30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1) اَللّٰہُمَّ اِنّیۡۤ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ قَلْبٍ لَّا یَخْشَعُ ۔ (ترمذی، 5/293، حدیث:3493مختصراً)
اے اللہ!میں اس دل سے تیری پناہ لیتا ہوں جوخشوع اختیار نہ کرے۔
(2) رَبِّ اجْعَلْنِیْ لَکَ شَکَّارًا، لَکَ ذَکَّارًا، لَکَ رَھَّابًا، لَکَ مِطْوَاعًا، لَکَ مُخْبِتًا، اِلَیْکَ اَوَّاھًا مُّنِیْبًا ۔(ترمذی، 5/323، حدیث:3562 مختصراً)
اے میرے رب! مجھے تیرا بہت شُکر گُزار، تیرا بَکثرت ذِکر کرنے والا، تجھ سے بہت ڈرنے والا، تیرا نہایت فرمانبردار،تیرے لیے خُشوع اختیار کرنے والا، تیری بارگاہ میں بہت گِریہ وزاری کرنے والااوررُجوع لانے والا بنا ۔
(3) اَللّٰہُمَّ اِنّیۡۤ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عِلْمٍ لَّا یَنْفَعُ،وَمِنْ قَلْبٍ لَّا یَخْشَعُ،وَمِنْ نَفْسٍ لَّا تَشْبَعُ،وَمِنْ دَعْوَۃٍ لَّا یُسْتَجَابُ لَہَا ۔(مسلم، ص1118، حدیث:6906)
اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں اس علم سے جو نفع نہ دے،اس دل سے جو خُشوع اِختیار نہ کرے،اس نفس سے جو سیر نہ ہو،اس دُعا سے جو قبول نہ ہو۔
(4) اَللّٰہُمَّ اِنّیۡۤ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ صَلَاۃ ٍلَّا تَنْفَعُ ۔ (ابوداؤد، 2/131، حدیث:1549)
اے اللہ!میں تیری پناہ لیتا ہوں اس نماز سے جو نفع نہ دے۔
علمِ نافع سے دل میں خُشوع پیدا ہوتا ہے
علّامہ عبدُ الرَّءُ وف مُناوی رحمۃُ اللہِ علیہ دعائے مصطَفٰے نمبر3 کے تحت فرماتے ہیں: بارگاہِ الٰہی میں ’’اُس علم سے جو نفع نہ دے‘‘ اور ’’اُس دل سے جو خشوع اختیار نہ کرے‘‘ ایک ساتھ عرض کرنے میں یہ اشارہ ہے کہ علم ِ نافِع (یعنی نفع دینے والے علم )سے دل میں خشوع پیدا ہوتا ہے۔ (فیض القدیر، 2/194)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع