دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

میں نہ سیکھ پایا تھا۔میں نے اعتِکاف ہی میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کو مضبوطی سے اپنالیا، وہیں سے مستقل عمامہ شریف سجا لیا، عید کے دوسرے دن عاشقانِ رسول  کے ساتھ مَدَنی قافِلے میں سنّتوں بھرا سفر کیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  مجھ پر مَدَنی رنگ چڑھتا چلاگیا اور یہ بیان قلمبندکرتے وَقت تنظیمی طور پر مَدَنی انعامات کا ذمّہ دار ہوں ۔

رحمتیں لوٹنے کے لئے آؤ تم، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

سنّتیں سیکھنے کیلئے آؤ تم، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۳۵۹)

(101) میں پتنگ بازی کا شوقین تھا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

         اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے کئی اسلامی بھائی اور اسلامی بہنوں میں رجبُ الْمُرَجَّب اور شَعبانُ الْمُعَظَّم دونوں مہینوں میں روزے رکھنے کی ترکیب ہوتی ہے اور مسلسل روزے رکھتے ہوئے یہ حضرات رَمَضانُ المبارَک سے مل جاتے ہیں ۔آپ بھی روزوں اور سنّتوں پر اِستِقامت پانے کے لئے دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہیے۔ ترغیب کے لئیبابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کی تحریر   بِا لتَّصَرُّف پیش کرتا ہوں :

         افسوس ! میری پچھلی زندَگی سخت گناہوں میں گُزری ، میں پتنگ بازی کا شوقین تھانیز وڈیو گیمز اور گولیاں کھیلنا وغیرہ میرے مشاغِل میں شامل تھا۔ ہر ایک کے مُعامَلے میں ٹانگ اَڑانا، خوامخواہ لوگوں سے لڑائی مول لینا، بات بات پرمار دھاڑ پر اُتر آنا وغیرہ میرے معمولات تھے۔خوش قسمتی سے ایک اسلامی بھائی کی انفِرادی کوشِش پر میں  رَمَضانُ المبارَک کے آخری عشرے میں عَلاقے کی مسجد میں مُعتکِف ہو گیا۔ مجھے بَہُت اچّھے اچّھے خواب نظر آئے اور خوب سُکون ملا۔ میں نے مزید دو سال اِعتِکا ف کی سعادت حاصِل کی۔ ایک بار ہماری مسجِد کے مُؤَذِّنصاحِب انفِرادی کوشِش کر کے مجھے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار  سنّتوں بھرے اجتِماع میں لے آئے۔ ایک مبلِّغ بیان کر رہے تھے، سفید لباس اور کتھئی چادر میں ملبوس، چِہرے پر ایک مُشت داڑھی اور سر پر عمامہ شریف کے تاج والا ایسا بارونق چِہرہ میں نے زندَگی میں پہلی بار ہی دیکھا تھا۔ مبلِّغ کے چِہرے کی کشِش اورنُورانیّت نے میرا دل مَوہ لیا اور میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آ گیا اور اب دو سال سے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ)ہی میں اِعتکاف کرتا ہوں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  میں نے ایک مُٹّھی داڑھی بھی سجا لی ہے۔

                مست ہر دم رہوں میں         دیدے الفت کا جام یااللہ

   بھیک دیدے غمِ مدینہ کی                 بہرِ شاہِ انام یااللہ

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۳۷۹)

(102) آقا صلی اللہ  تعالی علیہ واٰلہ وسلم   نے سبز عمامہ شریف کا تاج سَجا رکھاتھا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       واہ کینٹ ( پنجاب ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے : میں کالج میں پڑھتا تھا اور دیگر سٹوڈنٹس کی طرح فیشن کا متوالا تھا، کرکِٹ کا مَیچ دیکھنے اور کھیلنے کاجُنون کی حد تک شوق اور رات گئے تک آوارہ گردی کا معمول تھا۔ نَماز اور مسجِد کی حاضِری کا جہاں تک تعلُّق ہے تو وہ فَقَط عیدَین کی نَماز تک مَحدود تھی۔ رَمَضَانُ المُبارَک (۱۴۲۲ ھ، 2001ء)میں والِدَین کے اِصرار پر نَماز ادا کرنے مسجِد میں گیا ۔ عصر کی نَماز کے بعد سفید لباس میں ملبوس سر پر سبز عمامہ شریف کا تاج سجائے ایک بارِیش اسلامی بھائی نے نَمازیوں کو قریب کرنے کے بعد فیضانِ سنّت کا درس دیا، میں دُور بیٹھ کرسُنتا رہا، درس کے بعدفوراً مسجِد سے باہَر نکل گیا، دو تین دن تک یہی ترکیب رہی۔ایک دن میں ملنے کے لئے رُک گیا، ایک اسلامی بھائی نے پُر تَپاک انداز سے مُلاقات کر کے نام و پتا پوچھنے کے بعد تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں ہونے والے اجتِماعی اعتِکا ف میں بیٹھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اعتِکاف کے فضائل بیان کئے۔ اوّلاً میرا ذہن نہ بنا لیکن وہ اسلامی بھائی مَا شَآءَ  اللّٰہ  بَہُت جذبے والے تھے ، مایوس نہ ہوئے بلکہ میرے گھر آ پہنچے اور بار بار اِصرار کرنے لگے ۔ اُن کی مسلسل اِنفِرادی کوشِش کے نتیجے میں مَیں نے اعتِکاف سے ایک دن قبل نام لکھوا کر سَحَری و اِفطارکے اخراجات جمع کروا دیئے۔ اور آخری عشرۂ رَمَضَانُ المُبارَک ۱۴۲۲ ھ جامِع مسجِد نعیمیہ( لالہ رُخ، واہ کینٹ )کے اندر عاشِقانِ رسول کے ساتھ مُعتَکِف ہو گیا ۔ اجتِماعی اعتِکا ف کے پُر سوز ماحول او ر عاشِقانِ رسول کی صُحبت نے میری دِلی کیفیت کو بدل ڈالا ۔ وہاں کی جانے والی تہجُّد ، اِشتراق ، چاشت اور اَوّابین کے نوافِل کی پابندی نے گُزَشتہ زندگی میں فرض نَمازیں نہ پڑھنے پر مجھے سخت شرمندہ کیا، آنکھوں سے ندامت کے آنسو جاری ہو گئے اور میں نے دل ہی دل میں نَمازوں کی پابندی کی نیّت کر لی۔ پچیسو یں ۲۵   شب دُعا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن