30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : میں کس کس گناہ کا تذکِر ہ کروں ! معاذَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نَمازوں میں سُستی ، وِڈیوگیمز کا شوق، T.V. پر روزانہ اُلٹے سیدھے پروگرام دیکھنا ، جھوٹ کی عادت یہاں تک کہ میں چَوریاں بھی کیا کرتا تھا۔ خوش قسمتی سے آخِری عَشَرَۂ رَمَضانُ المُبارَک( ۴۲۱ا ھ۔2000 ء)میں جامع مسجِد آمنہ( شکیل گارڈن اوکھائی کمپلیکس، بابُ المدینہ کراچی ) میں دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ساتھ مجھے اجتِماعی اِعتِکاف کی سعادت مل گئی۔ میں نے آمنہ مسجِد کی دوسری منزل پر دعوتِ اسلامی کے قائم کردہ مدرسۃُ المدینہ میں داخِلہ لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہمیں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِما ع میں شرکت کرتا رہااوراَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میری کوششوں سے ہمارے گھر میں بھی مَدَنی ماحول بن گیا میں گھر کے اندر مکتبۃ المدینہ کی طرف سے جاری کردہ سنّتوں بھرے بیانات کی کیسیٹیں چلایا کرتا ہوں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ قراٰن پاک حِفظ کر لینے کے بعد تادمِ تحریر جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی کر رہا ہوں ۔ مدرسۃُ المدینہ میں تَدریس کی بھی ترکیب ہے اور اپنے ذیلی مشاورت کے نگران کے ماتحت رہ کر تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے کی بھی کوشِش کرتاہوں ۔
تم گناہوں سے اپنے جو بیزار ہو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
تم پہ فضلِ خدا، لُطفِ سرکار ہو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علیٰ محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۸۶)
(72) اِعتِکاف کی بَرَکت سے شہر کے لئے مرکز مل گیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ہندکے ایک ذمّہ دار اسلامی بھائی کے بیان کا لُبّ ِلُباب ہے کہ چِترادُرگہ (صوبہ کرناٹک ، الھند)کی ’’مسجدِاعظم‘‘ کے مُتولّیان اور کچھ مقامی مسلمان تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے بارے میں بعض غلط فہمیوں کا شکار تھے ۔بَہُت مشکل سے وہاں رَمَضانُ المُبارَک میں اجتِماعی اِعتِکاف کی اجازت ملی۔دو مُتولّیوں کے صاحِبزادگان بھی ساتھ ہی مُعتَکف ہوگئے ۔ مَدَنی مرکز کے عطا کردہ جَدوَل کے مطابِق سنّتوں بھرے حلقے ، سنّتوں بھرے بیانات ، نعتوں کی دھوم دھام ، رقّت انگیز دُعائیں اور کثیر مُعتَکِفینکا حُسنِ انتظام دیکھ کرمُتَوَلّی صاحِبان حیران رہ گئے اور اِس قَدَر مُتَأَثِّر ہوئے کہ آخِری دن تمام مُعتَکفین کو تحائف و گُل پوشی سے نوازا۔ ، دعوتِ اسلامی ان سب کی سمجھ میں آگئی اور ان حضرات نے اپنے زیرتَولِیَت عظیم الشّان ’’مسجد ِاعظم‘‘میں دعوت ِ اسلامی کو مَدَنی کاموں کی مکمَّل طور پر چُھوٹ دے دی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مسجدِ اعظم اُس شہر کا مَدَنی مرکز بن گئی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ دونوں ۲ مُتَوَلّیوں کے صاحِبزادگان نے اپنے چِہروں کو داڑھی مبارَک سے آراستہ کر لیا اور دعوتِ اسلامی کے مَدَ نی ماحول سے وابستہ ہوگئے ۔
ذِکر کرناخدا کا یہاں صبح وشام، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
پاؤ گے نعت ِ محبوب کی دھوم دھام، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۸۸)
(73) اِعتِکاف کا فیض انگلینڈ پہنچا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
سکھر شہر ( باب الاسلام سندھ )کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے : رَمَضانُ المُبارَک (۱۴۱۰ھ۔1990) میں میرے بہنوئی کی انگلینڈ سے سکھر ( باب الاسلام سندھ پاکستان) آمد ہوئی۔ اسلامی بھائیوں کے توجُّہ دلانے پر میں نے ان پر انفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُنہیں عاشِقانِ رسول کے ساتھ اجتِماعی اِعتِکاف کی بَرَکتیں لوٹنے کی دعوت دی۔انہوں نے ہاتھوں ہاتھ حامی بھر لی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مُعتَکفہو گئے۔ ایک خالِص اِنگریزی ماحول میں رہنے والا جب اِعتِکا ف میں بیٹھا اور اس نے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی میٹھی میٹھی سنّتیں اور ضَروری احکام سیکھے، قَبْر و آخِرت کے اَحوال سنے تو مسلمان ہونے کے ناطے اُس کا دل چوٹ کھا کر رَہ گیا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اجتِماعی اعتِکاف کی بَرَکت سے انہیں گناہوں سے توبہ کا تحفہ ملا اور تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آ گئے ۔ چِہرے پر داڑھی سجا لی، عمامہ شریف سے سرسبز کر لیا، فیضانِ سنّت کا درس اور بیان سیکھ کر دورانِ اِعتِکاف ہی سنّتوں بھرا بیان کرنے لگے! انگلینڈ میں جا کر تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے کی نیّت کی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تادمِ تحریر وہ انگلینڈ میں مبلِّغ دعوتِ اسلامی ہیں ، بارہ مَدَنی کاموں کے ذمّہ دار ہیں ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع