دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

سلامت رہے یا خدا مَدَنی ماحول                        بچے نظرِبد سے سدا مَدَنی ماحول

اے اسلامی بہنو! تمہارے لئے بھی       سُنو! ہے بَہُت کام کا مَدَنی ماحول

تمہیں سنّتوں اور پردے کے احکام       یہ تعلیم فرمائے گا مَدَنی ماحول

سنور جائیگی آخِرت اِنْ شَآءَاللہ

تم اپنا ئے رکھو سدا مَدَنی ماحول

(فیضانِ سنت (جلد اوّل)باب فیضانِ بسم اللہ  ، ص۵۶۱)   

(116) اسلامی بہن کی حکایت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        سانگھڑ( باب الاسلام سندھ )کے ایک اسلامی بھائی کاحَلَفِیہ بیان ہے کہ میری بہن بنتِ عبدالغفّار عطارِیّہ کو کینسر کے موذی مَرَض نے آلیا ۔ آہستہ آہستہ حالت بگڑتی گئی ۔ ڈاکٹروں کے مشورہ پر آپریشن کروایا، طبیعت کچھ سنبھلی مگر کم و بیش ایک سال بعد مَرَض نے دوبارہ زور پکڑاتو راجپوتانہ اَسپتال (حیدرآباد باب الاسلام سندھ) میں داخِل کردیا گیا۔ایک ہفتہ اَسپتال میں رہیں مگر حالت مَزید اَبْتَر ہوتی چلی گئی۔اچانک انہوں نے باآواز کَلِمَۂ طَیِّبہ کا وِرد شروع کردیا، کبھی کبھی درمیان میں الصلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلَیٰ اٰلِکَ وَاصحٰبِکَ یا حبیبَ اللّٰہبھی پڑھتیں ۔ بُلند آواز سے لآ اِلٰہَ اِلَّا للّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا وِرْد کرنے سے پورا کمرہ گونج اٹھتا تھا، عجیب ایمان افروز منظر تھا، جو آتامِزاج پُرسی کرنے کے بجائے ان کے ساتھ ذِکْرُ اللّٰہ شروع کردیتا۔ ڈاکٹرزاوراَسپتال کا عَملہ حیرت زدہ تھا کہ یہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی کوئی مقبول بندی معلوم ہوتی ہے ورنہ ہم نے تو آج تک مریض کی چیخیں ہی سنی ہیں اور یہ مریضہ شکوہ کرنے کے بجائے مسلسل ذِکْرُاللّٰہ میں مصروف ہے۔ تقریباً  12گھنٹے تک یہی کیفیت رہی، اذانِ مغرب کے وقت اسی طرح بلند آواز سے کَلِمَۂ طَیِّبہ کا وِرد کرتے کرتے ان کی روح قَفَسِ عُنصُری سے پرواز کر گئی۔

 اﷲ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

         اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  دعوت اسلامی کا مَدَنی ماحول مرحومہ کو راس آگیا ۔ان کا اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ کام بن گیا۔ خدا کی قسم! وہ خوش نصیب ہے جو اِس دنیا سے کلمہ پڑھتے ہوئے رُخصت ہو۔ نبیِّ رحْمت ، شفیعِ امّت، مالِکِ جنّت، محبوبِ ربُّ العزّت عَزَّ وَجَلَّ  و صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے ، جس کا آخِری کلام  لَآ اِلٰہَ اِلَّا للّٰہُ  (یعنی کَلِمَۂ طَیِّبہ  ) ہو وہ داخِل جنّت ہو گا۔

 ( ابو داوٗد ج۳ ص ۱۳۲رقم الحدیث ۳۱۱۶)

(فیضان سنّت ، باب پیٹ کا قفل مدینہ، ج ۱، ص۶۵۳)

(117) اچھی صحبت اچھی موت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

         خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا اللہ  اور اس کے رسول عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا  بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا رَشک کی آگ میں جَل اُٹھتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے چُنانچِہ ٹنڈو اللّٰہ یار (سندھ)کے ایک شخص نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے مُتأَثِّر ہوکرعاشقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے پانچوں وقت کی نَماز کی پابندی شروع کردی اور رَمَضانُ الْمُبارَک کے آخِری عَشرہ میں دعوتِ اسلامی کے تَحْت ہونے والے سنّتوں بھرے اعتکِاف میں عاشقانِ رسول کے ساتھ بیٹھ گئے دس دن میں قرآنِ پاک کی چند سورتیں ، دعائیں اور سنّتیں یاد کرلیں چِہرے پر ایک مُشت داڑھی اور سر پرسبز سبز عمامے کا تاج سجانے کی نیّت کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت اور مَدَنی قافِلوں میں سفر کیلئے بھی نام لکھوایا، اَلغَرَض زندگی میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو گیا ۔ عاشقانِ رسول کی صُحبت رنگ لائی ، گناہوں سے توبہ کرکے سنّتوں بھری زندگی گزارنے لگے۔ایک دن کپڑوں میں آگ لگنے کے سبب بے چارے بُری طرح جُھلَس گئے۔اَسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹروں نے بتایاکہ ان کا جسم % 80فیصد جل چکا ہے۔ مگر دیکھنے والے حیرت زدہ تھے کہ تکلیف کا اظہار کرنے کے بجائے وہ ذِکْر و دُرُود میں مشغول تھے، اعتکاف کے دَوران عاشقانِ رسول  کی صحبت میں رہ کر جو سُورتیں اور دُعائیں یاد کی تھیں انہیں وہ پڑھے جا رہے تھے۔کم و بیش 48گھنٹے تک وقتاً فوقتاً قراٰنِ پاک کی سُورَتیں اور دعائیں وغیرہ پڑھتے رہے اورصُبح اذانِ فَجْرکے وقت بُلند آواز سے  لَآ اِلٰہَ اِلَّا للّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھااو ر ان کی روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کرگئی۔

  اﷲ  عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رَحْمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفِرت ہو۔   

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضان سنّت ، باب پیٹ کا قفل مدینہ، ج ۱، ص۸۰۲)

        یاربِّ مصطَفٰے عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللّٰہ ! عَزَّ وَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کی بخشش فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   

مجلس المدینۃ العلمیۃ کی طرف سے پیش کردہ قابلِ مطالعہ کتب

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن