30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بن گیا ، داڑھی اور عمامہ شریف سجانے کی سعادت مل گئی ، تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے30 دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر نصیب ہوا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ یہ بیان دیتے وقت ایک مسجِد کے اندر ذَیلی قافِلہ ذمّہ دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں حصّہ لینے کی سعادت حاصِل ہے ۔ اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ مجھے میری پیاری پیاری دعوتِ اسلامی میں آخِری دم تک استقامت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
مرضِ عصیاں سے چھٹکارا گر چاہئے ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
بندگی کی بھی لذّت اگر چاہئے ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۳۳۰)
(99) کا لو چاچا کی ایمان افروز وفات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اچّھے کام کے دَوران موت سے ہم آغوش ہونے کی سعادت مُقّدر والوں ہی کا حصّہ ہے۔ اِس ضمن میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے اجتِماعی اعتکاف کی ایک مَدَنی بہار مُلا حَظہ فرمایئے اور زندگی بھر کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہنے کا عزمِ مُصَمَّم کر لیجئے۔ چُنانچِہ مدینۃ الاولیا احمد آباد شریف ( گجرات، الھند) کے کا لو چاچا( عمر تقریباً 60برس ) رَمَضانُ المُبارَک( ۱۴۲۵ ھ ، 2004)کے آخِری عشرے میں شاہی مسجِد(شاہ عالم ، احمد آباد شریف) میں ہونے والے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے اجتِماعی اعتِکاف میں مُعتکِف ہو گئے۔ یو ں تو یہ پہلے ہی سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ تھے مگر عاشِقانِ رسول کے ساتھ اجتِماعی اعتِکاف میں شُمُولیّت پہلی ہی بار نصیب ہوئی تھی۔ اعتِکاف میں بَہُت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور ساتھ ہی ساتھ دعوتِ اسلامی کے 72 مَدَنی انعامات میں سے پہلی صَف میں نَماز پڑھنے کی ترغیب والے دوسرے مَدَنی انعام کا خوب جذبہ ملا ۔ چُنانچِہ اُنہوں نے پہلی صَف میں نَماز پڑھنے کی عادت بنا لی ۔۲ شوال المکرم یعنی عیدُ الفِطْر کے دوسرے روز تین دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرا سفر کیا۔ مَدَنی قافِلہ سے واپَسی کے پانچ یا چھ دن کے بعد یعنی 11شوال المکرم ۱۴۲۵ ھ( 2004)کوکسی کام سے بازار جانا ہوا، مصروفیّت بھی تھی مگر تاخیر کی صورت میں پہلی صَف فوت ہو جانے کاخَدشہ تھا۔ لہٰذا سارا کام چھوڑ کر مسجِد کا رُخ کیا اور اذان سے قَبل ہی مسجِد میں پَہنچ گئے، وُضو کر کے جُوں ہی کھڑے ہوئے کہ گر پڑے ، کَلِمہ شریف اور دُرُودِ پاک پڑھتے ہوئے اُن کی رُوح قَفَسِ عُنصُری سے پرواز کر گئی ۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اجتِماعی اعتِکاف کی بَرَکت سے مَدَنی انعامات کے دوسرے مَدَنی انعام پہلی صَف میں نَماز پڑھنے کے ملے ہوئے جذبے نے کا لو چاچا کو انتِقال کے وَقت بازار کی غفلت بھری فَضاؤں سے اُٹھا کرمسجِد کی رحمت بھری فَضاؤں میں پہنچا دیا اور کیسی خوشی نصیبی کہ آخِری وَقْت کَلِمہ و دُرُود نصیب ہوگیا۔ سبحٰنَ اللّٰہ !اور جس کو مرتے وَقت کَلِمَہ شریفنصیب ہو جائے اُس کا قَبْر و حَشْرمیں بیڑا پار ہے ۔ چُنانچِہ نبیِّ رَحمت ، شفیعِ اُمّت، مالِکِ جنّت ، محبوبِ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نِشان ہے : جس کا آخِری کلام لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للّٰہُہو، وہ داخِلِ جنّت ہو گا۔(ابوداوٗد ج۳ ص ۱۳۲ حدیث ۳۱۱۶ ) مزید دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سنئے : چُنانچِہ انتِقال کے چند روز بعد ان کے فرزند نے خواب میں دیکھا کہ مرحوم کالو چاچا سفید لباس میں ملبوس سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجائے مُسکراتے ہوئے فرما رہے ہیں : بیٹا !دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں لگے رہو کہ اِسی مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے مجھ پر کرم ہوا ہے۔
موت فضلِ خدا سیعَزَّ وَجَلَّ ہوا یمان پر، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
ربّ کی عَزَّ وَجَلَّ رَحمت سے پاؤ گے جنّت میں گھر، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۳۴۵)
(100) جوساری زندگی نہ سیکھ سکا وہ دس دن میں سیکھ لیا
میٹھے میٹھے ا سلامی بھائیو!
سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کی تحریر کچھ اس طرح تھی، میں اُن دنوں میڑک کا طالبِ علم تھا، اپنے مکان مالِک جوکہ دعوتِ اسلامی والے تھے کی انفِرادی کوشِش سے اُن کے ساتھ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے تحت غوثیہ مسجِد نیو سعید آباد میمن کالونی میں ہونے والے رَمَضانُ المبارَک کے آخِری عشرے کے اعتِکاف میں بیٹھ گیا۔ عاشِقانِ رسول کے ساتھ اعتکاف کرنے کی برکتیں بیان سے باہَر ہیں ۔ا لمختصر میں نے اُن دس دنوں میں وہ کچھ سیکھا جو پچھلی تمام زندگی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع