30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوت دی، جس کی بَرَکت سے عطاّر آباد کے کثیر اسلامی بھائیوں نے مُنوَّرہ مسجِد اسٹیشن روڈ سکّھرمیں اعتِکاف کی سعادت حاصِل کی۔ قبل ازیں عطاّر آباد کے کسی اسلامی بھائی کو فیضانِ سنّت کا درس دینا بھی نہ آ تا تھا ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اس اجتماعی اعتکاف میں عاشِقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے 17اسلامی بھائی مُعِلّم و مبلِّغ بنے، چِہروں کو داڑھی شریف سے اور سروں کو سبز عمامہ شریف سے سجایا۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے ذمّہ دار بنے ۔ بعض کمیو نسٹ( یعنی لادین) بھی کسی طرح سے کھنچ کر آگئے تھے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اُنہوں نے اپنے کُفری نظریات سے پکّی توبہ کی، کلمہ شریف پڑھ کر مسلمان ہوئے اور بقیہ زندَگی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں گزارنے کی نیّت کی ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اس وقت اُس شہر کے اسلامی بھائی جو کہ رَمَضانُ المبارَک( ۱۴۱۰ ھ) میں اجتِماعی اعتکاف کی برکتوں سے مالا مال ہوئے تھے وہ اورلادِینیَّت سے توبہ کرنے والے اب بہترین مبلِّغ بن چکے ہیں حتّٰی کہ بڑے بڑے اجتماعات بلکہ بینَ الاقوامی اجتماع میں بھی سنّتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں اور مختلف صوبائی مجالس کے اہم ذمّہ دار بن کر اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کر رہے ہیں ۔ اللّٰہ تَعَالٰی ہمیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں استِقامت عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
پیارے اسلامی بھائی چلے آؤتم، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
خالی دامن مُرادوں سے بھر جاؤ تم ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۷۶)
(64) اب گردن تو کٹ سکتی ہے مگر۔۔۔۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
کورنگی نمبر 6 بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے، میں نے انفِرادی کوشِش کر کے اپنے بے نَمازی اور کلین شیو 26سالہ چھوٹے بھائی کو تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آخِری عَشَرۂ رَمَضانُ المبار َک (۱۴۲۱ھ۔2000ء) کے اجتِماعی اعتکِاف میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ بٹھا دیا۔ بے نَمازی اور سنّتوں سے کوسوں دُور رہنے والے میرے بھائی پر اعتِکاف میں عاشِقانِ رسول کی صُحبتِ بابرکت سے وہ مَدَنی رنگ چڑھا کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ وہ پنج و قتہ نَمازی بن گئے اور داڑھی مبارَک سجا لی ۔ یہا ں تک ان کا مَدَنی ذِہن بن گیا کہ اب گردن تو کٹ سکتی ہے مگر داڑھی نہیں کٹ سکتی۔
میٹھے آقا کی اُلفت کا جذبہ ملے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
داڑھی رکھنے کی سنَّت کا جذبہ ملے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۷۸)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے بمبئی کی تحصیل کُرلا (الھند ) میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی جانب سے رَمَضانُ المُبارَک ( ۴۲۶ا ھ) میں ہونے والے اجتِماعی اِعتِکاف میں ایک ایسے اسلامی بھائی معتکف ہوگئے جن کو ہر دوسرے دن مِرگی کا دَورہ پڑتا تھا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اعتکاف کے دوران انہیں ایک بار بھی دورہ نہ پڑا بلکہاَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ تا دم ِ تحریر آج تک پھراِنھیں مِرگی کی تکلیف نہیں ہوئی ۔
اِنْ شَآءَ اللہ ہر کام ہو گابھلا ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف،
دور ہوگی بَفضلِ خدا ہر بلا، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے !عاشِقانِ رسول کے ساتھ اِعتِکاف کرنے کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ آفتیں اور بلائیں دُور ہوتی ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ مرگی کا مرض بھی ٹھیک ہو گیا کہ اُس کو مسجِد میں دورہ ہی نہ پڑا یقینا یہ اُس پر اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کاخصوصی کرم ہو گیا۔تاہم یہ مسئلہ ذہن میں رکھئے کہ مِرگی وغیرہ کا ایسا مریض جو بے ہوش ہو جاتا ہو اُس کو مسجِد میں اعتِکاف نہیں کرنا چاہئے۔ کیوں کہ کسی وقت بھی دورہ پڑ سکتا ہے مَثَلاً دورانِ نَماز ہی دورہ پڑ جائے تو دوسروں کیلئے سخت آزمائش ہوتی ہے ۔ بالخصوص آسیب زدہ کو بھی اعتِکاف نہ کروایا جائے کہ اس کی وقت بے وقت کی اُچھل کود اور شور وغُل کی وجہ سے نمازیوں وغیرہ کو ایذاء ہوتی ہے۔ (فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۷۹)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع