دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

بابَرَکت کے کیا کہنے ! سنّتوں بھرے بیانات اور رقّت انگیز دعاؤں اور پُر کیف نعتوں کے فیضان سے اُن کی کایا پلٹ گئی اور وہ مَدَنی جذبہ عطا ہوا کہ اعتِکاف ہی کے اندر اُن کو درس و بیان کرنے کی سعادت مل گئی! داڑھی مبارَک اور عمامہ شریف سجانے کی نیّت کی۔ عاشقانِ رسول کے ساتھ  30دن کے مَدَنی قافِلے کے مسافِر بن گئے۔ چُونکہ کافی با صلاحیّت تھے لہٰذا اسلامی بھائیوں نے مُتأَثِّرہو کر ان کو امیرِ قافلہ بنا دیا!

عاشقانِ رسول آؤ دیں گے بیاں ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

دور ہوں گی عبادات کی خامیاں ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۰۰)

(81) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میں تہجُّد گزار بن گیا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        سکھر( بابُ الاسلام سندھ ) کے ایک عمر رسیدہ اسلامی بھائی کے بیان کا لُبّ لباب ہے :   آخری عشرۂ رَمَضانُ المُبارَک  ( ۴۲۵ا  ھ۔2004 ء)میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی طرف سے ہونے والے  اجتِماعی اِعتِکاف میں شرکت کی سعادت ملی۔ سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا باقاعدہ جَدوَل بنا ہوا تھا۔ جن میں نَماز کے اَحکام اور روزمرّہ کی سنّتیں وغیرہ سیکھنے کو ملیں ، صِرف دس(10) دن میں وہ وہ سیکھا جواب تک زندَگی میں نہ سیکھ پایا تھا۔ سنّتوں بھرے بیانات کی سَماعت اور عاشِقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے فکرِ آخِرت نصیب ہوئی اورقَلب میں مَدَنی اِنقِلاب برپا ہو گیا ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی انعامات پر عمل کا جذبہ ملا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ   دوسرا’’ مَدَنی اِنعام‘‘ بِالخُصوص مضبوطی سے تھام لیا اور اس کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ   پانچوں ۵    نَمازیں پہلی صَف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا کرنے کی عادت بنا لی، اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ   تہجُّد پر بھی استِقامت حاصِل ہے۔ مَدَنی اِنعامات کا کارڈ ہر ماہ اپنے ذمّہ دار کوجمع کروا دیتاہوں ۔ہفتہ وار اجتِماع میں بھی از ابتِداء تا اِنتہا شرکت کی سعادت پاتا ہوں ۔

باجماعت نَمازوں کا جذبہ ملے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

دِل کا پَژمُردہ غُنچہ خوشی سے کِھلے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۵۰۱)   

(82) آقا اپنا دیدار کرا دیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

      مٹھیاں ( کھاریاں ، ضلع پنجاب ، پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : میں عام نوجوانوں کی طرح ماڈَرن اور فلمیں ڈرامے دیکھنے کا شوقین تھا۔ خوش نصیبی سے آخری عشرۂ رَمَضانُ المُبارَکمیں عاشِقانِ رسول کے ساتھ  اجتِماعی اِعتِکاف میں بیٹھنے کی سعادت مل گئی ۔ عاشِقانِ رسول کی صحبت کی بھی کیا بات ہے !میں نے زندَگی میں پہلی بار ایسا مَدَنی ماحول دیکھا تھا، دل و جان سے دعوتِ اسلامی کا شیدائی ہو گیا۔ مجھے سرکارصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دیدار کا بڑا ارمان تھا، اِعتِکاف میں روزانہ دیدار کیلئے دعا مانگتا تھا۔ ۲۷ ویں شب آگئی، اجتماعِ ذکر و نعت ہوا ، ذکرُ اللہ  میں مجھ پربے خودی کی سی کیفیت طاری ہو گئی پھر جب رقّت انگیزدُعا ہوئی تو میں نے آنکھیں بند کئے رو رو کر بس ایک یِہی تکرار کی، ’’ آقا اپنا دیدار کر ادیجئے!‘‘ یکا یک آنکھوں میں ایک بجلی سی کوندی اور ایک نورانی چہرے کی زِیارت ہوئی اور مجھے یقین ہو گیا کہ یہ تو میرے آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    ہیں ! آہ!آہ!پھر چِہرۂ مبارَک نگاہوں سے اَوجھل ہو گیا ۔آہ!

شربتِ دِید نے اِک آگ لگائی دل میں    تَپِشِ دل کو بڑھایا ہے بجھانے نہ دیا

اب کہاں جائے گا نَقشہ ترا مرے دل سے            تِہ میں رکھا ہے اِسے دل نے گُمانے نہ دیا   

         اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  میرے قلب میں مَدَنی انقِلاب برپاہو چکا تھا، میں نے گناہوں سے توبہ کی، داڑھی بڑھانی شروع کر دی اور عمامہ شریف سجانے کی نیّت بھی کر لی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ      عَزَّ وَجَلَّ عید کے دن   عاشِقانِ رسول کے ساتھ ہاتھوں ہاتھ تین دن کے مَدَنی قافِلے کا مُسافِر بن گیا۔ تادمِ تحریر بابُ المدینہ کراچی حاضِر ہوکرجامِعۃُ المدینہ میں درسِ نِظامی شُروع کر دیا ہے، تعویذاتِ عطاریہ کا بھی کورس کر لیا ہے او ر مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہّ کی طرف سے سونپی ہوئی ذِمّہ داری کے مطابِق تعویذات کابَستہ بھی لگاتا ہوں نیز جامعۃُ المدینہ کے اند ر اپنے دَرَجہ میں مَدَنی قافِلہ ذمّہ دار بھی ہوں ۔

گر تمناّ ہے آقا کے دیدار کی، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن