30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان کے بچّوں کی امّی ( یعنی میری بہن) بھی مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر انگلینڈ جیسے حیا ء سوز ماحول میں رہتے ہوئے بھی مَدَنی بُرقع اَوڑھتی ہیں ، خود دُرُست قراٰنِ پاک سیکھ کر اب مدرَسۃُ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو پڑھاتی ہیں اور اِسلامی بہنوں کے مَدَنی کاموں کی تنظیمی ذِمّہ دار ہیں ۔
کر کے ہمّت مسلمانو آجاؤتم، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
اُخروی دولت آؤ کما جاؤ تم ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۸۹)
(74) میں چھوڑ کے فیضانِ مدینہ نہیں جا تا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
تحصیل کمالیہ ضلع دارُالسَّلام ( پنجاب) کے ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خُلاصہ ہے : ان دنوں میں نویں جَماعَت میں پڑھتا تھا ۔ کلاس میں ہمارا ایک فرینڈ سرکل تھا، ہم سب اسکول سے بھاگ جاتے، خوب آوارہ گردی کرتے، رات گئے تک کرکٹ کھیلتے ، انٹر نیٹ کلب میں ٹھیک ٹھاک وقت برباد کرتے ، سارا سارا دن مِل جُل کر کیبل پر فلمیں دیکھتے۔گانے سننے کاتو اس قَدَر چَسکا تھا کہ رات گانے سنتے سنتے سونا اور صبح جاگتے ہی سب سے پہلاکام معاذاللّٰہ یہی مَنحوس گانوں کو سننا، فینسی لباس پہن کر ہم مل جل کر معاذَاللّٰہ ثمَّ معاذَاللّٰہ لڑکیوں کو چھیڑتے اور خوب بدنگاہیاں کرتے ۔ میں نے ماں کی بات تو کبھی مانی ہی نہیں سمجھاتی تو الٹا بے چاری کے گلے پڑ جاتا۔ والِد صاحب نَماز کا حکم فرماتے تو ان کوبھی چکمہ دے دیتا ۔آہ! کس کس گناہ کا تذکرہ کیا جائے سچ پوچھو تو اِصلاح کی دُور دُور تک کوئی صورت نظر نہیں آتی تھی ۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میرے بڑے بھائی جان کابھلا کرے اُنہوں نے میری دستگیری کی اور مجھے رَمَضانُ المبارَک کے آخِری عَشَرَہ کے اندر اعتِکاف میں بیٹھنے کے لئے کہا ۔ یقین مانئے مجھ آوارہ اور ناکارہ کو صحیح معنوں میں یہ بھی پتا نہیں تھا کہ اِعتِکاف کیا ہوتا ہے! میں نے صاف انکار کر دیا ۔ مگر انہوں نے کسی طرح بھی بہلا پُھسلا کرتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ( سردارآباد) میں ہونے والے اِجتماعی اِعتِکاف میں بٹھا دیا ۔ چار یاپانچ دن تک بالکل بھی دل نہ لگا اور میں بھاگنے کی کوشِش کرتا رہا مگر کامیاب نہ ہو سکا ۔ اس کے بعد سُرور آنا شروع ہوا، اور پھر تو وہ روحانی سُکون ملا کہ چاند رات کو میں کہہ رہا تھا کہ مجھے گھر نہیں جانا ہے میں آج کی رات بھی یہیں فیضانِ مدینہ میں گزارنا چاہتا ہوں ۔
تم گھر کو نہ کھینچو نہیں جاتا نہیں جاتا
میں چھوڑ کے فیضانِ مدینہ نہیں جاتا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۹۱)
(75) اِعتِکاف کی بَرَکت سے گھٹنوں کادَ رد چلا گیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
جامِعَۃُ الْمدینہ ( بابُ المدینہ ، کراچی) کے ایک طالِبِ علم کاکچھ اس طرح بیان ہے : آخِری عَشَرَۂ رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۲۶ا ھ۔2005ء)میں مجھے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ( بابُ المدینہ کراچی )میں اِعتِکاف کی سعادت حاصِل ہوئی ۔ وہاں میری ملاقات ایک بابا جی سے ہوئی ، اُنہوں نے بتایا : کئی سال سے میرے گُھٹنوں میں دَرد تھا، جب میں عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ( بابُ المدینہ کراچی ) میں اِعتِکاف کیلئے آیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی بَرَکت سے مجھ پر کرم ہوا کہ میرے گُھٹنوں کا درد دُور ہوگیا۔
درد ٹانگوں میں ہو ، دَردگُھٹنوں میں ہو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
پیٹ میں درد ہو یا کہ ٹَخنوں میں ہو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۹۲)
(76) داڑھی سجی، ’’ سرسبز‘‘ ہوگیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے کہ نَو ساری(صوبہ گجرات، الھند )کے ایک ماڈَرن اسلامی بھائی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی طرف سے آخِری عَشَرَۂ ( رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۲۳ا ھ ۔ 2002ء ) میں ہونے والے اجتِماعی اِعتِکاف (سورت، گجرات) میں مُعتَکِف ہوئے۔مَدَنی مرکز کے دیئے ہوئے تربیّتی جَدوَل کے مطابِق لگنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع