دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01 | دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

book_icon
دلچسپ معلومات ( سوالا جوابا ) حصہ اول

جواب             اگر مقتدی دعائے قنوت سے فارغ نہ ہوا تھا کہ امام رکوع میں چلا گیا تو مقتدی بھی امام کی اِتّباع کرتے ہوئے رکوع میں چلا جائے ۔([1])

سوال    کیا وتر کے علاوہ کسی اور نماز میں دعائے قنوت پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب   وتر کے سوا اور کسی نماز میں قنوت نہ پڑھے۔([2])

سوال   قعدۂ اخیرہ کے علاوہ نماز میں کب درود شریف پڑھنا مستحب ہے؟

جواب   قعدۂ اخیرہ کے علاوہ نماز میں دعائے قنوت کے بعد دُرود شریف پڑھنا مُسْتَحَب ہے۔([3])

سنتیں اور نوافل

سوال             سب سنّتوں میں قوی تر سُنّت کون سی ہے؟

جواب   سنتِ فجر۔([4])

سوال             حدیثِ پاک میں فرض نماز کے بعد سب سے افضل نما ز کسے کہا گیا ؟  

جواب   حدیثِ پاک میں فرض نماز کے بعد رات کی نماز کوسب سے افضل کہا گیا۔([5])

سوال             کس صورت میں ظہر کی دورکعت سنت کو ظہر کی چاررکعت سنّت سے پہلے پڑھنا افضل ہے؟

جواب   جبکہ ظہر کی چار رکعت سنّت کو فرض سے پہلے نہ پڑھ سکا ہو تو اس صورت میں ظہر کی دوسنّت کو ظہر کی چاررکعت سنّت سے پہلے پڑھنا افضل ہے۔([6])

سوال                 دن بھر میں کتنی رکعتیں سنتِ مُؤکَّدَہ ہیں؟

جواب   جمعہ کے دن جمعہ پڑھنے والے پر چودہ رَکعتیں اور علاوہ جمعہ کے باقی دنوں میں ہر روز بارہ رکعتیں سنتِ مُؤکَّدَہہیں: (1)دو رکعت نما زِفجر سے پہلے(2)چار ظہر سے پہلے،  دو بعد (3)دو مغرب کے بعد (۴)دو عشا کے بعد اور (5)چار جمعہ سے پہلے،  چار بعد۔([7])

سوال   وہ کونسی سنتیں ہیں جن کی مَشْرُوْعِیَّت کا  جان بوجھ کر بلاشُبہہ انکار کرناکفر ہے؟

جواب   فجر کی سنتیں۔([8])

سوال             صَلَاۃُ الْاَوَّابین کسے کہتے ہیں؟

جواب   مغرب کے فرضوں کے بعد جو چھ رَکعتیں ادا کی جاتی ہیں انہیں صَلَاۃُ الْاَوَّابِیْن کہتے ہیں۔([9])

سوال                 وہ کونسی نماز ہے جو سواری پر پڑھی جائے تو  اس میں قبلہ کو منہ کرنا شرط نہیں؟

جواب   وہ نفل نماز جو بیرونِ شہر(جہاں سے مسافر پر قَصر واجب ہوتا ہے )سواری پر ادا کی جائے۔([10])

سوال                 نمازِ چاشت  کا وقت کب تک ہے اور اس کی کتنی رکعتیں ہیں؟

جواب   نمازِ چاشْت  کا وقت آفتاب بلند ہونے سے زوال یعنی نِصفُ النَّہار شرعی تک ہے ، اس کی کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ رَکعتیں ہیں۔([11])

سوال                 صَلاۃُ اللَّیل کسے کہتے ہیں؟

جواب   نمازِ عشاء کے بعد جو نَوافل پڑھے جائیں ان کو صَلاۃُ اللَّیل کہتے ہیں۔([12])

سوال                 وہ کون سی نفل نماز ہے جس کےلئے سو نا ضروری ہے؟

جواب   وہ نمازِ تَہَجُّدہے کہ عشا کے بعد رات میں سو کر اُٹھیں اور نوافل پڑھیں،  سونے سے قبل جو کچھ پڑھیں وہ تَہَجُّدنہیں۔([13])

 



2   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الثامن فی صلاۃ الوتر، ۱/۱۱۱۔

3   در مختار ورد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب الوتر و النوافل، مطلب فی القنوت للنازلۃ    الخ،  ۲/۵۴۱۔

4   غنیۃ المتملي، صلاۃ الوتر، ص۴۱۴ ۔ ۴۱۸۔درمختار و ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب الوتر و النوافل، مطلب في منکر

الوتر   الخ، ۲/۵۳۴، ملتقطاً۔

1   بہار شریعت ، حصہ ۱، ۱/۶۶۳۔

2   مسلم، کتاب الصیام، باب فضل صوم المحرم، ص ۵۹۱، حدیث: ۱۱۶۳۔

3   عمدۃ الرعایۃ، کتاب الصلاۃ، باب ادراک الفریضۃ،  ۱/۲۱۴۔

4   در  مختار، کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل ، ۲/۵۴۵۔

5   بہار شریعت ، حصہ ۱، ۱/۶۶۳۔

1   رد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، مطلب فی السنن والنوافل، ۲/ ۵۷۴۔

2   بہار شریعت ، حصہ ۴، ۱/۶۷۱۔

3   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب التاسع فی النوافل، ۱/ ۱۱۲ ۔ بہار شریعت ، حصہ ۴، ۱/۶۷۶، ملتقطاً۔

4   بہار شریعت، حصہ ۴، ۱/۶۷۷۔

5   بہارشریعت، حصہ ۴ ، ۱/ ۶۷۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن