ضرورت مند کو نہ کھلانے پر وعید:
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Deen o Dunya Ki Anokhi Baatein (Jild 1) | دین و دنیا کی انوکھی باتیں (جلداول)

book_icon
دین و دنیا کی انوکھی باتیں (جلداول)

کھانے کے ارادے سے دوست کے گھر جانا:

          بزرگانِ دین فرماتے ہیں : اس میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی اپنے بھائی کے گھر گہری دوستی کے سبب کھانا کھانےکی خواہش سےجائے جیساکہ سرکار مدینہ، قرار قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سیِّدُنا ابوبکرصدیق اور حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے ہمراہ حضرت سیِّدُناابوہَیْثَم بن تِیْہَان اور حضرت سیِّدُناابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے گھر گئے۔ ([1])

          منقول ہے کہ حضرت سیِّدُناعون بنعبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے360دوست تھے آپ سال بھر ان کے ہاں جاتے۔

دوست کی غیر موجودگی میں اس کے گھر کھانا:

          اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ ا ٓدمی اپنے دوست کے گھر جائے اور اس کی غیر موجودگی میں وہاں بیٹھ کر کھائے ([2])  جیساکہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سیِّدَتُنا بَریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے گھر داخل ہوئے اور ان کی غیر موجودگی میں ان کے کھانے میں سے کھایا۔ ([3])

دوست سےاجازت لئےبغیرکھانا:

          مروی ہے کہ ایک بار حضرت سیِّدُناحسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبازار میں ایک بَقَّال (خشک میوہ فروخت کرنے والے) کے سامان سے کھانے لگےکبھی ایک ٹوکری سے انجیر کھاتے اور کبھی دوسری سے خشک کھجور۔ یہ منظر دیکھ کر ہشام نے کہا: اے ابو سعید!آپ اتنے متقی وپرہیز گار ہوکر بھی دوسرے کا مال بغیر اجازت کے کھا رہے ہیں ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:  ’’ اے احمق!میرے سامنے کھانے کے متعلق آیت تلاوت کرو۔ ‘‘ چنانچہ، اُس نے سورۂ نور کی آیت: 61 ’’  اَوْ صَدِیْقِكُمْؕ-  ‘‘ تک تلاوت کرنے کے بعد پوچھا:  اے ابو سعید!صَدِیْقکون ہے؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: جس سے نفس راحت پائے اور دل مطمئن ہو۔

تکلف نہ کرے جو کچھ ہو پیش کردے:

          میزبان کو چاہیئے کہ مہمانوں کی ضیافت میں تاخیر نہ کرے اورکھانے کی  کمی کے سبب مہمانوں کو منع نہ کرے بلکہ جو کچھ پاس ہو اسے مہمانوں کے سامنے پیش کردے۔حضرت سیِّدُناانس بن مالک ودیگر صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے بارے میں مروی ہے کہ وہ خشک روٹی کے ٹکڑے اور رَدِّی کھجوریں مہمان کے سامنے رکھ کر فرماتے:  ’’ ہم نہیں جانتے دونوں میں کس کا گناہ زیادہ ہے اس کا جو پیش کی گئی چیز کو حقیر جانے یا اس کا جو اپنے پاس موجود چیز پیش کرنے کو حقیر جانے۔“

مہمان کی فرمائش پر خوشی کا اظہار:

          حضرت سیِّدُناامام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی جب بغدادمعلّی میں حضرت سیِّدُناامام زعفرانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے ہاں تشریف لائے تو حضرت سیِّدُنازعفرانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی روزانہ کھانوں کی فہرست بناکر اپنی باندی  کو دے دیا کرتے۔ایک دن حضرت سیِّدُناامام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی نے وہ فہرست لے کر ایک کھانے کا نام اپنے ہاتھ سے اس میں بڑھادیا۔حضرت سیِّدُناامام زعفرانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے ایک کھانا زائد دیکھ کر کہا: میں نے تو اس کا حکم نہیں دیا تھا؟ باندی نے حضرت سیِّدُناامام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکی تحریروالی فہرست ان کی طرف بڑھادی۔ جب نظر ان کی تحریرپر پڑی تو بہت خوش ہوئے اور خوشی ومسرت میں باندی کو آزاد کردیا۔ 

مہمان نوازی کے متعلق سلف کا طریقہ :

          سلف صالحین کا یہ طریقہ ہوتا کہ وہ مہمانوں کے آگے مختلف قسم کے کھانے رکھتے تاکہ جسے جو خواہش ہووہ کھائے۔سنت یہ ہے کہ مہمان کوگھر کے دروازے تک رخصت کرکے آئے۔میزبان کو چاہئے کہ جب وہ کھانا مہمانوں کے سامنے رکھ دے تو اپنےگھر والوں میں سے کسی کے آنے کا انتظار نہ کرے۔

          کہا گیا ہے کہ تین چیزیں کمزور کردیتی ہیں :  (۱) …چراغ جو روشنی نہ دے (۲) …سست قاصد اور  (۳) …ایسا دسترخوان جس پر کسی کا انتظار کیا جائے۔

مہمان کی خدمت میزبان پر لازم ہے:

          حضرت سیِّدُناامام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی اپنے استاذِ محترم حضرت سیِّدُناامام مالک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِقکے مہمان بنے تو حضرت سیِّدُناامام مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے خود اپنے ہاتھوں سے ان کے ہاتھوں پر پانی ڈالا اور ان سے کہا:  یہ دیکھ کر گھبراؤ نہیں بلکہ اس بات کو ذہن نشین کرلو کہ مہمان کی خدمت کرنا میزبان پر لازم ہے۔

          ایک بلا یہ عام ہے کہ  میزبان اگر مہمان کو دعوت دے اور مہمان اسے قبول کرنے سے کوئی عذر پیش کردے تو میزبان ایک عذر سن کر ہی مہمان کو چھوڑ دیتا ہے اور گویا یہ سمجھتا ہے کہ اسےایک مشکل اور دشوار معاملے سے چھٹکارا مل گیا۔ ایک بخیل سے پوچھا گیا : تنگی کے بعد فراخی کیا ہے؟  کہا: مہمان کا یہ عذرکرنا کہ میں روزے سے ہوں ۔

دل جلانےوالا شہد:

          منقول ہے کہ ایک بخیل کے پاس کسی مہمان نے آنے کی اجازت طلب کی ۔بخیل کے پاس اُس وقت روٹی اور شہد تھا بخیل نےروٹی اٹھالی پھر جب شہد اٹھانے لگا تو مہمان اندر آگیا ۔بخیل نے یہ گمان کرکے کہ مہمان بغیر روٹی کے شہد نہیں کھائے گا مہمان سے کہا: آپ چاہیں تو بغیر روٹی کے شہد کھا سکتے ہیں ۔مہمان نے کہا:  ٹھیک ہے اور یہ کہہ کر وہ انگلی سے شہد چاٹنے لگا ۔بخیل نے اُس سے کہا: اے میرے بھائی! ٹھہرجاؤ،  بخدا! یہ شہد آپ کا دل جلادے گا۔مہمان نے کہا: ہاں یہ دل تو جلائے گا مگرمیرا نہیں بلکہ آپ کا۔

          ایک شخص کا بیان ہے کہ مجھے ایک مرتبہ شدید بھوک لگی تو میں نے کہاکہ میں فلاں کے گھر جاکر ناشتہ کرتا ہوں ۔ میں وہاں گیا تو دروازے پر صاحب خانہ کے غلام کو دیکھا تو اس سے پوچھا: تمہارا آقا کہاں ہے؟  اُس نے کہا: وہ گھر میں نہیں ۔میں نے اُس سے کہا: میں تمہارے آقا سے شکایت کروں گا کہ تم نے مجھے روٹی کا ایک ٹکڑا دیا ہے ([4]) ۔میری یہ بات سن کر وہ غلام بھاگ نکلا۔

قیمت کم کرنے کا نرالا طریقہ:

          معمولی چیز کو مہمان کے سامنے پیش کرکے اسے بڑا بتا نا بھی بخل ہے۔منقول ہے کہ ایک بخیل نے اپنے دوست کو قسم دے کر کھانے پر بلایا اور اس کے سامنے پنیر اور روٹی پیش کی پھر اس سے کہا:  روز روز پنیر نہیں کھایا جاسکتا کیونکہ اس کا ایک رطل تین درہم کا ہے۔مہمان دوست نے کہا: میں اسے ڈیڑھ درہم کا کردوں گا۔ میزبان نے پوچھا: وہ کیسے؟ مہمان نے کہا: میں ایک لقمہ پنیر سے کھاؤں گا اور ایک بغیر پنیر کے۔

 



[1]   ترمذی،کتاب الزھد،باب ماجاء فی معیشة اصحاب النبى صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،۴/ ۱۶۳،حدیث:۲۳۷۶احیاء علوم الدین،کتاب الاکل،الباب الثالث،اٰداب  الدخول للطعام،۲/ ۱۳

[2]   یہ اس صورت میں ہےجب اسے یقین ہوکہ دوست اس کے کھانے سے خوش ہوگا ۔ (احیاء علوم  الدین،۲/۱۳)

[3]   احیاء علوم الدین،کتاب الاکل،الباب الثالث،ااٰداب  الدخول للطعام،۲/ ۱۳

[4]   یہ جھوٹ ہےشرعاًاس کی اجازت نہیں ۔ (علمیہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن