دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dil Jeetnay ka Nuskha (Q-30) | دل جیتنے کا نسخہ قسط- 30

book_icon
دل جیتنے کا نسخہ قسط- 30

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہٗ ، فِیْ اَمَانِ اللّٰہ“ کہہ کر اچھے اَنداز میں رُخصت کیجیے ۔ اِس طرح اُس کا دِل بَہُت خوش ہو گا اور آئندہ  آپ سے مُلاقات کرنے کی طَلَب رکھے گا ۔ اگر آپ نے اس کی نفسیات کو پیشِ نظر نہ رکھا اور اس کے اِضطراب کے باوجود اسے بِٹھائے رکھا تو آئندہ  وہ آپ کو دیکھتے ہی   گلی  بدل لے گا ۔

 ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“کرنے میں نیت

سُوال :  ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“کرنے میں کیا نیت ہونی چاہیے ؟  

جواب :  ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“بے شمار نیک اَعمال سیکھنے اور سکھانے  کا ذَریعہ ہے  لہٰذا اِس میں  ضَرور اچھی اچھی نیتیں کر لینی چاہییں کہ بغیر اچھی نیت  کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا ۔ پھر جتنی اچھی نیتیں زیادہ ہوں گی اُتنا ہی  ثواب بھی زیادہ ہو گا ۔ اس کو اس مثال سے سمجھیے کہ آپ پانی میں چینی مِلا دیں تو وہ شربت بن جائے گا ۔ اگر اس میں کچھ اور چیزیں مثلاًبادام ، پستہ ، دُودھ اور بَرف وغیرہ ڈال دیں  تو اس کی عُمدگی اور ذائقے میں مَزید بہتری آ جائے گی ، جس طرح چینی کے شَربت میں زیادہ چیزیں ڈالنے سے اس کی لذّت اور عُمدگی میں اِضافہ ہوجاتا ہے ایسے ہی نیک اَعمال میں نیتوں کی زیادتی ثواب میں اِضافے  کا باعِث ہوتی ہے ۔ بہرحال  ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“ میں سب سے پہلے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا حاصِل کرنے کی نیت ہونی چاہیے ۔ اس  کورس میں علمِ دِین سیکھنے کا موقع ملتا ہے لہٰذا  علمِ دِین سیکھنے اور دوسروں کو سکھانے کی نیت بھی کی جا سکتی ہے ۔  ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی رفتار تیز تر کرنے کا بہترین ذَریعہ ہے لہٰذا اس کے ذَریعے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے ، لوگوں کی آخرت بہتر بنانے اور ثوابِ آخرت کمانے کی نیتیں بھی  کی جا  سکتی ہیں ۔ ( [1] )

 ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“کرنے کی اَہمیت

سُوال :  ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“ کرنا کیوں ضَروری ہے ؟

جواب : دُنیا کا کوئی بھی کام ہو اُسے کرنے سے پہلے سیکھنا پڑتا ہے ۔ اگر کوئی بغیر سیکھے کسی کام کو کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ کَمَا حَقُّہٗ اسے  نہیں کر سکے گا ، مثلاً جو شخص درزی نہ ہو اس کو کپڑا سِلائی کرنے کے لیے دے دیا جائے  کہ اس کا کُرتا اور پاجامہ بنا دو تو وہ کرتا اور پاجامہ تو کیا بنائے گا کپڑا ہی  ضائع کر دے گا  کیونکہ  وہ اس  کام کو کرنا ہی نہیں جانتا ۔ یہی وجہ ہے کہ سِلائی کا کام کرنے کے لیے درزی کا سہارا لینا پڑتا ہے اور عمارت بنانے کے لیے مِعمار کی خِدمات  لینی پڑتی ہیں ۔ جب دُنیوی کاموں کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے کے لیے سیکھنا پڑتا ہے تو دِین کا کام بَدَرَجۂ اولیٰ سیکھ کر کرنا چاہیے تاکہ صحیح معنوں میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا  حاصِل کرتے ہوئے دِین کا   کام کیا جا سکے ۔    

 ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“میں تبلیغ قرآن و سنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی بَقا ہے کیونکہ دعوتِ اسلامی والوں  کا مَدَنی مقصد ہے  ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ ۔ “اِس مدنی مقصد میں کَمَا حَقُّہٗ  کامیابی پانے کے لیے  ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“اِنتہائی ضَروری ہے ، لہٰذا ہر دعوتِ اسلامی والے کو چاہیے کہ وہ  ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“ ضَرور کرے ، چاہے وہ کسی مجلس کا نِگران ہو یا  رُکن یا کوئی بھی عام ذِمَّہ دار



[1]   اب ”مدنی اِنعامات و مدنی قافلہ کورس“ کی جگہ 12دِن کا ”اِصلاحِ اَعمال کورس “ کروایا جاتا ہے ۔  ( شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن