دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

فیضانِ مدینہ میں آنے ہی کی بَرَکت ہے       خوب اور بڑھی مجھ کو سنّت سے مَحَبّت ہے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت (جلد اوّل)باب فیضانِ بسم اللہ  ، ص۵۹)

(52) نامعلوم درد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        پاکستا ن کے صوبہ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے، میں دعوت اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ(باب المدینہ کراچی) میں ’’تربیّتی کورس‘‘ کیلئے آیا ہوا تھا ، اس دوران ایک دن جُمعرات کو صبح تقریباً چار بجے پیٹ کی بائیں جانِب اچانک درد اُٹھا، درد اس قَدَر شدید تھا کہ سات انجکشن لگے تب آرام آیا ، حسبِ معمول جُمعرات کو ہونے والے سنّتوں بھرے اجتِماع کیلئے ( مَدَنی مرکز فیضان مدینہ) میں شام کو حاضِر ہوا ۔ رات دس بجے پھر درد شروع ہوا مگر اجتِماع میں مانگی جانے والی اجتماعی دعاء کے وَقْت ٹھیک ہو گیا، ایک گھنٹہ کے بعد پھر بَہُت شدید درد اُٹھا۔ ڈاکٹر نے تین انجکشن لگائے پھر کچھ افاقہ ہوا۔ اب حالت یہ ہو گئی کہ جب بھی کھانا کھاتا درد شروع ہو جاتا ۔ روزانہ تین چار ٹیکے لگتے ۔ ڈِرپ چڑھتی ، الٹرا ساؤ نڈ بھی کروایا ، مگر ڈاکٹروں کو درد کا سبب سمجھ میں نہ آیا۔ میں اَسپتال میں پڑا تھا وہاں مجھے معلوم ہوا کہ میرے ساتھ والے اسلامی بھائی سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں 12 دن کیلئے سفر کی تیاری کر رہے ہیں ، ڈاکٹر نے سفر سے بُہتیرا روکا مگر مجھ سے نہ رہا گیا میں ڈیرہ بُگٹی ( بلو چستان) جانے والے مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔ ڈیرہ بُگٹی جاتے ہوئے راستے میں تھوڑا سا درد ہوا، پھر وہاں سے ہم نے’’ سُوئی‘‘ آ کرجُمعرات کے سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کی اور پھر ڈیرہ بُگٹی واپَس آ گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے دَرْد ایسا دُور ہوا گویا کبھی تھا ہی نہیں ۔ اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  تا حال مجھے دوبارہ وہ تکلیف نہیں ہوئی۔ اور سب سے بڑی سعادت یہ ملی کہ مجھے مَدَنی قافِلے میں خواب کے اندر مَدَینے کے تاجدار صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دیدار ہو گیا۔

لُوٹنے رَحْمتیں قافِلے میں چلو              سیکھنے سنّتیں قافِلے میں چلو

دردِ سر ہو اگر دُکھ رہی ہو کمر               پاؤ گے صِحَّتیں قافِلے میں چلو

ہے طلب دید کی، دید کی عید کی           کیا عَجَب وہ دِکھیں قافِلے میں چلو

(فیضان سنّت ، باب پیٹ کا قفل مدینہ، ج ۱، ص۶۹۷)

   

(53) اِلَرجی کا مرض ٹھیک ہو گیا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے، ’’مجھے اِلَرجی کی بیماری تھی دھوپ اور سردی میں کافی تکلیف ہوتی نیز جب بارِش ہوتی اُس وَقت میں شدّتِ درد سے ماہِیٔ بے آب( یعنی بے پانی کی مچھلی) کی طرح تڑپتا ۔مجھے ایک عاشِقِ رسول نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رَہ کر تربیّتی کورس کرنے کا مشورہ دیا ۔ لہٰذا عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں 19نومبر 2004کو شُروع ہونے والے 63روزہ تربیّتی کورس  میں داخِلہ لے لیا ۔میں حیران ہوں کہ کئی ڈاکٹروں سے علاج کروانے اور خوب رقم خرچ کرنے کے باوُجُود اِلَرجی کی جو موذ ی بیماری عرصۂ دراز سے خَتم ہونے کا نام نہیں لیتی تھی وہ عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہ کر 63دن کا تربیتی کورس کرنے کی بَرَکت سے جا تی رہی ۔

دعوتِ اسلامی کی قیّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دھوم

اِس پہ فِدا ہو بچّہ بچّہ یا اللہ  مِری جھولی بھردے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضان سنّت ، باب آداب الطعام، ج ۱، ص۵۰۹)   

(54) K.E.S.C میں نوکری مل گئی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

      اورنگی ٹاؤن( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک ذمّہ دار اسلامی بھائی نے اپنے مَدَنی ماحول میں آنے اور سلسلۂ رُوزگار پانے کا واقِعہ کچھ یوں بیان فرمایا :  19.6.2003 کو ایک اسلامی بھائی کے دعوت دینے پر دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع کی طرف رُخ ہوا مگر پابندی نہیں تھی۔ بے رُوزگاری کے سبب پریشانی تھی، ایک اسلامی بھائی کی انفِرادی کوشِش کے نتیجے میں مَدَنی قافِلہ کورس کیلئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز فیضانِ مدینہ میں داخِلہ لے لیا۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  عاشِقانِ رسول کی صحبتوں اور بَرَکتوں نے مجھ گنہگار پر مَدَنی رنگ چڑھا دیا، اور جینے کا ڈھنگ سکھا دیا۔ مَدَنی قافِلہ کورس پورا کرنے کے دوسرے یا تیسرے دن بعض دوستوں نے بتایا کہ K.E.S.C. کو ملازِموں کی ضَرورت ہے ، ہم نے بھی درخواستیں جَمع کروا دی ہیں آپ بھی کرو ا دیجئے ۔ میں نے عرض کی، آج کل صِرف درخواستوں پر کہاں ! سِفارشوں (بلکہ رشوتوں ) پر نوکریوں کی ترکیب بنتی ہے! اپنے پاس تو کچھ بھی نہیں ۔بِالآخِر اُن کے اصرار پر میں نے ’’درخواست ‘‘ جمع کروا دی۔ ابتداء ً تحریری ٹیسٹ ہوئے پھر انٹر ویو کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کی صورَت بنی ۔بے شُمار اثرو رسوخ والی درخواستوں کے باوُجُود میں واحِد ایسا تھا کہ ہر جگہ کامیاب رہا! فائنل انٹر ویو میں گھر والوں نے زور دیا کہ پینٹ شرٹ پہن کر جاؤ مگر میں تو عا شِقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے اِنگریزی لباس ترک کر چُکا تھا لہٰذا سفید شلوار قمیص میں ہی پَہنچ گیا ۔افسر نے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن