دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dil Ki Sakhti Ke Chand Asbab | دل کی سختی کے چند اسباب

book_icon
دل کی سختی کے چند اسباب
            
شروع کیا۔ میٹرک کے بعدکالج میں داخلہ ہوا تو گویا انہیں ہر بُرا کام کرنے کی کُھلی چھوٹ مل گئی! شیطان نے ہاتھ پکڑ کر انہیں تباہی کے گڑھے میں دَھکیل دیا۔ اب شراب نوشی، مار دَھاڑ، جُوا اور طرح طرح کے بُرے کام کیا کرتے تھے۔ بعض اوقات تو ساری ساری رات جُوا کھیلتے اورنشہ کرتے ہوئے گزر جاتی یہاں تک کہ فجر کی اَذانیں سُنائی دیتیں لیکن افسوس! وہ اپنے دوستوں کے ساتھ موج مَسْتِیوں میں لگے ہوتے۔ اگر کبھی ان کی ماں انہیں سمجھاتی بھی تو اس سے زبان دَرازی کیا کرتے بلکہ مَعَاذَ اللہ گالیاں تک بَک دیتے۔ انہوں نے اپنے کمرے میں چاروں طرف فِلمی اداکاراؤں کی تصویریں لگا رکھی تھیں اور ان تصویروں کے پیچھے ایک جگہ ’’خفیہ خانہ‘‘ بنا رکھا تھا جہاں ہروقت شراب کی بوتل موجود ہوتی۔ اِنہی سِیاہ کاریوں میں مصروف رہتے ہوئے 1998ء کا سال آگیا۔ انہوں نے اپنا ’’مِیوزِک سینٹر‘‘ کھول لیا، ایک دن وہ دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ عمامے والے ایک اسلامی بھائی نے انہیں مکتبۃُ المدینہ سے جاری ہونے والے سنّتوں بھرے بیان کی ایک کیسٹ دی اور چلانے کی درخواست کی، انہوں نے جونہی کیسٹ چلائی تو کسی مولانا کی آواز سنائی دی انہوں نے گھبرا کر بند کردی اور اسلامی بھائی کو کیسٹ واپس کرکے کہنے لگے: بھائی! میں ان چیزوں سے اِلَرْجِک ہوں ، میں یہ کیسٹ نہیں چلا سکتا۔ اس اسلامی بھائی نے غصّہ کرنے کے بجائے رونی صورت بنا کر کہا: اگر یہاں نہیں چلا سکتے تو براہِ کرم! یہ کیسٹ گھر لے جائیں اور سُن ضَرور لیجئے گا۔ انہوں نے جان چُھڑانے کے لئے ان سے کیسٹ لے کر جیکٹ کی جیب میں ڈال لی۔ رات جب سونے لگے تو انہیں وہ کیسٹ یاد آئی، سوچا کہ سن لیتا ہوں ، صُبح اگر اس اسلامی بھائی نے پوچھ لیا تو شرمندگی ہوگی۔ جب انہوں نے وہ کیسٹ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن