دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

ی ریڑھ کی ہڈّی کا وہ دَرد جو بڑے بڑے ڈاکٹروں کے علاج کے باوُجُود دُور نہ ہوسکا تھا  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھر ے  اِجتِماعی اِعتِکاف میں آخِر تک بیٹھنے کی بَرَکت سے میری جان چھوٹ گئی۔

تم کو تڑپا کے رکھ دے گو دردِ کمر ، مَدَنی  ماحول میں کر لو تم اعتکاف

پاؤ گے تم سُکوں ہوگا ٹھنڈا جگر، مَدَنی  ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۱۷)   

(92) ہیپی نیو اِیئر کا چَسکا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

         دعوتِ اسلامی کے ایک مُبلِّغ کا کچھ اِس طرح بیان ہے کہ جودھپو ر راجِستھان، الھندکے ایک فوٹو گرافر (عمرتقریباً28سال)جن کو 31دسمبر کو ’’ ہیپی نیو اِئیر‘‘(HAPPY NEW YEAR)کی بے حَیائی سے بھرپور پارٹیوں میں شرکت کا جُنون کی حد تک چَسکا تھا اور وہ اس کے لئے بمبئی پہنچ جاتے تھے ۔ اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ  کا کرم ہو گیا کہ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  ، دعوتِ اسلامی کی جانب سے بِیچ والی مسجِد (اُودَیپو ر ، راجِستھان الھند)کے اندر آخِری عَشَرَۂ کے ماہِ رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۲۶ا   ھ ۔ 2005ء ) میں ہونے والے اِجتِماعی اِعتِکاف میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ مُعتَکِف ہونے کی انہیں سعادت مل گئی ۔وہاں لگنے والے سنّتوں بھرے حلقوں ، پُرسوز بیانوں اور رِقّت انگیز دُعاؤں نے ان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔ اپنے سابِقہ گُناہوں سے توبہ کی ، فوٹو گرافی کاکام تَرک کردیا اور پابندی سے صدائے مدینہ لگانے لگے یعنی مسلمانوں کونَمازِ فجر کے لئے جگانے لگے ۔

رنگ رلیاں مَنانے کا چَسکا مِٹے ، مَدَنی  ماحول میں کر لو تم اعتکاف

رَقص کی مَحفِلوں کی نُحُوست چھُٹے،  مَدَنی  ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۱۹)

   

مسلمانوں کا نیا سال، مَدَنی سال

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اے کاش!اِنگریزوں کے نئے سال کے اِستِقبال کے بجائے مسلمانوں کو مَدَنی نئے سال یعنی ہِجری سِن کے نئے سال کے اِستِقبال کا جذبہ نصیب ہو جائے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ    مسلمانوں کا نیا سال یکُم مُحرَّمُ الْحَرام سے شُروع ہوتا ہے۔ہوسکے تو ہرسال یکُم مُحرَّمُ الْحَرام کو آپس میں نئے مَدَنی سال کی مبارکباد دینے کا رَواج ڈالنا چاہئے۔

(93) عاشِقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

         بھلوال ضلع گلزار طیبہ (سرگودھا پنجاب پاکستان)کے اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں ’’کلین شیو‘‘ تھا، سنّتوں بھری زندَگی سے دُور غفلتوں کی وادِیوں میں بھٹک رہا تھا۔رَمَضانُ المُبارَککا بابَرَکت مہینہ تھا، میں ایک دن اپنے کمرے میں بیٹھا تھا کہ والِد صاحِب میرے چھوٹے بھائی سے فرمانے لگے، ’’جامع مسجِد خواجگان ‘‘میں تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تَحت رَمَضانُ الْمبارَک کے آخِری عَشَرے کا اِجتِماعی اِعتِکاف ہورہا ہے ۔ لہٰذاجلدی چلو ورنہ پہلی صَف میں جگہ نہیں ملے گی۔ میں چونکا اور دل میں شوق پیدا ہواکہ میں بھی ان عاشِقانِ رسول کی زیارت کو جاؤں اس دن نماز عشاء مع تراویح  اُسی مسجِد میں ادا کی۔بعدِ تراویح کیسیٹ کے ذریعے حاجی مشتاق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکی آواز میں یہ نعت شریف چلائی گئی    ؎ 

’’ثانی نہ کوئی میرے سوہنے نبی لجپال دا ‘‘

         مجھے انتہائی سُرور حاصل ہوا۔میں دوسرے دن پھر جاپہنچا توچُونکہ جُمعرات تھی لہٰذا وہا ں ہفتہ وارسنّتوں بھرا اجتماع شُروع ہوگیا۔ میں پہلی بار شرکت کررہا تھا، دل کو عجیب سُکون و راحت مُیَسَّر ہوئی۔ دوسرے دن جب میں دوبارہ پہنچاتو کیسیٹ اِجتِماع میں مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ سنّتوں بھرا بیان گانے باجے کی ہولناکیاں سنایا گیا، بیان سُن کر میں کانپ اُ ٹھا کیوں کہ اِس میں عام بولے جانے والے گانوں کے کفریہ اشعار کی نشاندہی کی گئی تھی ۔میں بھی کفریہ اشعار بولنے کی آفت میں گرفتار تھا لہٰذا میں نے توبہ کی اور تجدید ایمان بھی کیا، چُونکہ دل ایک دم چوٹ کھاچکا تھا لہٰذا بقیَّہ دِنوں کیلئے معتکف ہوگیا ۔ فیضان سنّت میں زلفیں ( گیسو ) رکھنے کی سنَّتیں اور آداب پڑھے تو زُلفیں رکھنے کی نیّت کرلی اور ۲۶ رَمَضانُ الْمبارک کو ہونے والے اِجتماعِ ذِکر ونعت میں داڑھی رکھنے کی بھی نیّت کر لی اور سلسلۂ عالیہ قادِریّہ رضویّہ میں داخِل ہوکرسرکارِ غوثِ اعظم علیہ رحمۃ اللہ  الاکرم  کا مُریدبن گیا۔ صلوٰۃ وسلام کے صیغے بھی میں نے وہیں یاد کئے اور اِعتِکاف سے واپَسی پر گانوں کی 100سے زائد کیسیٹوں اور  T.V.کو گھر سے نکال باہَرکیا۔یہ بیان دیتے  وقت اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے لحاظ سے تنظیمی طور پر ڈویژنل قافِلہ ذمّہ دار ہوں ۔

گانے باجوں کو سُننے سے توبہ کرو، مدنی ماحول میں کرلو تم اعتِکاف

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن