دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

میں مجھ پر اِس قَدَر رِقّت طاری تھی کہ میں پھوٹ پھوٹ کر رو رہا تھا۔ اسی عالم میں مجھ پر غُنُودگی طاری ہو گئی اور میں خواب کی دنیا میں پَہنچ گیا ، کیا دیکھتا ہوں کہ ایک پُر وقار و نوربار چہرے والی شخصیّت موجود ہے اور ان کے ارد گرد کافی ہُجُوم ہے۔ میں نے کسی سے پوچھا تو انہوں نے بتایاکہ یہ آقا ئے مدینہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہیں ۔ میں نے دیکھا تو سرکارِ مدینہصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سبز عمامہ شریف کا تاج سَجا رکھا تھا۔ کچھ دیر تک میں دیدار سے آنکھیں ٹھنڈی کرتار ہا ، جب بیدا ر ہوا تو صلوٰۃ وسلام پڑھا جا رہا تھا ۔میری کیفیت بَہُت عجیب و غریب تھی، جسم پر لرزہ طاری تھا، میں ہچکیاں باندھ کر روئے جا رہا تھا اور آنسو تھے کہ تھم نہیں رہے تھے ۔صلوٰۃ و سلام کے بعد مجلس برائے اعتِکاف کے نگران کے سامنے عمامے کا تاج سجانے والوں کی قِطار بندھی ہوئی تھی اورسرکارِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کے لکھے ہوئے اس نعتیہ شعر کی تکرار جاری تھی۔

تاج والے دیکھ کر تیر ا عمامہ نور کا

سر جھکاتے ہیں الہٰی بول بالا نور کا

        میں اپنے قریبی اِسلامی بھائیوں کوبمشکِل تمام صِرف اِتنا کہہ پایا ، ’’میں نے بھی عمامہ باندھنا ہے۔‘‘تھوڑی ہی دیر میں روتے روتے مَیں بھی عمامے کا تاج سجا چکا تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اِعتکاف ہی میں 30 دِن کے مَدَنی قافلے میں سفر کی نیّت بھی کی۔اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافلے میں سفر بھی کیا، سفر کے دَوران بَہُت کچھ سیکھنے کے ساتھ ساتھ درس و بیان بھی سیکھ کر کر نے لگا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  نَمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ دَعوتِ اِسلامی کے مَدَنی کاموں میں حصّہ لینے لگا۔ آج یہ بیان دیتے وَقت ذیلی مُشاوَرت کے نگران کے طور پر مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے کی کوشِش کررہا ہوں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۳۹۷)

(103) میرے مرنے کی دعائیں مانگتے تھے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       تحصیل ٹُھل ( باب الاسلام سندھ مدنی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں انتِہائی فسادی اور شریر تھا، لڑائی جھگڑا میرا پسندیدہ مَشغلہ تھا، میری شر انگیزیوں سے سارامَحَلّہ تنگ تھا اور گھر والے تو اس قَدَر بیزار تھے کہ میرے مرنے کی دعائیں مانگتے تھے۔ خوش قسمتی سے کچھ اسلامی بھائیوں نے مجھ پر انفِرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھے رَمَضانُ المبارَک کے اِجتِماعی اعتِکاف کی دعوت پیش کی میں نے مُرُوَّت میں ہاں کردی۔ جذبہ تو تھا نہیں فَقَط ٹائم پاس کرنے کی غَرَض سے میں رَمَضانُ المبارَک (۴۲۰ا    ھ 1999) میں میمن مسجِد عطاّر آباد کے اندر عاشِقانِ رسول کے ساتھ مُعتَکِف ہو گیا۔ دَورانِ اِعتِکاف وُضو ، غسل ، نَماز کا طریقہ نیز حُقُوق اللہ  و حُقُوق العِباد اور احترامِ مسلم کے اَحکام سیکھنے کو ملے ، سنّتوں بھرے پُر سوز بیانوں اور رقّت انگیز دعاؤں نے مجھے ہِلا کر رکھ دیا ! بصدنَدامت میں نے سابِقہ گناہوں سے توبہ کی ، نیکیاں کرنے کی دل میں اُمنگ پیدا ہوئی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  میں نے عشقِ مصطَفٰیصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نشانی داڑھی شریف سجا لی، سر کو سبز عمامہ شریف کے تاج سے سر سبز کیا اورلڑائی جھگڑوں کی جگہ نیکی کی دعوت کا شیدائی بن گیا۔(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۰۸)

(104) مفتیٔ دعوتِ اسلامی کا اعتکاف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        حَویلیاں کینٹ ( سرحد، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی(عمر 52 سال ) کا کچھ اس طرح بیان ہے، میں سرتا پا گناہوں میں ڈوبا ہوا تھا ، بچّے جوان ہو چکے تھے پھر بھی فیشن کا بھوت نہیں اُترتاتھا۔ ماہِ رَمَضانُ المبارَکمیں بابُ المدینہ کراچی سے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے عاشِقان رسول کا 30دن کا مَدَنی قافِلہ حویلیاں تشریف لایا۔ اُس مَدَنی قافلے  کی خصوصیّت یہ تھی کہ اُس میں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کے رُکن مفتیٔ دعوتِ اسلامی الحاج محمد فاروق عطّاری مَدَنی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ الغنی بھی شریک تھے۔ میرے بڑے صاحِبزادے مجھے مَدَنی قافلے والے عاشِقانِ رسول سے ملوانے لے گئے ۔ مفتیٔ دعوتِ اسلامی قُدِّسَ سِرُّ ہُ السّامی کی انفِرادی کوشِش سے میں اُن کے مَدَنی قافلے کے ساتھ آخِری عَشَرہ میں مُعتَکِف ہوگیا۔ مفتیٔ دعوتِ اسلامی قُدِّسَ سِرُّ ہُ السّامی کے حُسنِ اَخلاق نے میرا دل جیت لیا، دیگر عاشِقانِ رسول نے بھی مجھ پر خوب اِنفِرادی کوشِش کی۔ حتّٰی کہ مجھ سا سخت دل اِنسان بھی موم ہو گیا اوراَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  میرے قلب میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو گیا ۔میں نے فیشن سے مُنہ موڑ ا، سنّتوں سے رِشتہ جوڑا ، داڑھی مُنڈانا چھوڑا، بُرائیوں سے ناطہ توڑا اور بھر پور طریقے پر مَدَنی ماحول سے تعلُّق جوڑا۔ اَلغَرَض میں نے گناہوں سے توبہ کر لی، داڑھی رکھ لی اور عمامہ شریف کا تاج سر پر سجا  لیا ۔ اب میری کوشِش یہ ہوتی ہے کہ جو بھی سنّت معلوم ہو جائے اُس پر عمل کروں ۔ یہ بیان دیتے وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے کیلئے تنظیمی طور پر حلقہ سَطح کا ذمّہ دار ہوں ۔

آئیں گی سنّتیں جائیں گی فیشَنیں                      نیکیاں بھی ملیں کیجئے اعتِکاف

بَرَکتیں پائیں گے اور سُدھر جائیں گے             مَدَنی ماحول میں کیجئے اعتِکاف

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن