

سوال    سجدۂ تلاوت کب واجب ہوتا ہے؟

جواب     آ یتِ سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے،  پڑھنے میں یہ شرط ہے کہ اتنی آ واز میں ہو کہ اگر کوئی عذر نہ ہو تو خود سن سکے ۔([6])

سوال    كيا  آیتِ سجدہ لکھنے یا دیکھنے سے سجدہ  واجب ہوتا ہے؟

جواب     نہیں آیتِ سجدہ لکھنے یا دیکھنے سے سجدہ  واجب  نہیں ہوتا۔([7])

سوال    اگر آ یتِ سجدہ سننے کی نیت نہ تھی بلکہ بلا قصد سن لی تو کیا حکم ہو گا؟

جواب     سننے والے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ بالقصد سنی ہو،  بلا قصد سننے سے بھی سجدہ واجب ہو جاتا ہے ۔([8])

سوال    اگر آ یت ِسجدہ کا ترجمہ سنا تو اس صورت میں کیاحکم ہے؟

جواب     کسی بھی زبان میں آ یت کا ترجمہ پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ واجب ہو گیا،  سننے والے نے سمجھا ہو یا نہ سمجھا ہو کہ آ یتِ سجدہ کا ترجمہ ہے ۔البتہ یہ ضرور ہے کہ اسے نہ معلوم ہو تو بتا دیا گیا ہو کہ یہ آ یتِ سجدہ کا ترجمہ ہے۔([9])

سوال    اگرنمازکے باہر آ یت ِسجدہ پڑھی تو کیا فوراً سجدہ کر لینا واجب ہے؟

جواب     آ یت ِسجدہ نمازکے باہر پڑھی تو فوراً سجدہ کر لینا واجب نہیں ہے ۔البتہ وضو ہو تو (بلا عذر) تاخیرکرنا مکروہِ تنزیہی ہے۔([10])

سوال   کوئی شخص اپنی نماز پڑھتے ہوئے آ یتِ سجدہ سن لے تو کیا حکم ہے ؟

جواب   جو شخص نماز میں نہیں اُس نے آیتِ سجدہ پڑھی اور نمازی نے سن لی تو نماز کے بعد سجدہ کرے اور اگر نماز ہی میں سجدہ کرلیا تو کافی نہ ہوگا بعدِ نماز پھر کرنا  ہوگا۔([11])

سوال   اگر کسی نابالغ بچہ سے آ یتِ سجدہ سنی تو کیاحکم ہو گا ؟

جواب   نابا لغ سے آ یتِ سجدہ سننے سے بھی سجدہ ٔتلاوت واجب ہو جائے گا۔([12])

 



4   درمختار وردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت، ۲/۶۴۶۔ نماز کے احکام، ص۳۳۵۔

1   مسلم، کتاب الایمان، باب بیان اطلاق اسم الکفرعلی من ترک الصلاۃ، ص ۵۶، حدیث: ۸۱۔

2   ھدایۃ، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، الجزء الاول، ص۷۸۔

1        فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث عشر في سجود التلاوۃ، ۱/۱۳۲-۱۳۵۔ در مختار، کتاب الصلاۃ، باب سجود

التلاوۃ، ۲/۷۰۰ ۔ ۷۰۲، ملتقطاً۔

4   درمختار، كتاب الصلاة، باب سجود التلاوة، ۲/۶۹۹۔

1   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث عشر فی سجود التلاوۃ، ۱/۱۳۲۔

2    غنیۃ المتملی، سجدۃ التلاوۃ، ص ۵۰۰۔

3    فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث عشر فی سجود التلاوۃ، ۱/۱۳۲۔

4   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث عشر فی سجود التلاوۃ، ۱/۱۳۲۔

5   در مختار، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، ۲/۷۰۳۔

1   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث عشر فی سجود التلاوۃ، ۱/۱۳۳۔

2   در مختار، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، ۲/۷۰۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن