دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

اور گیت تم کبھی بھی نہ گایا کرو، مدنی ماحول میں کرلو تم اعتِکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۲۰)

(94) ملاوٹ والے مصالحے کا کاروبار بند کردیا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        رنچھوڑ پوری روڈ بھیم پورہ( مَدَنی پورہ) بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میں ایسا بے نَمازی تھا کہ جُمُعہ کی نَماز بھی نہیں پڑھتا تھا ، خوش قسمتی سے میں نے تبلیغِ قرآن وسنت کی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تَحت گلزار ِ مدینہ مسجد آگرہ تاج میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ آخِری عَشَرَۂ  رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۲۵ا  ھ ۔ 2004ء )کے اِجتِماعی اِعتِکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔ دس۱۰   دن میں عاشِقانِ رسول کی صُحبت نے میری قلبی کیفیت کو بدل کررکھ دیا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  میں نے کچھ نہ کچھ نَماز سیکھ لی اور پانچوں وقت کی نَمازِباجماعت کا پابند بن گیا۔ سلسلۂ عالیّہ قادِریّہ رضویّہ میں داخِل ہوکر حضُورغوثِ اعظم علیہ رحمۃ الاکرم کا مُرید بھی بن گیا ۔ربِّ لم یَزَل وَلَا یَزَال عَزَّ وَجَلَّ  کے فضل و کرم سے نیک اعمال کا ایسا ذِہن ملا کہ کم وبیش 63 سے زائد مَدَنی اِنعامات پر عمل کی کوشِش جاری ہے۔ مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسائل کثرت سے پڑھنے کی عادت بن گئی اوراعتِکاف کا ایک بڑا اِنعام یہ بھی مِلاکہ میں جو ملاوٹ والے مِرچ مَصالَحہ کی سپلائی کا سندھ بھر میں گناہوں بھرا کام کرتا تھاوہ ترک کر دیا۔میرے مَصالَحے کے کارخانے میں تقریباً44ملازِم کام کرتے تھے میں نے وہ کارخانہ ہی خَتْم کردیا ۔ کیوں کہ دور بڑا نازک ہے، بڑے پیمانے پر خالِص مَصالَحہ کے کاروبار میں بازار میں کھڑا ہونا نہایت ہی دُشوار ہے۔ آ ج کل مسلمانوں کی صحّت کی کِس کو پڑی ہے ۔ بس یار لوگوں کو دولت چاہئے خواہ وہ حلال ہو یا مَعاذَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  حرام ۔بَہرحال عاشِقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے میں رِزقِ حلال کے حُصُول میں مشغول ہو گیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے اِشراق وچاشت ، اوراَ وّابِین، تہجُّد کے نوافِل کے سا تھ پہلی صَف میں نَماز کی بھی عادت بن گئی ۔

چھوڑدو چھوڑ دو بھائی رِزقِ حرام، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

آؤ کرنے لگو گے بَہُت نیک کام، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۲۲)   

(95) جبریل علیہ السلام کی زیارت                             

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        دعوتِ اسلامی کی تنظیمی تحصیل جَنّتُ البقیع(باب المدینہ نیوکراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ عام نوجوانوں کی طرح میں بھی فیشن کی اندھیری وادیوں میں بھٹک رہا تھا، زندگی کے شب و روز گناہوں میں بسر ہورہے تھے، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  میری تقدیر کا ستارہ چمکا اور میں نے ماہِ رَمَضانُ المُبا رَک ( ۴۲۶ا    ھ ، 2005ء )  میں تبلیغِ قرآ ن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں عاشقانِ رسول کے ساتھ اجتماعی اِعتِکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی ۔ عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں دس۱۰  دن میں جو کچھ سیکھا اُس کو لفظوں میں بیان کرنا مشکِل ہے ۔آئندہ ہمیشہ کے لئے گناہوں سے بچنے کا عَزمِ مُصَمَّم کیا ، عمامہ شریف کا تاج سر پر سجایااور داڑھی مبارَک کے ذَرِیعے اپنے چِہرے کو مَدَنی رنگ چڑھایا ۔۲۹رَمَضانُ المبارَک کی شب مُعتَکِفین نے ملکر مسجدکی صفائی وغیرہ کی ترکیب بنائی پھر عبادت میں مشغول ہوا ، اس دوران میں نے دیکھا کہ ایک بُزُرگ ہستی جن کا چہرہ روشن تھا وہ قریب آئے اوراُنہوں نے بڑھ کرمجھ گنہگارسے مُصافَحَہ فرمایا جس کی ٹھنڈک میں نے دل میں محسوس کی، میرے دل میں خیال آیا کہ یہ حضرت سَیِّدُناجبریلِ امین علیہ الصلوۃو السلام ہیں اور ہوسکتا ہے کہ آج شبِ قَدَر ہو کیونکہ حدیثِ پاک میں ہے کہ شبِ 

 قَدر میں جِبریل عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام زمین پر تشریف لاتے اور عبادت گُزاروں سے مُصافَحَہ فرماتے ہیں ۔  

فضلِ ربّ سے ہو دیدارِ روحُ الامیں ، مدنی ماحول میں کرلو تم اعتکاف

راحت وچین پائے گا قلبِ حَزیں ، مدنی ماحول میں کرلو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۲۴)

اعتکاف کی مزید بہاریں :

(96) رحمتِ کونین صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بمع شیخینِ  رضی اللہ تَعَالٰی عنہماجلوہ گری

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       تحصیل لیاقت پور ، ضلع رحیم یار خان( پنجاب ، پاکستان) کے ایک نوجوان اسلامی بھائی حلقہ قافِلہ ذمّہ دار کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے :  میں فلموں کاایسا رسیا تھا کہ ہمارے گاؤں کی سی ڈیز کی دکان کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن