30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نِشانات تک غائب ہوگئے!
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ علیٰ اِحْسانہٖ وَ کَرَمِہٖ
لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو
زَخْم بگڑے بھریں پھوڑے پُھنسی مِٹیں گر ہوں مَسّے جَھڑیں قافِلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضان سنّت ، باب پیٹ کا قفل مدینہ، ج ۱، ص۷۸۳)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
عاشِقانِ رسول کاایک مَدَنی قافِلہ جہلم (پنجاب) کے ایک گاؤں میں 12دن کیلئے سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر پہنچا۔جس مسجِد میں قِیام تھا، اس کے سامنے والے گھر میں رَہنے والے ایک نوجوان پرایک عاشقِ رسول نے انفرادی کوشِش کرتے ہوئے مَدَنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی وہ نوجوان صرف 2دن ساتھ رہنے کیلئے تیاّر ہوئے اورمَدَنی قافلے والوں کے ساتھ سنّتیں سیکھنے سکھانے میں مصروف ہوگئے ۔ صرف دو دن مَدَنی قافِلے میں گزارنے کی بَرَکت سے اپنے گھر میں نَمازوں کی تلقین کی ۔ چُونکہ گھر کے بااثر فرد تھے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ تقریباً سبھی نے نَماز پڑھنا شروع کردی۔ برابر میں ماموں کے گھرجا کر بھی نیکی کی دعوت پیش کی۔گھر والوں کو. T.Vکی تباہ کاریاں بتا کر اسے گھر سے نکالادینے کا ذِہْن دیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ با ہَمی رِضامندی سے گھر سے. T.V نکا ل دیا گیا۔دوسرے دن صبح کپڑوں پراِستری کرتے ہوئے اچانک انہیں کرنٹ لگا اور اُسی وقت انہوں نے دم توڑدیا گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے واضِح طور پر سُنا کہ بوقتِ وفات اُن کی زَبان پر کَلِمَۂ طَیِّبہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا للّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جاری تھا۔
کوئی آیاپا کے چلا گیا کوئی عُمر بھر بھی نہ پا سکا
مِرے مولیٰ تجھ سے گِلہ نہیں یہ تو اپنا اپنا نصیب ہے
(فیضان سنّت، باب پیٹ کا قفل مدینہ، ج ۱، ص۸۱۲)
(13) داتا صاحب رحمۃاللہ علیہ کی طرف سے مَدَنی قافلہ کی خیر خواہی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اسلامی بھائیوں کا بیان ہے کہ ہمارا مَدَنی قافِلہ مرکزالاولیا ء لاہور داتا دربار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکی مسجِد کے اندر تین دن کے لئے قِیام پذیر تھا۔ ہم مَدَنی قافِلے کے جَدوَل کے مطابِق سنّتوں کی تربیّت حاصِل کر رہے تھے، دورانِ حلقہ ایک صاحِب تشریف لائے انہوں نے عاشقانِ رسول کے ساتھ بڑی مَحَبَّت کے ساتھ ملاقات کی پھر کہنے لگے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آج رات میری قسمت کا ستارہ چمکا اور حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمجھ گنہگار کے خواب میں تشریف لائے اور کچھ اس طرح فرمایا، ’’ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے والے عاشِقانِ رسول تین دن کے لئے میری مسجِد میں ٹھہرے ہوئے ہیں لہٰذا تم ان کے کھانے کا انتِظام کرو۔‘‘ لہٰذا میں مَدَنی قافلے والوں کی خیر خواہی کیلئے کھانا لایا ہوں آپ حضرات قَبول فرما یئے۔
کیا غرض دردر پھروں میں بھیک لینے کیلئے ہے سلامت آستانہ آپکا داتا پیا
جھولیاں بھر بھر کے لے جاتے ہیں منگتے رات دن ہو مری امید کا گلشن ہرا داتا پیا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(فیضان سنّت، باب آدابِ طعام، ج ۱، ص۲۰۶)
(14) ایک کورِیَن کا قَبولِ اِسلام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
سنّتوں کی تربیّت کا عاشِقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافِلہ ’’کورِیا‘‘ کے ایک عَلاقے میں گیا، وہاں پر ایک غیر مسلم کورِیَن نے مَدَنی قافِلے کو دیکھ کر پوچھا ، کیا آپ لوگ مسلمان ہیں ؟ مَدَنی قافِلے والوں نے کہا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہم مسلمان ہیں ۔ اُس نے پوچھا، یہ سر پر کیا باندھا ہوا ہے؟ جوابدیا، یہ عمامہ شریف ہے جو کہ ہمارے پیارے پیارے نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سنّت ہے۔ اِسی طرح اُس نے داڑھی شریف کے بارے میں سُوال کیا، جواب ملا، یہ بھی ہمارے میٹھے میٹھے نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی میٹھی میٹھی سنّت ہے۔ وہ کہنے لگا، میں نے اِسلام کو کتابوں میں پڑھا تھا مگر نِگاہوں سے نہیں دیکھا تھا۔ آج پہلی بار اسلام کی عملی تصویرنظروں کے سامنے آئی، جو دل کو بے حد بھائی ہے، مہربانی فرما کر مجھے کَلمِہ پڑھا کر مسلمان کر لیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ
عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافِلے والے عاشِقانِ رسول کے نورانی داڑھیوں اور پُر نور عماموں سے جگمگاتے نُور برساتے دلربا چہروں کی زِیارت کی بَرَکت سے وہ کورین کافِر مُشرَّف بہ اسلام ہو گیا۔
اُن کا دیوانہ عمامہ اور زُلف و رِیش میں
واہ! دیکھو تو سہی لگتا ہے کتنا شاندار
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علیٰ محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع