30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چوٹ کھا جائے گا ا ِک نہ اِک روز دل ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
فضلِ ربّ سے ھدایت بھی جائیگی مل، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۲۵۵)
(108) عاشقانِ رسول کی صحبت نے مجھے کیا سے کیا بنا دیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
جہاں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی طرف سے اجتماعی اعتکاف کی ترکیب ہوتی ہے وہاں چاند رات کو یا رات مسجِد ہی میں گزار کر عید کے روز سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سفر کی ترکیب بنایئیاِنْ شَآءَ اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ اِس کی بَرَکتیں خود ہی دیکھ لیں گے ۔ اگر ماڈَرن دوستوں وغیرہ کے ساتھ گناہوں بھرے ماحول میں عیدگزاری تو ہو سکتا ہے کہ اعتکاف کی کمائی ضائع ہو جائے۔ آپ کی ترغیب کیلئے عید کے مَدَنی قافلے کی ایک مشکبار وخوشگوار مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں ۔ چُنانچِہ لائنزایریا، بابُ المدینہ کراچی کے ایک نوجوان اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے : پہلے میں بھی ایک عام سا ماڈَرن اور بے نَمازی لڑکا تھا، زندَگی کے شب و روز غفلتوں اور گناہوں میں بسر ہو رہے تھے۔ ماہِ رَمَضانُ المبارَک ۱۴۲۳ ھ میں ایک اسلامی بھائی نے مجھ پر انفِرادی کوشِش کرتے ہوئے ہمارے ہی علاقے کی فیضانِ رضا مسجِد (لائنز ایریا) میں ہونے والے سنّتوں بھرے اِجتِماعی اِعتِکاف میں بیٹھنے کی ترغیب دلائی ، میں نے حامی بھر لی اور گھر والوں سے اجازت لیکر رَمَضانُ المبارَککے آخِری عشرہ میں مُعتَکِف ہو گیا۔ اِعتکاف میں دس دن تک عاشِقانِ رسول کی صحبتوں کی برکتوں سے خوب مالا مال ہوا اور اِعتِکاف میں عمربھر کیلئے پنج وقتہ نمازی بنے رہنے کا عزم بِالجزم کر لیا، دیگر گناہوں کے ساتھ ساتھ داڑھی مُنڈانے سے بھی توبہ کر لی۔ ہاتھوں ہاتھ عمامہ شریف بھی سجا لیا اور سنّت کے مطابِق مَدَنی لباس کی بھی نیّت کر لی۔ عید کے دوسرے دن عاشِقانِ رسول کے ساتھ تین روزہ مَدَنی قافِلے میں سنّتوں بھرا سفر کیا اور اِس مبارک سفر کی بَرَکت سے میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا ہوکررہ گیا۔اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ کرے کہ مرتے دم تک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول مجھ سے نہ چھوٹے۔ اب میں فیشن ایبل ماڈَرن لڑکا نہ رہا تھا۔ اعتِکاف اور ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافِلے کے سفر کے دوران عاشقانِ رسول کے قُرب نے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجھے کیا سے کیا بنا دیا۔ مجھ پراللّٰہعَزَّ وَجَلَّ کاکرم بالائے کرم ہے کہ میں یہ بیان دیتے وقت اپنے علاقے میں مَدَنی انعامات کے ذمّہ دار کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت بجا رہا ہوں ۔
فضلِ ربّ سے گناہوں کی عادت چُھٹے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
نیکیوں کا تمھیں خوب جذبہ ملے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۲۶۸)
(109) فیشن پرست ، مبلغِ سنت بن گئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اِ نْدَور شہر( M.P. الھند) کے ایک ماڈَرن نوجوان نے آخِری عَشَرَہ رَمَضَانُ الْمُبارَک ۱۴۲۶ھ میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی طرف سے کئے جانے والے اجتِماعی اِعتِکاف میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ اِعتِکاف کرنے کی سعادت حاصِل کی۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور عاشِقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے قَلب میں مَدَنی اِنقِلاب برپا ہو گیا، چِہرے پر داڑھی کی بہار یں مُسکرانے لگیں اور سبز عمامہ شریف سے سر سبز ہو گیا، ہاتھوں ہاتھ 12دن کے لئے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے کے مسافِر بن گئے خوب مَدَنی رنگ چڑھا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مبلّغِ دعوتِ اسلامی بن گئے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تادمِ تحریر اپنے شہر کے اندر دعوتِ اسلامی کی ایک حلَقہ مُشاوَرَت کے نگران کی حیثیت سے مَدَنی کا مو ں کی دھومیں مچا رہے ہیں ۔
گرچِہ دل میں ہے فیشن کی اُلفت بھری، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
عمر آئندہ گزرے گی سنَّت بھری مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۲۷۹)
(110) مفلوج کی ہاتھوں ہاتھ شفایابی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
رَمَضانُ المبارَک ۱۴۲۵ھ کے اجتِماعی اعتِکاف میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں جہاں کم و بیش 2000 مُعتَکِفِین تھے ، اُن میں ضِلع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع