دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

            

                                                                        رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ 

پہلے اسے پڑھ لیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

         اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  ساری دنیا میں ’’نیکی کی دعوت ‘‘کو عام کرنے کے لئے تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی شب وروز کوشاں ہے۔ اس مَدَنی تحریک کی بنیاد آج سے تقریباچھبیس سال قبل 1981ء میں باب المدینہ کراچی میں شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے رکھی۔آپ  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہخوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ   وعشق رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ واٰٰلہٖ وسلم، جذبۂ اتباع ِقرآن وسنّت ، جذبہ احیائِ سنّت، زہدوتقویٰ، عفو ودرگزر، صبروشکر، عاجزی وانکساری، سادگی ، اخلاص، حسنِ اخلاق، جودوسخا، دنیاسے بے رغبتی، حفاظتِ ایمان کی فکر ، فروغ ِعلم دین ، خیر خواہیٔ مسلمین جیسی صفات میں یادگارِ اسلاف ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّ وَجَلَّ  !یہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی کوششوں کا نتیجہ ہے کہبابُ المدینہ کراچی سے اُٹھنے والی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دیکھتے ہی دیکھتے بابُ الاسلام(سندھ)، پنجاب ، سرحد، کشمیر ، بلوچستان اور پھرملک سے باہر ہند، بنگلہ دیش، عرب امارات، سی لنکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کوریا، جنوبی افریقہ یہاں تک کہ(تادمِ تحریر) دُنیا کے تقریباً 63ممالک تک پہنچ گئی۔ہزاروں مقامات پر سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماعات ہورہے ہیں اور سنتوں کی تربیت کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے والے بے شمار مبلغین اِس مقدس جذبے کے تحت اصلاح ِ امت کے کاموں میں مصروف ہیں کہ ’’مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘۔

  اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو

         اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ   !آج دعوتِ اسلامی 30سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمت کررہی ہے مَثَلاً مساجد کی تعمیرات کے لئے’’خدام ُالمساجد‘‘ ، حفظ و ناظرہ کے لئے’’مدرَسۃ المدینہ‘‘بالِغان کی تعلیمِ قرآن کے لئے ’’مدرَسۃُ المدینہ برائے بالِغان‘‘، فتاویٰ کے لئے ’’ دار ُالاِفتاء‘‘ ، علماء کی تیاری کے لئے ’’جامعۃُ المدینہ‘‘ ، تربیت ِ اِفتاء کے لئے ’’تَخَصُّصْ ِفی الفِقہ‘‘ اور امّت کو درپیش جدید مسائل کے حل کے لئے’’مجلسِ تحقیقاتِ شرعیہ‘‘ پیغامِ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کو عام کرنے اور اصلاحی کتب کی فراہمی کے لئے ’’مجلس المدینۃُ العِلْمِیّۃ‘‘، تصانیف وتالیفات کو شرعِی اَغلاط سے مَحفوظ رکھنے کے لئے’’مجلسِ تفتیشِ کتب و رَسائل ‘‘، روحانی علاج کے لئے’’ مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ‘‘، اسلامی بہنوں کے لئے ان کے ’’ہفتہ وار اجتماعات و دیگر مَدَنی کام‘‘ ، مسلمانوں میں عمل کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے ’’مَدَنی انعامات کا تحفہ‘‘ اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں ’’مَدَنی قافلوں اور ہفتہ وار اجتماعات ‘‘کا مَدَنی جال بچھایا جاچکاہے ، ’’گونگے بہرے، نابینااسلامی بھائیوں اور جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح‘‘ کے لئے بھی مجالس قائم کی جاچکی ہیں ، اس طرح امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسنتوں کی خدمت کے 30سے زائدشعبوں کو قائم فرما نے کے بعد سارا نظام ’’مرکزی مجلسِ شوریٰ‘‘ کے سِپُردکر کے ان کی کارکردگی پر نظر رکھتے ہیں اور ضرورتاً اصلاح کے مَدَنی پھولوں سے بھی نوازتے ہیں ۔

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کی خوب خوب بہاریں ہیں ، مثلاًکئی بگڑے ہوئے نوجوان توبہ کر کے راہِ راست پر آگئے ، جو بے نمازی تھے نمازی  بن گئے، ماں باپ سے نازیبا رویّہ اختیار کرنے والے باادب ہوگئے، جس کی حَرَکتوں کی وجہ سے کبھی پورا مَحلّہ بیزار تھا وہ سارے عَلاقے کی آنکھ کا تارا بن گیا ، کفر کے اندھیروں میں بھٹکنے والوں کو نورِ اسلام نصیب ہوا، گانے سننے کے شوقین ‘ مَدَنی مذاکرات اورسنتوں بھرے بیانات سننے لگے ، فحش کلامی کرنے والے نعتِ مصطفی صلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ واٰٰلہٖ وسلمپڑھنے لگے، یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کے خواہش مند گنبدِخَضَریٰ وکعبَۃُ الْمُشَرَّفہ کی زیارت کے لئے بے قرار رہنے لگے ، مال کی محبت میں جینے ، مرنے والے فکرِ آخِرت کی مَدَنی سوچ کے حامِل بن گئے ، فُحش رَسائل وڈائجسٹ کے شائقین امیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہوعُلَمائے اہلسنت دامت فیوضھم کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالَعہ کر نے لگے ، تفریح کی خاطرسفرکے عادی عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے بن گئے ، ’’کھاؤ، پیو اور جان بناؤ‘‘کے نعرے کو اپنی زندگی کا مقصدسمجھنے والوں نے اس مَدَنی مقصد کو اپنا لیا کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔

ان شآء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   ‘‘  بعض اوقات ربِّ کائنات عَزَّ وَجَلَّ کی عنایات سے ایمان افروزکَرِشمات کابھی ظُہُور ہوتا ہے مثلاًمریضوں کو شفا ملی ، بے اولادوں کو اولاد نصیب ہوئی ، آسیب زدہ کو خلاصی ملی ، وغیرہ۔

        ان میں سے تقریباً117بہاریں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی مایہ ناز تالیف فیضانِ سنّت (جلد اوّل) میں مذکور ہیں ۔ ان بہاروں کی افادیت کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ نے مَدَنی مرکز کی اجازت سے انہیں ’’دعوتِ اسلامی کی مَدَنی بہاریں ‘‘ کے نام سے یکجا شائع کرنے کا قصد کیا ۔ مبلغین کی آسانی کے لئے ان بہاروں کی تبویب (یعنی باب بندی )کردی گئی ہے اور ہر بہار کے آخر میں فیضانِ سنّت کا باب وصفحہ نمبر بھی درج کر دیا گیا ہے۔ مزید جذبہ پانے کے لئے فیضانِ سنّت (جلد اوّل)کا ضرور مطالعہ کیجئے کہ یہ ایسی شاندار کتاب ہے جس کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن