30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
مظفر گڑھ( پنجاب ، پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح کہنا ہے : میں بہت زیادہ بگڑا ہوا لڑکا تھا، رات کو جب تک گانوں کی تین چار کیسیٹیں نہ سُن لیتا نیند نہ آتی، ساری ساری رات آوارہ گردیوں اور گناہوں میں بسر ہو جاتی ، بات بات پر گھر میں جھگڑتا، گھر والے بیزار ہو کر گھر سے نکالدیتے ۔ دو ایک دن ادھر اُدھر بھٹکتا پھرتا اِس کے بعدترکیب بن جاتی۔ الغرض زندگی کے دن اِنتہائی غلط انداز پر برباد ہو رہے تھے۔ میرے کزن تادمِ تحریر تبلیغِ و قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے عَلاقائی مُشاوَرت کے نگران ہیں ، انہوں نے مجھ پر انفِرادی کوشِش کی اور آخری عشرۂ رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۲۵ا ھ۔2004 ئ) میں اڈّے والی مسجِد ( مظفر گڑھ) میں مجھے دعوتِ اسلامی کے اجتِماعی اِعتِکاف میں لا بٹھا یا۔ بابُ المدینہ سے آئے ہوئے ایک مُبلّغ کے حُسنِ اخلاق سے مُتأَثِّر ہو کر میں نے سابِقہ گناہوں سے توبہ کر لی اور انہیں کے ہاتھوں سبز سبز عمامہ شریف سے اپنا سر سبز کروالیا۔ ۲۷ ویں شب سنّتوں بھرے بیان کے بعد ہونے والی رِقّت انگیز دُعاء نے دل پر بَہُت زیادہ اثر کیا، مجھ پرگِریہ طاری ہو گیااور میں صُبح تک روتا رہا ۔ عید کے دوسرے روزفَجر کے وَقت ابھی آنکھ نہ کھلی تھی کہ ایک بُزُرگ خواب میں نظر آئے اور انہوں نے میرا نام لیکر پکارا، ’’ فجر کا وقت ہو گیا ہے اور آپ ابھی تک سوئے ہوئے ہیں !‘‘ میں نے فوراً نیند ہی میں دونوں ہاتھ قِیام کی طرح باندھ لئے اور آنکھ کُھل گئی تو ہاتھ اُسی طرح بندھے ہوئے تھے۔ اِس سے دل پر بڑا اثر پڑا اور میں نے مسجِد میں جا کر با جماعت نَماز فجر ادا کی۔ اپنے شہر کے ہفتہ وار اجتِماع میں پابندی سے حاضِری دیتا رہا اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ نے ایسا کرم بالائے کرم فرمایا کہ تادمِ تحریر جامعۃ المدینہ (بابُ المدینہ کراچی ) میں درسِ نظامی کرنے کی سعادت حاصِل کر رہا ہوں ۔ اپنے درجہ میں مدنی انعامات کا تنظیمی طور پر ذمّہ دار ہوں اور تحدیثِ نعمت کے طور پر عرض کرتا ہوں کہ مجھ جسیے سخت گنہگار پر اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کا خاص انعام یہ ہے کہ طَلَبہ کے جو 92 مَدَنی اِنعامات ہیں ان سبھی پر عمل کی سعادت حاصِل ہے۔سب اسلامی بھائیوں سے دعائے استقامت کی مَدَنی التجاء ہے۔
چھوٹ جائے گی فلموں ڈراموں کی لَت، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
خوش خدا ہو گا بن جائیگی آخِرت، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علیٰ محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۹۷)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے : میں نے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ ہی میں قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصِل کی، مگر افسوس کہ پھر بھی پکّا نَمازی نہ بن سکا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے عاشِقانِ رسول کے ساتھ جب رَمَضانُ المبارَک کے آخِری عشرے کے اعتِکا ف کی سعادت ملی۔ تو دل پر مَدَنی چوٹ لگی، غفلت کی نیند اُڑی، حقیقی معنوں میں آنکھ کُھلی اور میں نَمازوں کا پابند ہو گیا ۔ اعتِکاف کے سبب مَدَنی قافلوں میں سفر کا ذِہن بنا۔ میں بے رُوزگار تھا ، جس دن مَدَنی قافِلے کی نیّت کی ہماری یہاں کی مُشاوَرت کے نِگران نے فرمایا، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کا کام ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت یوں ظاہِر ہوئی کہ جس مسجِد میں ہمارا مَدَنی قافِلہ گیا وہاں کی انتِظامیہ کو مجھ گنہگار کا بیان اور اندازِ دُعا بھا گیا اور انہوں نے مجھے اُس مسجِد کا خطیب بنا دیا اور یوں میرے رُوزگار کی بھی سبیل بنی۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں استِقامت نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
فاقہ مستی کا حل بھی نکل آئے گا، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
رُوزگار اِنْ شَآءَاللہ مل جائے گا، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۹۹)
(80) عمر غفلتوں میں گزر رہی تھی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
موڈاسا( گجرات، الھند)کے ایک ماڈَرن نوجوان تھے، عمر غفلتوں میں گزر رہی تھی گناہوں کا سلسلہ تھا ، ایسے میں کرم ہو گیا ، سببِ کرم یوں ہوا کہ ماہِ رَمَضَانُ المُبارَک( ۱۴۲۳ ھ ، 2002)کے آخِری عَشَرَہ میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک ، دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ساتھ اجتِماعی اعتکِاف میں بیٹھنانصیب ہو گیا عاشِقانِ رسول کی صحبتِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع