دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

میں ہوتامگر قربان جاؤں مبلّغِ دعوتِ اسلامی پر کہ اُنہوں نے اِعتِکاف میں نَمازِ عید کا طریقہ سکھا دیا تھا۔ اِس موقع پر میرا دل چوٹ کھا گیا اور دعوتِ اسلامی کی اَھَمِّیَّتمجھ پر خوب واضِح ہو گئی۔میں نے اُن مبلّغ سے عید کی ملاقات پر عرض کی، مجھے بھی اپنے جیسا بنا لیجئے۔ اُنہوں نے نہایت ہی مَحَبَّت کے ساتھ میری حوصَلہ افزائی فرمائی۔ ان کی انفِرادی کوشِش سے آہستہ آہِستہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آ گیا۔ یہ بیان دیتے وقت میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے لحاظ سے تنظیمی طور پر شُعبۂ تعلیم کاعَلاقائی ذِمّہ دار ہوں ۔

ہاں جنازہ و عید اس کو سیکھیں مزید، آئیں مسجِد چلیں کیجئے اعتِکاف

قلب میں انقِلاب آئے گا آنجناب، آپ ہمّت کریں کیجئے اعتِکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۷۲)

(61) میری آنکھوں میں آنسو آ گئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        جناح آباد( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خُلاصہ ہے :  میں نے  رَمَضانُ الْمبارَک ( غالِباً۱۴۲۵  ھ  ۔ 2004ء) کے آخِری عَشَرَہ میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتِماعی اِعتِکاف کی بَرَکتیں لوٹنے کی سعادت حاصِل کی ، میرے اندر بَہُت ساری بُرائیاں تھیں جن سے میں نے توبہ کی اورکافی حد تک برائیوں میں کمی آئی ، مجھے سنّت کے مطابِق کھانے کا ڈھنگ تک نہیں آتا تھا، اعتِکاف میں دیگر سنّتوں کے علاوہ کھانے پینے کی سنّتیں بھی سکھائی گئیں ۔ باِلخصوص ایک مبلِّغ کو سادَگی کے ساتھ سنّت کے مطابق کھانا تناوُل کرتا دیکھ کر نہ جانے کیوں میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ! اس بات کو تادمِ تحریر لگ بھگ تین سال ہو چکے ہیں مگر اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  آج تک سنّت کے مطابِق کھانا کھاتا ہوں ۔ بفضلہٖ  تَعَالٰی میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوں ۔

سُنّتیں کھانا کھانے کی تم جان لو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

مان لو بات اب تو مِری مان لو، ، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۷۴)

(62) عاشقانِ رسول کی شفقتوں نے لاج رکھ لی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

      اِندَور شہر( M.P. الھند) کے ایک فیشن ایبل نوجوان آوارہ اور ماڈَرن دوستوں کی صُحبت میں رہ کر گناہوں بھری زندگی گزار رہے تھے۔رَمَضَانُ المُبارَک (۱۴۲۵ھ۔2004ء) کے آخِری عَشَرہ میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ اجتِماعی اعتکِاف میں بیٹھ گئے۔ عاشِقانِ رسول کی شَفْقَتوں نے لاج رکھ لی، گناہوں سے توبہ کی سعادت مل گئی، چِہرے پر داڑھی جگمگانے اور سر پر عمامہ شریف کی بہاریں مُسکرانے لگیں ۔ سنّتوں کی خدمت کا خوب جذبہ ملا حتّٰی کہ مبلِّغ بن گئے ۔ یہ لکھتے وَقت عَلاقائی مشاوَرت کے نگران کی حیثیت سے سنّتوں کی برکتیں لوٹ اور لٹا رہے ہیں ۔

لینے خیرات تم رحمتوں کی چلو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

لوٹنے برکتیں سنّتوں کی چلو، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۴۷۵)

(63) کمیو نسٹوں کی توبہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       سکھر شہر ( باب الاسلام سندھ) کے ایک ذمّہ دار اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ یوں تو سکھر کے قریبی شہر عطّارؔ آباد ( جیکب آباد) میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام پَہُنچ چکا تھا، مگر مَدَنی کام بَہُت کم ہو رہا تھا، عطّارؔ آباد کے اسلامی بھائی تنظیمی طور پر بے حد کمزور تھے۔ سکّھر سے مُبلِّغین کا مطالَبہ کرتے رہتے تھے۔ اس مُطالَبے کے پیش نظر رَمَضانُ المبارَک (   ۴۱۰ا ھ۔ 1990) میں عطاّر آ باد کے اندر خوب اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے ہم نے وہاں کے اسلامی بھائیوں کو اجتِماعی اعتِکاف کے لئے سکّھر آنے کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن