دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

بارے میں خواجۂ علم و فن، استاذُ العلماء والمشائخ حضرتِ علامہ و مولانا خواجہ مظفر حسین صاحب دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ(شیخ الحدیث دارالعلوم نورالحق، چرہ محمد پور، فیض آباد، یوپی، الھند) لکھتے ہیں : میری معلومات کے مطابِق کثیر الاشاعت ہونے کے اِعتبار سے یہ (یعنی فیضانِ سنت)پہلی اُردوکتاب ہے جو پاکستان میں چھپی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے کئی ممالک میں پہنچ گئی۔سننے میں آیاہے کہ دعوتِ اسلامی میں ایسے ایسے دیوانے بھی ہیں کہ تقریباً ساڑھے پندرہ سو صفحات پر مشتمل کتاب فیضانِ سنّت(جلد اوّل) ان میں سے کسی نے 12 دن میں تو کسی نے فقط سات ایّام میں مکمَّل پڑھ لی ۔ اِس بات سے اِس کتابِ مُستَطاب کی خوبیوں اور تحریرِ دلپذیر کی چاشنیوں کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔‘‘(تقریظ بر فیضانِ سنت)

         اللہ تَعَالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 

شعبہ اصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )

مدنی قافلوں کی بہاریں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ساری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا عزمِ مصمم رکھتی ہے ۔اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے سنَّتوں کی تربیّت کے بے شمار مَدَنی قافِلے3 دن ، 12دن، 30دن  اور12 ماہ کے لئے ملک بہ ملک، شہر بہ شہراورقَریہ بہ قَریہ سفر کرکے علمِ دین اور سنّتو ں کی بہاریں لُٹارہے ہیں اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچارہے ہیں ۔

        یقینا راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ  میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے ان مدنی قافلوں میں سفر کرنا بہت بڑی سعادت ہے۔ ان مدنی قافلوں کی برکت سے پنج وقتہ نماز ونوافل کی پابندی کے ساتھ ساتھ پیارے آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سنتیں بھی سیکھنے کو ملتی ہیں اور علمِ دین کے لئے سفر کا ثواب الگ سے حاصل ہوتا ہے۔ حضرتِ ابودَرْدَاء رضی اللہ تَعَالٰی عنہسے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو فرماتے ہو ئے سناکہ، ’’جو علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلتاہے تواللہ  تعالی اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے اور بیشک فرشتے طالبُ العلم کے عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں اور بے شک زمین وآسمان میں رہنے والے یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں عالم دین کے لئے استغفار کرتی ہیں اور عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاند کی دیگر ستاروں پر اور بے شک علماء وارث ِانبیا ء علیہم السلام ہیں بیشک انبیاء علیہم السلام درہم ودینار کا وارث نہیں بناتے بلکہ یہ نفوس ِ قدسیہ علیہم السلام تو صرف علم کا وارث بناتے ہیں تو جس نے اسے حاصل کرلیا اس نے بڑا حصہ پالیا ۔ ‘‘ (سنن ابن ماجہ ، کتاب السنۃ ، الحدیث۲۲۳ ، ج۱، ص۱۴۵)

         اس کے ساتھ ساتھ اِن مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   اپنے سابقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل حُسن ِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پر ندامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ، حمد ِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ  اور نعت ِرسول  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی عادی بن جائے گی ، غُصے کی عادت رخصت ہوجائے گی اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ، بے صبری کی عادت ترک کرکے صابروشاکر رہنا نصیب ہوگا ، تکبر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ، دنیاوی مال ودولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹے گا اور نیکیوں کی حرص ملے گی ۔ راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ  میں مسلسل سفر کرنے والے کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ     

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر سے جہاں ہمیں اُخروی فوائد حاصل ہونگے وہیں دنیوی برکات بھی سمیٹنے کو ملیں گی ۔ شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے قلم سے لکھی گئی مدنی قافلوں کی چند بہاریں ملاحظہ ہوں :

(1) ٹیڑھی ناک

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز میں پیش کرنے کی سعْی کرتا ہوں ، میری ناک کی ھڈّی ٹیڑھی تھی ، آنکھوں اور سر کا درد بھی پیچھانہیں چھوڑتا تھا ۔میں نے مدینۃُ الاَولِیا ء مُلتان شریف میں واقِع نِشْتَر میڈیکل اَسپتال میں آپریشن کروانے کا ارادہ کیا تھا ۔ اس سے قبل عاشِقانِ رسول کے سنّتوں کی تربیّت کیمَدَنی قافِلے کے ساتھ پاکپتّن شریف کے سنّتوں بھرے سفر کی سعادت حاصِل ہوئی ۔ پہلے ہی سے سُن رکھا تھا کہ مَدَنی قافِلے میں دعائیں قَبول ہوتی ہیں لھٰذا میں نے بارگاہ ِ خداوندی  عَزَّ وَجَلَّ  میں دُعاء کی، ’’یا اللہ  ! عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے میری ناک کی ھڈّی دُرُست فرما دے ۔ ‘‘ مَدَنی قافِلیسے واپَسی کے چند روز بعد جو ناک کی ھڈّی کو بغور دیکھا تو میری خوشی کی انتِہا نہ رہی کیوں کہ عاشِقانِ رسول  کے قُرْب میں رَہ کر مَدَنی قافِلہ کے صَدقے مانگی ہوئی دُعاء کی قَبولیَّت کُھلی آنکھوں سے نظر آرہی تھی اور وہ یوں کہ میری ناک کی ٹیڑھی ہڈّی بالکل دُرُست ہوچکی تھی !

سیکھنے سنّتیں قافِلے میں چلو       لُوٹنے رَحْمتیں قافِلے میں چلو

لینے کو بَرَکتیں قافِلے میں چلو     پاؤ گے راحَتیں قافِلے میں چلو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن