دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

پیتے ہیں ترے در کا کھاتے ہیں ترے در کا

               پانی  ہے  تِرا  پانی  دانہ  ہے  تِرا  دانہ        (سامانِ بخشش)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت (جلد اوّل)، باب فیضانِ بسم اللہ  ، ص۱۲۴)   

(9)  مَدَنی قافِلے نے مسجِد آباد کی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے، سُنّتوں کی تربیّت کیلئے دعوتِ اسلامی والے عاشِقانِ رسول کا ۱۲ دن کا مَدَنی قافِلہ بابُ المدینہ ( کراچی) سے پنجاب کے ایک شہر سوہاوا کی ایک مسجِدمیں پہنچا۔ دروازے پر تالا تھا، جُوں تُوں چابی حاصِل کی ، دروازہ کھولا تو ہر چیز مِٹّی سے اَٹی ہوئی تھی، ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کافی عرصہ سے مسجِد بند پڑی ہے۔ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہم نے مِل جُل کر صفائی کی، عَلاقائی دورہ کر کے شہر کے لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کر کے مسجِد میں آنے کی التِجاء کی۔افسوس ! ہمارے اِخلاص کی کمی کے باعِث ایک شخص بھی ساتھ نہ آیا، مگر ہم نے ہمّت نہ ہاری، اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کا نام لیکر قریبی کھیل کے میدان میں داخِل ہو گئے اور ڈرتے ڈرتے کھیلنے میں مشغول نوجوانوں کی خدمت میں نیکی کی دعوت پیش کی ۔

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  اُن کے دل پَسیج گئے ، کئی نوجوان ہاتھوں ہاتھ ہمارے ساتھ چل پڑے ، مسجِد میں آ کر ہمارے ساتھ نَمازیں پڑھنے اورسُنّتوں بھرے بیانات سُننے کی سعادت حاصِل کی ، ہماری درخواست پر اُنُہوں نے اِس مسجِد کو آباد کرنے کی نیّت کی۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود تقریباً 70 سالہ ایک بُزُرگ آبدیدہ ہو کر فرمانے لگے ، میں تو لوگوں سے مسجِد آباد کرنے کیلئے کہتا رہتا تھا مگر میری سُنے کون؟ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ آج عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے ہماری مسجِد آباد ہوگئی ہے۔      

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللّٰہ!     اَسْتَغْفِرُاللّٰہ

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضان سنّت ، باب پیٹ کا قفل مدینہ، ج ۱، ص ۷۶۲)

 (10) دل کا مریض ٹھیک ہو گیا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کو دل کی تکلیف ہوئی، ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کے دل کی دو نالیاں بند ہیں ، اینجیوگرافی (ANGIOGRAPHY)  کروا لیجئے۔ علاج پر ہزارہا روپے کا خرچ آتا تھا، یہ بے چارے غریب گھبرائے ہوئے تھے ، ایک اسلامی بھائی نے ان پر انفرادی کوشِش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مدنی قافِلے میں سفر کر کے وہاں دعا مانگنے کی ترغیب دلائی ، چُنانچِہ وہ تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے کے مسافر بنے، واپسی پر طبیعت کو بہتر پایا۔ جب ٹیسٹ کروائے تو تمام رَپورٹیں دُرُست تھیں ، ڈاکٹر نے حیرت سے پوچھا کہ تمہارے دل کی دونوں بند نالیاں کُھل چکی ہیں ، آخر یہ کیسے ہوا ؟ جواب دیا، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ   َدعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے میں سفر کر کے دعا کرنے کی بَرَکت سے مجھے دل کے مُہلِک(مُھْ۔لِکْ) مرض سے نَجات مل گئی ہے

لوٹنے رَحْمتیں قافِلے میں چلو   سیکھنے سُنّتیں قافلے میں چلو

دل میں گر دَرْد ہو ڈر سے رُخ زَرْد ہو

پاؤ گے رَاحتیں قافلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضان سنّت ، باب پیٹ کا قفل مدینہ، ج ۱، ص۷۷۲)

(11) ہاتھ کے مَسّے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        ٹنڈوآدم (سندھ، پاکستان کے)ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے، میں تقریباً دو سال سے بازو کے مسّوں کی وجہ سے پریشان تھا۔ علاج پر کافی رقم خرچ کی، ایک بار آپریشن بھی کروا یا مگر ’’ مرض بڑھتا گیا جُوں جُوں دوا کی ‘‘کے مِصداق مسّوں کی تعداد میں برابر اضافہ ہوتا جا رہا تھا، دل میں ایک خوف سا بیٹھ گیا تھا کہ ان مَسّوں میں شاید کینسر ہو جائیگااور میرا بازو کاٹ دیا جا ئیگا ۔

 اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ   َّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی صوبائی مجلسِ مُشاوَرت (بلو چستان ) کو ہر آن سلامت رکھے ۔اٰمین۔ انہوں نے صوبائی سَطح پر کوئٹہ میں دو روزہ سنّتوں بھرا اجتِماع (۲۷؍ ۲۸جُمادی الاولیٰ ۱۴۲۵ھ) رکھا ۔ قسمت نے یاوَری کی اور میں بھی سنّتوں بھرے اجتِماع میں شریک ہوا، دعوتِ اسلامی کے بے شمار مَدَنی قافِلے دنیا کے مختلف ممالِک میں ہر وقْت سفر پر رہتے ہیں اور گاؤں گاؤں قَریہ قَریہ نیکی کی دعوت کی دُھو میں مچاتے پھرتے ہیں ، میں نے سُن رکھا تھا کہ مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے والوں کی دعائیں قَبول ہوتی ہیں ، میں نے بھی ہمّت کی اور کوئٹہ سے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے 12 روزہ مَدَنی قافلے کا مسافِر بن گیا ۔ بارگاہ خدا وندی عَزَّ وَجَلَّ  میں میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا واسطہ پیش کر کے گڑ گڑ ا کر دُعاء کی ۔ مجھ گناہ گار پر کرم ہو گیا، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  میرے سارے مَسّے جَھڑگئے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جن مَسّوں کا آپریشن کروایا تھا ان کے نشانات باقی ہیں مگر۱۲روزہ مَدَنی قافِلے میں جھڑنے والے مَسّوں کے تو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن