30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی کہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ( بابُ المدینہ کراچی) میں اعتکاف کروں گا ۔ چُنانچِہ بابُ المدینہ پہنچ کر عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کے اندر آخِری عَشَرَۂ رَمَضانُ المُبارَک (۴۲۶ا ھ۔2005ء) کااِعتِکاف کرنے کی سعادت حاصِل کی ۔ تین روزہ اجتِماع (ملتان شریف)میں اگر چہ کافی ذہن بنا تھا مگر اجتِماعی اِعتِکاف کی تو کیا بات ہے! سچ کہتا ہوں میر ے دل کی دُنیا ہی بدل گئی ۔ گناہوں سے پکّی توبہ کی ، داڑھی مبارَک بڑھانی شروع کر دی، ہاتھوں ہاتھ سبز عمامہ شریف بھی سجا لیا ۔ اعتکا ف کے بعد جب حیدر آباد آیا تو مجھے داڑھی اور عمامہ شریف میں دیکھ کر گھر والے اور پڑوسی وغیرہ سب حیرت زدہ رَہ گئے!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میری نَشے کی عادت بھی بِالکل چھوٹ گئی ۔ اپنی بِساط بھر دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بھی کرتا ہوں ، میری بیٹی دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں شریعت کورس کررہی ہے جبکہ میرے دو مَدَنی مُنّے مدرسۃ المدینہ میں قراٰنِ پاک حفِظ کر رہے ہیں ۔
گر مدینے کا غم چشمِ نم چاہئے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
مدنی آقا کی نظرِ کرم چاہئے ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۸۲)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ڈیرہ اللہ یار (بلوچستان ، پاکستان )کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے : مجھے تو نہ خوفِ خدا کا پتا تھا نہ عشقِ مصطَفٰیصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا۔ بس گناہوں بھری زندگی میں بد مست رہتے ہوئے زندَگی کے دن گزار رہا تھا۔
اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے کروڑہا کروڑ اِحسان کہ ہمارے شہر میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام شروع ہوااور پہلی بار دعوتِ اسلامی کی طرف سے( ۴۱۶ا ھ۔1995ء)میں شبِ بَرَائَ ت کا سنّتوں بھرا اجتِماع ہوا۔ میں نے اُس میں شرکت کی۔ اجتِماع میں عاشِقانِ رسول کے داڑھی اور عمامے والے نورانی چہروں اور ان کی مَحَبَّتبھری مُلاقاتوں نے مجھے دعوتِ اسلامی سے کافیمُتأَثِّر کیا۔ مگر میں دُور ہی دُور رہا۔ ہفتہ وار اجتماع میں بھی کبھی شرکت کی توفیق نہ ملی حتّٰی کہ رَمَضانُ المُبارَک( ۴۱۶ا ھ ۔1995 ء) کی ستائیسویں شب آ پہنچی ، میں نے اجتِماع والی مسجِد میں ہونے والی اجتِماعی دُعا میں حاضِری دی ، اختتام پر اسلامی بھائیوں سے مُلاقات ہوئی اور کسی نے بتایا یہاں کچھ اسلامی بھائی اعتِکاف میں بیٹھے ہیں ۔ میرے لئے یہ لفظ نیا تھا۔ اس لئے میں نے تَجَسُّس کے ساتھ پوچھا، یہ اعتِکاف کیا ہوتا ہے ؟ اسلامی بھائیوں نے بڑی مَحَبَّتکے ساتھ مجھے اعتِکاف کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بعض اعتِکاف کی مَدَنی بہاریں بیان کیں ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں کئے جانے والے اعتِکاف کے احوال سُن کر میں نے دل میں پکّی نیّت کر لی کہ اِنْ شَآءَ اللّٰہعَز وَ جَلَّ آئندہ سال اعتِکاف میں ضَرور بیٹھوں گا ۔ چُنانچِہ دن گزرتے گئے اور جب رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۱۷ا ھ۔1996ء) کی پھر آمدہوئی تو آخِری عشرہ میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ میں مُعتَکف ہو گیا۔ دس شبانہ روزعاشِقانِ رسول کی صحبت میں وہ کچھ سیکھنے کو ملا جو بیان سے باہر ہے۔ ؎
نہ پوچھو ہم کہاں پہنچے اور ان آنکھوں نے کیا دیکھا
جہاں پہنچے وہاں پہنچے جو دیکھا دل کے اندر ہے
اعتِکاف میں کسی نے درسِ نِظامی( عالم کورس) کرنے کا ذہن دیا ، میری سمجھ میں آ گیا چُنانچِہ بابُ المدینہ کراچی آ کر جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیا ، حتّٰی کہ دورۂ حدیث کے بعد دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ( بابُ المدینہ) میں ( ۴۲۵ا ھ۔2004ء) میں میری دستار بندی کی گئی ۔ اور تادمِ تحریر میں دعوتِ اسلامی کے ایک جامعۃ المدینہ ( حیدر آباد) تدریس کی خدمات انجام دے رہا ہوں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! ایک ایسالڑکا جس کو کل تک یہ بھی نہیں پتا تھا کہ اعتِکاف کیا ہوتاہے! آج وہ عاشِقانِ رسول کے ساتھ اعتِکاف کرنے کی بَرَکت سے نہ صرف عالمِ بلکہ ’’ عالم گر‘‘ بن گیا یعنی عالم بننے کے بعد دعوتِ اسلامی کے جامِعۃ المدینہ میں بحیثیت مُدرس درسِ نظامی کے اَسباق پڑھا کر دوسروں کو عالم بنانے والا بن گیا۔
سُنّتیں سیکھ لو رحمتیں لو ٹ لو، ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
علم حاصِل کرو برکتیں لوٹ لو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۸۴)
(71) میں کس کس گناہ کا تذکرہ کروں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع