30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جانامیرے لئے معمولی بات تھی، لوگوں سے خواہ مخواہ لڑائی مول لینا، بلاوجہ جھگڑنا اور مار پیٹ کرنا میری عادت بن چکی تھی۔ میرے ان کرتوتوں کی وجہ سے گھر کا ہر فرد مجھ سے بے زار تھا میں اسی طرح گناہوں کی وادِیوں میں بھٹک رہاتھا کہ میری قسمت کا ستارہ چمکااورمیں ایک عاشقِ رسول کی اِنفرادی کوشِش کی بَرَکت سے تبلیغ قرآن وسنت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ٹنڈو اللہ یار کی نورانی مسجد میں ہونے والے ماہِ رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۲۶ا ھ ۔ 2005ء ) کے آخِری عَشَرے میں اِجتِماعی اِعتِکاف کی بہاریں سمیٹنے میں شامل ہوگیا۔دورانِ اِعتِکاف عاشقانِ رسول کے داڑھیوں اور عماموں والے نورانی چہروں اور ان کی محبتوں اور شفقتوں نے مجھے دعوتِ اسلامی سے کافی مُتَأَثِّر کیا ۔
دس شَبانہ روز عاشقانِ رسول کی صُحبت میں وہ کچھ سیکھنے کو ملاجو بیان سے باہَر ہے۔۲۵ویں شب میں ذکر ُاللہ میں مشغول تھا کہ مجھ پرغُنُودگی طاری ہوئی اور میں نے خود کو کعبۃُ اللہ شریف کے رُوبرو پایا میں نے بے ساختہ حَجرِ اسود کو چوم لیا ۔۲۷ ویں شب بھی مجھ پر کرم ہوا اورغُنُودَگی کے عالَم میں مدینۂ منوَّرہ کی نور بار گلیوں اور سبزسبز گنبد کے نورانی نظّاروں کی سعادت پائی۔ ان ایمان افروز سلسلوں نے میرے دل کی دنیا بدل ڈالی۔ میں نے نیّت کی کہ اس مَدَنی ماحول کو زندَگی بھر نہیں چھوڑوں گا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ تادمِ تحریر ربِّ اکرم عَزَّ وَجَلَّ کے لطف وکرم سے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ (حیدرآباد)میں درسِ نِظامی کرنیکی سعادت حاصل کررہا ہوں ۔
دل میں بس جائیں آقا کے جلوے مُدام ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
دیکھو مکّے مدینے کے تم صبح وشام، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۰۷)
(86) بُری صُحبت میں رہنے کاگُناہ چھوٹ گیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اَورَنگی ٹاؤن ( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے : میں ماڈَرن اور بُرے دوستوں کی صُحبت کی وجہ سے خود بھی ماڈَرن اور بُرا بندہ تھا۔ خوش قسمتی سے ہمارے عَلاقے کی اَقْصٰی مسجِد ، اَورَنگی ٹاؤن ، اَلفَتح کالونی ( بابُ المدینہ ) کے اندر ہونے والے ماہِ رَمَضانُ المُبارَک کے آخِری عَشَرَہ کے اجتِماعی اِعتِکاف میں بیٹھنے کی بَرکت سے میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گیا، پابندِ صلوٰۃ و سنّت بھی بن گیا ، ہفتہ وار اجتِماع میں حاضِری کی عادت پڑ گئی ، فلمیں ڈِرامے دیکھنے کی خصلتِ بد نکل گئی اور ایک بَہُت بڑا فائدہ یہ ہوا کہ بُری صُحبت میں رَہنا جو کہ ایک بَہُت بڑا گناہ بلکہ گناہوں کی جڑ تھا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اُس سے بھی میری جان چھوٹ گئی ۔
صحبتِ بد میں رہنے کی عادت چُھٹے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
خصلتِ جرم وعصیاں تمہاری مِٹے ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۰۹)
(87) جذ بے کو مدینے کے ۱۲ چاند لگ گئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ملاکہ(الٰہ آباد، یو پی ، الھند)کے ایک اسلامی بھائی کا واقعہ کچھ یوں ہے کہ انہوں نے مدینۃ الاولیا ء احمد آباد شریف میں ہند سطح کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائی ، دین کی خدمت کا کافی جذبہ ملا۔اُسی سال تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی طرف سے آخری عَشَرَۂ ماہ ِ رَمَضانُ المُبارَک (۴۱۸ا ھ۔1996ء )) میں ناگوری وارڈ کی مسجد (احمد آباد شریف )کے اندر ہونے والے اِجتِماعی اِعتِکاف میں مُعتَکِف ہوئے ۔عاشِقانِ رسول کی صُحبت انھیں خوب مُوافِق آئی ، ان کے دینی جذبے کو میٹھے مدینے کے ۱۲ چاند لگ گئے۔اِعتِکاف کے بعد اپنے آبائی گاؤں ملاکہ (یوپی ) میں جاکر انھوں نے مَدَنی کاموں کی خوب دھومیں مَچائیں ۔دوسرے سال مَدَنی مرکز کی جانب سے مختلف شہروں میں جاکر سینکڑوں اسلامی بھائیوں کو اِعتِکاف کروایا۔ تادمِ تحریر احمد آبادشریف میں مُقیم ہیں اور ، دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابِق تَحصیل مالِیات کے ذمّہ دار ہیں ۔
آؤ عشقِ محمد کے پینے کو جام، مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
مست ہو کر کرو خوب تم مَدَنی کام، مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۱۰)
(88) 70سالہ اسلامی بھائی کے تَأَ ثُّرات
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع