30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوگی میٹھی نظر تم پہ سرکار کی، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علیٰ محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۰۳)
(83) حیرت ہے میں نے ڈبّوا سنوکر کیسے چھوڑدیا!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
لِیاقت آباد ( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : میں بے تَحاشہ فلمیں ڈِرامے دیکھاکرتا، ڈبّواسنوکر کھیلنے کا جُنون کی حدتک شوق تھا حتّٰی کہ کسی کے ڈانٹنے بلکہ مارنے تک سے بھی یہ لت نہیں چھوٹ سکتی تھی۔ گناہوں کی نَحوست کا عالم یہ تھا کہ معاذاللہ عَزَّ وَجَلَّ نَماز پڑھنے سے دل گھبراتا تھا ! اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ کی رحمت سے ہمارے عَلاقے کی فُرقانیہ مسجِد( لیاقت آباد، بابُ المدینہ کراچی) میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی طرف سے ہونے والے ا ٓخری عشرۂ رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۲۵ا ھ۔2004 ء ) کے اجتِماعی اِعتِکاف کے اندر میں گنہگار بھی عاشِقانِ رسول کے ساتھ مُعتَکف ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ ’’ مدنی انعامات‘‘ کی بَرَکت سے آخِرت بنانے کی سوچ بنی ، گناہوں سے کچھ بے رغبتی پیدا ہوئی ۔ پھر قادِریہ رضویہ سلسلے میں مُرید بنا تو نَماز کی پابندی نصیب ہوئی ، میں نے ڈبّواسنوکر کھیلنا ترک کر دیا۔ مجھے حیرت ہے میں نے یہ کیسے چھوڑ دیا ! اِس کے بعد دعوتِ اسلامی کے بینَ الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع کے آخِری دن صحرائے مدینہ ( بابُ المدینہ ) میں حاضِری ہوئی ، وہاں ’’ T.V.کی تباہ کاریاں ‘‘ کے موضوع پر بیان ہوا۔ اس کو سُن کر میں عذاب ِ قَبْر وحَشْر کے خوف سے لرزاُٹھا اور میں نے عہد کر لیا کہ کبھی بھیT.V.نہیں دیکھوں گا۔ میں نے اپنی پیاری امّی جان کو T.V.کی تباہ کاریاں کیسیٹ سنائی تو انہوں نے بھی T.V. دیکھنا بالکل بند کر دیا اورسرکارِ غوث الاعظمعلیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الاکرم کی مریدنی بننے کا جذبہ پیدا ہوا چُنانچِہ ان کو بھی بَیْعَت (بے۔عَت)کروا دیا۔ اِس کی بَرَکت سے
امّی جان فرض نَمازوں کے ساتھ تہجُّد ، اشراق اور چاشت بھی پابندی سے پڑھنے لگیں ۔ خدائے رحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کی عظمت و شان پر میری جان قربان! تھوڑے ہی عرصے میں امّی جان کو مدینۂ منوَّرہ زادَھَااللّٰہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً کا بُلاوا آگیا۔ اس پر امّی نے خود فرمایا۔کہ یہ سب بیعت ہونے کا فیض ہے ۔ یہ بیان دیتے وَقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں اپنے یہاں ذَیلی قافِلہ ذِمّہ دار کی حیثیت سے پیاری پیاری مدنی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی خدمت کرنے کی کوشِش کر رہا ہوں ۔
سیکھنے زندگی کا قرینہ چلو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
دیکھنا ہے جو میٹھا مدینہ چلو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۰۴)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
بالا سنور( گجرات الھند) کے ایک نوجوان جو کو مَیڈِین(یعنی مَسخرہ) تھے۔اُلٹے سیدھے چُٹکلے سنا کر لوگوں کو ہنسانا ان کا مشغلہ تھا، شادیوں میں میمیکری فنکشن کیلئے ان کو بلوایا جاتا تھا ۔ آخری عشرۂ رَمَضانُ المُبارَک میں انہیں عاشِقانِ رسول کے ساتھ اجتِماعی اِعتِکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصِل ہوئی۔اب تک دَھن کمانے ہی کی دُھن تھی۔ اعتکا ف کے مَدَنی ماحول میں آخِرت بنانے کی لگن پیدا ہوئی ، سابِقہ گناہوں سے تائِب ہو کر سنّتوں کے مبلّغ بن گئے ، اپنے آپ کو دعوتِ اسلامی کے لئے پیش کر دیا ۔ تادمِ تحریر تنظیمی طور پر تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی ایک ڈویژنل مُشاوَرت کے نگران کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہے ہیں ، دین کیلئے ان کی قُربانیوں کا حال یہ ہے کہ ماہانہ 25 دن مدنی کاموں کیلئے وقف ہیں ۔
اِنْ شَآءَاللہ بھائی سُدھر جاؤ گے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
مرضِ عصیاں سے چھٹکارا تم پاؤ گے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علیٰ محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۰۶)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ٹنڈو اللہ یار (باب الا سلام سندھ )کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ یہ ہے کہ برے ماحول اور آوارہ دوستوں کی صحبت نے مجھے گناہوں پر دلیر کردیا تھا ۔ شراب کے اڈّوں پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع