30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوال کیا زَم زَم شریف کے علاوہ دوسرا پانی نہ ہونے کی صورت میں تیمم کیا جاسکتا ہے؟
جواب اگر اتنا آبِ زم زم شریف پاس ہے جو وضو کیلئے کا فی ہے تو تیمم جائز نہیں۔([1])
سوال کیا نمک سے تیمم جائز ہے؟
جواب جو نمک پانی سے بنتا ہے اس سے تیمم جائز نہیں اور جو کان سے نکلتا ہے جیسے سیندھا نمک اس سے جائز ہے۔([2])
سوال اَذان کی ابتدا کب ہوئی اور اسلام کے سب سے پہلے مُؤذِّن کا نام بتائیے؟
جواب اذان کی ابتدا ہجرت کے پہلے سال ہوئی اور اسلام کے سب سے پہلے مُؤذِّن حضرت سَیِّدُنَا بلال حبشی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں۔([3])
سوال دینِ اسلام میں اذان کو کیا اہمیت حاصل ہے؟
جواب اذان کی اہمیت کا انداز اس بات سے لگائیے کہ پانچوں فرض نمازیں بَشمول جمعہ مبارک جب جماعتِ مُسْتَحبّہ کے ساتھ مسجد میں وقت پر ادا کی جائیں تو ان کے لیے اَذان سنتِ مُؤکَّدہ ہے اور اس کا حکم مثل واجب ہے کہ اگر اذن نہ کہی تو وہاں کے سب لوگ گنہگار ہوں گے۔”فتاویٰ خانیہ “میں ہے : اَذان شعائرِ اسلام میں سے ہے حتّٰی کہ اگر کسی شہر، بستی یا محلہ کے لوگ اذان کہنا چھوڑ دیں تو حاکم انہیں اس پر مجبور کرے گا اور اگر وہ پھر بھی نہ مانیں تواُن سے لڑائی کرے گا۔([4])
سوال کیاپیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے اذان دینا ثابت ہے؟
جواب جی ہاں! حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے سفر میں اذان دینا ثابت ہے جس میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کلماتِ شہادت یوں ارشاد فرمائے: اَشْہَدُ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہ۔([5])
سوال آنکھیں دُکھنے سے حفاظت کا کوئی عمل بتائیں؟
جواب حضرت سَیِّدُنا خضر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں جوشخص مُؤذِّن سے اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہ سُن کر مَرْحَبًا بِحَبِیْبِیْ وَقُرَّۃِ عَیْنِیْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کہے پھر دونوں انگوٹھے چُوم کر آنکھوں پر رکھے اس کی آنکھیں کبھی نہ دُکھیں۔([6])
سوال پانچوں نمازوں کی اَذان و اِقامت کا جواب دینے پر مَردوں کو کتنی نیکیاں ملتی ہیں؟
جواب تین کروڑ چوبیس لاکھ(32400000)۔ ([7])
سوال اَذان دینے والا کیسا ہو؟
جواب مُستَحب یہ ہے کہ مُؤذِّن مرد، عاقل، صالح، پرہیزگار، عالِم بِالسُّنَّۃ، ذی وَجاہت، لوگوں کے اَحوال کا نگراں اور جو جماعت سے رہ جانے والے ہوں، ان کو زَجر کرنے والا ہو، اَذان پر مُداوَمَت (ہمیشگی) کرتا ہو اور ثواب کے ليے اَذان کہتا ہو۔([8])
سوال حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے کتنے مؤذن تھے؟
جواب حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےپانچ مؤذن تھے(1)حضرت سَیِّدُنَابلال بن رَباح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ(2)حضرت سَیِّدُنَا عَمرو بن اُمِّ مکتوم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ (3)حضرت سَیِّدُنَا سعد بن عائذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ (4)حضرت سَیِّدُنَا ابو محذورہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور(5)حضرت سَیِّدُنَا زیادہ بن حارث صُدائی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ۔([9])
سوال تلاوتِ قرآن کے دوران اذان شروع ہوجائے تو کیا کرے؟
جواب جب اذان ہو تواُتنی دیر کیلئے سلام وکلام اورجوابِ سلام اورتمام کام مَوقوف کردیجئے یہاں تک کہ تِلاوت بھی، اذان کو غور سے سنئے اورجوا ب دیجئے۔ اِقامت میں بھی اِسی طرح کیجئے۔([10])
سوال کیا اذان ہو جانے کے بعد بھی اذان کا جواب دیا جا سکتا ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع